ٹنڈوجام،پہلی دفعہ پیزے کی نیاز
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) ٹنڈوجام میں پہلی دفعہ پیزے کی نیاز عوام کا نیاز لینے کے لیے رش نیازحضرت خواجہ غریب نواز معین الدین اجمیری چشتی ظہوری کہ سالانہ 813 عرس کے سلسلے میں لگائی گئی۔ اس موقع پر سلیمانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی عبیر خان چشتی سلیمانی نے بتایا کہ علی عباس پیر پٹھان تونسوی کی ہدایت پر ٹنڈو جام کی عوام کے لیے پیزے کی نیاز کا اہتمام رکھا گیا اس سے پہلے ٹنڈو جام کی عوام نے کبھی پیزے کی نیاز کا لنگر نہیں دیکھا عبیر احمد چشتی سلیمانی نظامی نے کہا کہ سالانہ عرس خواجہ غریب نواز اجمیری ٹنڈو جام شہر کے لیے فری پیزا وین کا انتظام کیا گیا جس نے ٹنڈوجام کہ مختلف علاقوں میں جا کر پیزے کی نیاز کا لنگر تقسیم کیا ورک شاپ، غوثیہ مسجد، مالا کنڈ چوک ویونگ کالونی اسپن کالونی یادگار چوک ریلوے پھاٹک تک پزا تقسیم کیا گیا جبکہ لطیف ٹاؤن سائیں انصار کے مزار پر بھی پیزے کا لنگر کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیزے کی نیاز
پڑھیں:
ٹنڈوجام: 20 جنوری کو ختم بخاری تقریب ہو گی مہمانِ خصوصی سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق ہوں گے
ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) مدرسہ ریاض العلوم عثمان شاہ ڈیتھا میں 20 جنوری کو صبح 10 بجے ختم بخاری کی تقریب منعقد ہو گی، جس کے مہمانِ خصوصی سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ہوں گے، جبکہ درس بخاری شیخ الحدیث مولانا عبدالصمد دیں گے۔ ان کے علاوہ امیر جماعت اسلامی سند ھ کاشف سعید شیخ، مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، منتظم اعلیٰ جمعیت عربیہ پاکستان محمد افضل، منتظم صوبہ سندھ حافظ حذیفہ احمد خان، امیر ضلع جماعت اسلامی حیدرآد انجینئر حافظ طاہر مجید اور مہتم مدرسہ مولانا لیاقت بروہی سمیت دیگر رہنما خطاب اور طلبہ کو اسناد دیں گے۔