ٹنڈوجام: گورنمنٹ ڈگری کالج میں جدید کمپیوٹر لیب اور لیبارٹری کا قیام
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل رمیش کمار راٹھی نے پریس کلب کے صحافیوں کو گورنمنٹ ڈگری کالج کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اپنے اساتذہ کی کوششوں سے کالج میں جدید کمپیوٹر لیب اور لیبارٹری قائم کی ہے۔ اس سلسلے میں پرنسپل پروفیسر رمیش کمار راٹھی کا کہنا تھا کہ کالج میں طلباء کو جدید تعلیم کے حصول کے لیے لیبارٹری اور لائبریری کی اشد ضرورت تھی، ہم نے کوششیں کرکے نئی اور جدید لیبارٹری اور لائبریری بنائی ہے جس سے طلباء کمپیوٹر کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کالج میں سولر سسٹم اپ گریڈ کیا ہے جس سے کالج میں بجلی کا مسئلہ حل ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کلاس روم میں سولر فین لگوائے گئے ہیں، پینے کے پانی کے لیے آر او فلٹر پلانٹ لگایا ہے جہاں طلباء کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ پروفیسر کے لیے ریسٹ روم سمیت دیگر کمروں کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ طلباء کو بہتر انداز سے تعلیم فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے ایم پی اے و سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور ایم این اے سید طارق حسین شاہ جاموٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کالج کی مزید بہتری کے لیے مدد کریں تاکہ کالج میں مزید بہتری لائی جاسکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کالج میں کے لیے
پڑھیں:
نوازشریف لندن پہنچ گئے، 2 ہفتے قیام کریں گے
لندن (نوائے وقت رپورٹ) نوازشریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے، نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے منسک سے لندن کے لوٹن ائرپورٹ پہنچے، نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے علاوہ سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ایون فیلڈ کے باہر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آ گئے۔ دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔ علاوہ ازیں لندن پولیس نے پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کو گرفتار کر لیا۔ گلفام حسین کو خرم بٹ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا، خرم بٹ کے مطابق گلفام حسین نے شریف خاندان کو دھمکیاں دیں جبکہ اس حوالے سے گلفام حسین کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی دھمکی دی نہ گالی گلوچ کی تھی، نجی ٹی وی کے مطابق اس شخص پر ایون فیلڈ میں داخلے پر پابندی عائد تھی۔