Nawaiwaqt:
2025-01-18@11:08:42 GMT

ڈوبتی معیشت سنبھل گئی، پاکستان ترقی کرنے لگ گیا: مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT

ڈوبتی معیشت سنبھل گئی، پاکستان ترقی کرنے لگ گیا: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے. ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے. منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی ہوتی ہیں. ایسے لوگوں کا قدم صرف ملک کے خلاف اٹھتا ہے، جب منہ کھلتا ہے تو گالی گلوچ، بدتمیزی اور بدتہذیبی ہوتی ہے. سمجھ نہیں آتی لوگوں کی باتوں پرماتم کروں یا کیا کروں، جانوروں کی نہیں سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کا اِفتتاح کردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف دور کے بعد ایک بار پھر معیشت کے لیے اچھی خبریں آنے لگی ہیں، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے.

لائیو اسٹاک اسکیم حاصل کرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے وقت پاکستان کے ڈیفالٹ اور ملک کے دیوالیہ ہونے کی خبریں آتی تھی، ملک کو سری لنکا سے ملایا جایا جاتا تھا .لیکن آج مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو 10 ماہ بھی نہیں ہوئے اور اسٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ توڑنے کی خبریں آرہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی حکومتیں ایسی دیکھی جو آخری وقت تک عوام کو کہتی تھی کہ ہم (منصوبوں) پر کام کرنا چاہتے تھے، ہم اس چیز سے باہر نکل آئے ہیں، عوام کو لائیو اسٹاک کا ثمر ملنا شروع ہوگیا ہے، عوام کو فائدہ پہنچنا شروع ہوا ہے. اس لیے میں آپ کے پاس آئی ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں. ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے اور استحکام نظر آرہا ہے. پنجاب واحد صوبہ ہے. جس میں آٹے اور روٹی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں.باقی صوبوں میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے. اس حوالے سے روز اپنی ٹیم سے بحث کرتی ہوں، 15 کروڑ عوام نے روٹی کھانی ہے اس لیے قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دوں گی۔مریم نواز نے کہا کہ اب وقت ہے کہ معاشی بہتری کا ثمر عام عوام کو ملنا شروع ہو، لوگوں کے ذرائع آمدن میں اضافہ ہونا چاہیے. عوام کے پاس اتنی استطاعت ہو کہ اپنے بچوں کو تین وقت کی روٹی کھلا سکیں۔انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک کارڈ کا پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے جس میں عوام کو فی جانور ( اگر 10 سے کم جانور) ہیں تو مذکورہ کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ 70 ہزار روپے بلا سود 4 ماہ کے لیے دیئے جائیں گے. تاکہ جانوروں کی بہترین دیکھ بھال کی جاسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف پنجاب کی عوام کی بنیادی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ برآمد میں بھی کار آمد ثابت ہوں گی. اس پروگرام کی کوئی لمبی چوڑی شرائط نہیں رکھی گئی. لائیو اسٹاک 20 ارب کا پروگرام ہے جس میں 11 ارب لائیو اسٹاک کارڈ کے لیے مختص ہیں. 90 ہزار لوگوں کو یہ کارڈ دیا جائے گا اور 4 لاکھ جانوروں کے لیے کارڈ کے ذریعے پیسے رکھے گئے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ جانوروں کی ٹیگنگ کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے، ہر جانور کو ایک کیو آر کوڈ دیا جائے گا تاکہ مارکیٹ میں مطلوبہ ڈیمانڈ کا پتہ لگایا جاسکے اور ان کا مکمل ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہو۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میرا آفس کسانوں کو روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کالیں کرتا ہے .تاکہ ان کے مسائل سنے جاسکیں، ہر روز رات کو سونے سے قبل میں اس ڈیٹا کا جائزہ لیتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی بار کسانوں کو 400 ارب روپے کا کسان کارڈ ملا ہے. ہماری جتنی بھی اسکیمیں ہیں اس کے لیے لاکھوں درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو لوگوں کے نواز شریف پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے.نواشریف اور اس کی بیٹی جو وعدہ کرتے ہیں، پورا کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آغاز میں کسانوں کو حکومت سے لڑانے کی بہت کوشش کی گئی ہے. لیکن جب کسانوں کی رائے میں سنتی ہوں تو وہ بہت خوش ہیں، دہائیوں بعد پہلا سال ہے کہ کھاد بلیک میں فروخت ہوئی نہ منہ مانگی قیمتوں پر بیچی گئی، کھاد کی ایک قیمت مقرر کی گئی اور سستے داموں کسانوں کو فراہم کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بہت جلد کسانوں کے لیے ہر تحصیل میں مشینری فراہم کرنے کی اسکیم لے کر آرہے ہیں تاکہ ان کی مجبوری کو دیکھتے ہوئے منہ مانگی قیمت نہ مانگی جائے، جنوبی پنجاب کی خواتین کو مال و مویشی دینے جارہے ہیں تاکہ افزائش بڑھے اور ان کے پاس باعزت روزگار ہو۔مریم نواز نے کہا آج 8 ارب روپے سے زائد بجٹ میں قائم 4 سڑکوں کا آج افتتاح کرنے جارہی ہوں، سڑکیں بنانے سے قومیں ترقی نہیں کرتی جیسے بیان دینے والوں کی عقل پر ماتم کرتی ہوں. سڑکیں نقل و حمل کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں، جہاں سڑکیں بنتی ہیں وہاں ترقی آتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی ہوتی ہیں. ایسے لوگوں کا قدم صرف ملک کے خلاف اٹھتا ہے اور جب منہ کھلتا ہے تو گالی گلوچ، بدتمیزی اور بدتہذیبی ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کا منصوبہ پورے صوبے میں فعال ہو چکا ہے، آنے والے دنوں میں مزید بہتری آئے گی، رواں سال اپنا گھر اور اپنی چھت پروگرام کے تحت رواں سال ایک لاکھ لوگوں کے گھر بنائے جائیں گے، 5 سال کے اندر 5 لاکھ لوگوں کو گھر دینے کی کوشش کی جائے گی، ہمارے صوبے میں ہر شعبے میں کام ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں کیوں کام نہیں ہوا اور عوام کا پیسہ ان پر خرچ کیوں نہیں کیا گیا؟ نظر آرہا ہے کہ عوام کا پیسہ ان پر لگایا جارہا ہے، گزشتہ دور میں ایک نیا ہسپتال یا نیا اسکول نہیں بنایا گیا. پچھلی حکومت نے چار سال میں کام کیوں نہیں کیا گیا, نہ صرف ہم جانوروں کی بلکہ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی اچھا علاج کریں گے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جانوروں کی کسانوں کو پنجاب کا عوام کو کارڈ کے ہیں ان

پڑھیں:

حکومت پنجاب چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے لوگوں کو زمین رعایت پر دے گی، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آسان کاروبار فنانس اسکیم،آسان کاروبارکارڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’طلبہ کے لیے ماں بن کر سوچتی ہوں‘، مریم نواز کا 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والوں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

لاہور میں آسان کاروبار کارڈ اور آسان فنانس اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تمام اکنامک انڈیکیٹرز بہتری کی جانب گامزن ہیں، اسٹاک مارکیٹ نے تاریخی بلندیوں پر ہے، دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو لوگ کہہ رہے تھے ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے، شہباز شریف نے بڑی محنت سے ملک کو خراب صورتحال سے نکال لیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ دنیا کے ماڈلز کی سٹڈی کرتی ہیں، کسی ملک نے انڈسٹریلائزیشن کے بغیر ترقی نہیں کی، ہمیں بھی انڈسٹریلائزیشن کی طرف جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ شاندار پیکیج لے کر پنجاب کےعوام کے سامنے آئی ہیں، آج وزیراعلیٰ آسان کاروبار فنانس ،وزیراعلیٰ آسان کاروبار کارڈ لارہے ہیں، منصوبے کے تحت آپ کو 3 کروڑ روپے تک کا بلاسود قرضہ ملے گا، ہم نے آپ کے لیے بزنس پلان بھی بنادے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کا خطرہ ہے، مریم نواز  

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے لوگوں کو زمین رعایت پر دے گی، آپ آج پیسے لے لیں اور کل اپنا کاروبار شروع کردیں، یہ اسکیم ان نوجوانوں کے لیے ہے جو اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں پنک سالٹ کی کانیں ہیں،خزانہ ہے، دوسرے ممالک پاکستان کے نمک کو بیچ کر منافع کماتے ہیں، پنک سالٹ کے کاروبار میں بھی بہت وسائل ہیں، جو لوگ کاروبار کرنا چاہتے ہیں انہیں اس سے بہتر اسکیم نہیں مل سکتی، جن کو 3 کروڑروپے سے زیادہ کی ضرورت ہے ان کی بھی مدد کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بڑی صنعت والوں کو حکومت پنجاب 50 لاکھ کا سولر بھی مفت دے گی، صوبے میں ڈومیسٹک سرمایہ کاری کے لیے یہ بہت بڑا موقع ہے، ہم انڈسٹریلائزیشن کو دیکھنا چاہتے ہیں، اپنا کاروبار کرکے ملکی ترقی میں بھی کردار ادا کریں، ہم عوام کی بھلائی کے لیے جو کچھ کررہے ہیں، اس کا ثمر جلد ملے گا۔

فیصل آباد میں لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کیا اور ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت ہونہار طلبا میں چیک بھی تقسیم کیے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ طلبا کو اسکالرشپ بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر دی جارہی ہے، یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماں باپ کی فرمانبرداری یہ نہیں ہے کہ صرف وہ جو حکم دیں وہ مانیں، ماں باپ کی فرمانبرداری یہ بھی ہے کہ انہوں نے ایک ایک روپیہ جوڑ کے بچوں کو بڑا کیا ہوتا ہے، اور ایک ایک پیسہ بچوں کی تعلیم پہ انوسٹ کیا ہے، اگر آپ اپنے مستقبل کو خطرے میں ڈالو گے تو یہ بھی ماں باپ کی نافرمانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسان نیازی کا مستقبل تباہ ہوگیا، مریم نواز نے ایسا کیوں کہا؟

ان کا کہنا تھا کہ ان بچوں سے پوچھو جو جیلوں میں پڑے ہیں، یہ بچے جن کی وجہ سے جیلوں میں ہیں، ان کو پوچھے والا کوئی نہیں ہے، میں نے بھی جیل کاٹی ہے، انتقام کی سیاست ہم نہیں کرتے، میں نے طلبا کو ترقی کا راستہ دیکھانا ہے، تنزلی کا نہیں، میں نے طلبا کے لیے اسی طرح سوچنا ہے جس طرح ان کے سگے والدین ان کے لیے سوچتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ میں نے جھوٹے وعدے بھی نہیں کرنے، میں نے جس دن اسکالرشپ دینی ہوتی ہے اسی دن آپ کو بلاتا ہوں، میں بھی گلا پھاڑ کے کہہ سکتی تھی کہ گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنادوں گی، کیا آج تک بنی وہ یونیورسٹی۔

’بڑی بڑی باتیں کرنا بہت آسان ہے کہ میں یہ کردوں گا، وہ کردوں گا، اس کو جیل میں ڈال دوں گا، میں وہ توڑ دوں گا، میں وہ جلا دوں گا، لیکن ملک کی دل و جاں سے خدمت کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے، اس کے لیے بہت مضبوط حوصلہ چاہیے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسان کاروباز مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • کل فیصل آباد کے طالب علم نے کہا آپ کو دیکھ کر پتہ چلا ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، مریم نواز
  • پہلا وزیراعظم ہے جسے رشوت لینے پر نکالا گیا: مریم نواز
  • دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہم جلاؤ گھیراؤ، ’’مار دوں‘‘ سے نہیں نکل رہے: مریم نواز
  • وسائل کی کمی کی وجہ سے بچوں کے خواب ادھورے نہیں رہیں گے، مریم نواز شریف
  • جیل میں نہیں روئی،بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں، مریم نواز
  • 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی تو نہیں روئی ، بچوں کی خوشی دیکھ کر آنسو آجاتے ہیں،مریم نواز
  • مریم نواز: میں نے بےقصور ہو کر 5 ماہ جیل میں گزارے ہیں
  • حکومت پنجاب چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے لوگوں کو زمین رعایت پر دے گی، مریم نواز
  • 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • پاکستان نوجوانوں کی ریڈ لائن ہونی چاہیے، مریم نواز