اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) تارکین وطن کے حقوق کے لیے سرگرم گروپ واکِنگ بارڈرز نے جمعرات کو بتایا کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں 50 تارکین وطن لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

بحیرہ ایجیئن میں کشتی الٹنے سے چھ بچوں سمیت آٹھ تارکین وطن ہلاک

میڈرڈ اور ناوارا میں قائم گروپ واکنگ بارڈرز نے بتایا کہ یہ کشتی دو جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور راستے میں غرق ہو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ مراکشی حکام نے بدھ کے روز حادثے کا شکار ہونے والی اس کشتی میں سوار 36 تارکین وطن کو بچا لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کشتی میں 86 تارکین وطن سوار تھے جن میں 66 پاکستانی باشندے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال ہلاکتوں کا ریکارڈ

2024 ء میں بذ‌ریعہ کشتی اسپین پہنچنے کی کوشش میں ہلاک ہونے والوں کی کُل تعداد 10,457 تھی۔

یعنی یومیہ 30 افراد اسپین پہنچنے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واکنگ بارڈرز کے مطابق ان میں سے زیادہ تر تارکین وطن بحر اوقیانوس کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران مغربی افریقی ممالک جیسے کے موریطانیہ اور سینیگال کے راستے کینری جزیروں تک پہنچنے کی کوشش کے دوران لقمہ اجب بنے۔ اس گروپ نے مزید کہا کہ چھ روز قبل لاپتا ہونے والی کشتی کے بارے میں تمام متعلقہ ممالک کے حکام کو مطلع کر دیا گیا تھا۔

موزمبیق: کشتی اُلٹ جانے سے کم از کم 96 افراد ہلاک

الارم فون نامی ایک اور این جی او جو سمندر میں گم ہونے والے تارکین وطن کے لیے ہنگامی فون لائن فراہم کرتی ہے، نے بتایا کہ اسپین کے سمندری حدود کو 12 جنوری کو الرٹ کر دیا گیا تھا۔

ریسکیو سروس نے جبکہ کہا کہ اس کے پاس اس کشتی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں۔

لیبیا: انسانی اسمگلروں کی قید سے سینکڑوں پاکستانی بازیاب

کینری جزائر کے لیڈر کا بیان

کینری جزائر کے علاقائی رہنما فرنینڈو کلاویجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر واکنگ بارڈرز کی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اس حادثے کے متاثرین کے ساتھ دُکھ کا اظہار کیا نیز اسپین اور یورپ سے زور دے کر مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کے سانحات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

ان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہنا تھا،'' بحراوقیانوس افریقہ کا قبرستان نہیں بن سکتا۔‘‘ فرنینڈو کلاویجو نے مزید کہا،''وہ اس طرح کے انسانیت سوز سانحات کی طرف سے اپنی پیٹھ نہیں موڑ سکتے۔‘‘

یونان کشتی حادثہ، لاشیں واپس لانے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟

اُدھر واکنگ بارڈرز کی سی ای او ہیلینا مالینو نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا،''ان میں سے 44 ڈوبنے والوں کا تعلق پاکستان سے تھا۔ ''انہوں نے یہ کراسننگ عبور کرنے کے دوران 13 دن اذیت میں گزارے۔ کوئی بھی ان کو بچانے نہ آیا۔‘‘

ک م/ ع ت (روئٹرز)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پہنچنے کی کوشش واکنگ بارڈرز تارکین وطن

پڑھیں:

امریکہ: ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ، پائلٹ سمیت چھ ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اپریل 2025ء) امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز نیویارک میں سیاحوں کے ایک خاندان کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کی وجہ سے تین بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے اس واقعے سے متعلق صحافیوں کو بتایا کہ پانچ افراد پر مشتمل سیاح خاندان کا تعلق اسپین سے تھا، جبکہ ہلاک ہونے والا چھٹا شخص ہیلی کاپٹر کا پائلٹ ہے۔

حادثے کے وقت یہی تمام افراد ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔

ایرک ایڈمز نے میڈیا بریفنگ کے دوران مزید بتایا کہ تمام لاشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں۔

امریکہ: واشنگٹن میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں ٹکر

ہمیں حادثے کے بارے میں مزید کیا معلوم ہے؟

حکام کے مطابق مذکورہ ہیلی کاپٹر نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر بعد تین بجے پرواز بھری تھی اور اس کے تقریبا بیس منٹ بعد ہی وہ دریائے ہڈسن میں کریش کر گیا۔

(جاری ہے)

حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ پانی میں الٹا گڑنے سے پہلے ہی ہیلی کاپٹر کے پیچھے کے پنکھے اور اس کی دم فضا میں ہی تباہ ہو چکی تھی۔

پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے غوطہ خوروں نے ان افراد کو پانی سے باہر نکالا، جس میں سے چار کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ دو کچھ ہی دیر بعد ہسپتال میں چل بسے۔

دریائے ہڈسن نیویارک اور نیو جرسی کے درمیان ایک مصروف شپنگ چینل ہے، جو معروف علاقے مینہیٹن کے مغرب میں واقع ہے۔

سن 2009 میں اسی دریا میں ایک ڈرامائی واقعہ بھی پیش آیا، جسے "ہڈسن معجزہ" کا نام دیا گیا تھا۔ اس وقت امریکی ایئر ویز کا ایک جیٹ طیارہ دریا میں بحفاظت اترا تھا، جس میں سوار تمام 155 افراد محفوظ رہے تھے۔

ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، چار افراد ہلاک

متاثرین سیاحت کے لیے چارٹر فلائٹ پر سوار تھے

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نے اطلاع دی ہے کہ ہیلی کاپٹر سیاحوں کی چارٹر پرواز تھی، اس دوران شہر کے آس پاس پرواز کرتے ہوئے اسٹیچو آف لبرٹی (مجسمہ آزادی) کے قریب سیاحوں کو گھمایا جاتا ہے۔

جب یا واقعہ پیش آیا، تو اس وقت دریائے ہڈسن کے پانی کا درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب تھا۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ہیلی کاپٹر کی شناخت بیل 206 کے طور پر کی ہے، جو عام طور پر تجارتی اور سرکاری ہوا بازی میں استعمال ہوتا ہے۔

اس سال کا تیسرا بڑا حادثہ

مینہیٹن کے علاقے میں عموماً فضا نجی اور تجارتی دونوں طرح کے طیاروں کے ٹریفک سے بھری رہتی ہے اور گزشتہ برسوں میں یہاں کئی حادثے ہو چکے ہیں۔

سن 2009 میں ہڈسن کے اوپر ایک طیارہ اور ایک سیاحتی ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے سے نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سن 2018 میں ایک چارٹر ہیلی کاپٹر مینہیٹن کے دوسری جانب مشرقی دریا میں گر کر تباہ ہوا، جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جمعرات کا یہ تازہ واقعہ امریکہ میں حالیہ ہائی پروفائل فضائی حادثات کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔گزشتہ جنوری میں فلاڈیلفیا میں ایک میڈیکل ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے سات افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں کسی مجرمانہ سرگرمی کا ثبوت نہیں، ایران

اس واقعے سے دو روز قبل ہی واشنگٹن ڈی سی کے رونالڈ ریگن نیشنل ہوائی اڈے کے قریب ایک امریکی ایئرلائن کے جیٹ اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان ٹکر ہوئی تھی، جس میں عملے سمیت درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ امریکہ میں برسوں کے دوران ہونے والا بدترین فضائی حادثہ تھا۔

جمعرات کے روز ہی ریگن ہوائی اڈے پر ایک الگ واقعے میں دو مسافر بردار طیاروں کے درمیان معمولی زمینی تصادم ہوا، جس سے جہاز کے پر کٹ گئے۔ اس میں سے ایک طیارے میں کانگریس کے چھ ارکان سوار تھے، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ص ز/ ع ا (اے پی، روئٹرز، اے ایف پی)

متعلقہ مضامین

  • لکی مروت: پولیس کے سرچ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائل حملہ، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • 13 سالہ لڑکی کا مہینوں تک ریپ کرنے والے 4 نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد گرفتار
  • بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
  • ٹرمپ کی سخت گیر پالیسی کا نفاذ، گرین کارڈ ہولڈرز سمیت تمام تارکین وطن کی کڑی نگرانی کا فیصلہ
  • نیو یارک، سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
  • بھارتی ریاست بہار میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
  • امریکہ: ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ، پائلٹ سمیت چھ ہلاک
  • کراچی، پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان متعدد مقابلے، ایک ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی