’جو‘ تمہیں نکال دیا گیا ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ کا بائیڈن سے ایک اور انتقام
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جو سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس اور روزانہ کی انٹیلی جنس بریفنگ تک رسائی کو منسوخ کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ جو جو بائیڈن کو خفیہ معلومات تک رسائی دینے کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو مخاطب کرتےہوئے لکھا کہ ’جو‘ تمہیں نکال دیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی 4 درجن سے زیادہ سابق انٹیلی جنس عہدیداروں کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر چکے ہیں جن پر انہوں نے جو بائیڈن کے حق میں 2020 کے انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا جو بائیڈن نے 2021 میں خود یہ مثال قائم کی تھی جب انہوں نے انٹیلی جنس کمیونٹی (آئی سی) کو امریکا کے 45 ویں صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کی ’ایم ای‘(امریکی صدر کو انٹیلی جنس معلومات تک رسائی کا قانون) کو روکنے کی ہدایت کی تھی۔
انہوں نے ڈیموکریٹس کی خفیہ فائلوں کو اکٹھا کرنے کے بارے میں محکمہ انصاف کی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن کو حساس معلومات کی فراہمی پر بھروسا نہیں کیا جا سکتا۔
گزشتہ ماہ اپنا عہدہ چھوڑنے کے بعد سے سرخیوں سے کچھ وقت دور رہنے والے سابق صدر نے جمعے کے روز ٹرمپ کے اس اقدام پر فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
سنہ 2021 میں جو بائیڈن نے ٹرمپ کو خفیہ انٹیلی جنس بریفنگ حاصل کرنے سے روک دیا تھا، یہ پہلا موقع تھا جب کسی سابق صدر کو ایسی معلومات دینے سے انکار کیا گیا تھا، جو روایتی اور اخلاقی طور پر سابق صدور کی دی جاتی ہیں۔
جو بائیڈن نے اس اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2021 کے امریکی کیپیٹل فسادات سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ پر ان کے ’غیر یقینی رویے ‘کی وجہ سے بھروسا نہیں کیا جا سکتا، اس وقت جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ٹرمپ کو ’انٹیلی جنس بریفنگ دینے کی کیا اہمیت ہے؟‘ اس کا کیا اثر ہو گا، سوائے اس حقیقت کے کہ اس کی زبان پھسل گئی تو کچھ بھی کہہ سکتا ہے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جوبائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جوبائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن نے امریکی صدر انٹیلی جنس
پڑھیں:
فوج کی ضرورت نہیں، اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کریگا،ڈونلڈ ٹرمپ
فوج کی ضرورت نہیں، اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کریگا،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل غزہ کو امریکا کے حوالے کردے گا۔
غزہ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے اور اسرائیل جنگ ختم ہونے کے بعد فلسطینی اراضی کو امریکا کے حوالے کرے گا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل محصور علاقے میں لڑائی ختم ہونے کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کر دے گا اور اس عمل کے دوران کسی امریکی فوجی کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا کی بہترین ترقیاتی ٹیموں کے ساتھ مل کر غزہ کی تعمیر نو کرے گا اور امریکی اقدامات سے غزہ میں استحکام آئے گا۔