ڈونلڈ ٹرمپ بائیڈن کیجانب سے لکھا گیا خط سامنے لے آئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
سابق امریکی صدر نے خط میں لکھا کہ میری دعا ہے کہ آئندہ برسوں میں ہماری قوم کیلیے خوشحالی، امن اور وقار کے لمحات ہوں، خدا آپکی رہنمائی کرے، جیسا کہ خدا نے ہمارے ملک کے قیام سے ابتک ہماری قوم کو برکتیں دی ہیں اور رہنمائی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش صدر جو بائیڈن کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں انکے لیے چھوڑا گیا خط میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق خط کے باہر 47 نمبر لکھا تھا، کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے سنتالیس ویں صدر ہیں۔ خط کا آغاز ڈیئر پریزیڈنٹ ٹرمپ کے الفاظ سے کیا گیا اور کہا گیا کہ اس مقدس دفتر سے رخصت لیتے ہوئے میں آپ اور آپ کی فیملی کے لیے اگلے چار برسوں میں نیک تمنائیں رکھتا ہوں۔ جوبائیڈن نے اپنے خط میں لکھا کہ امریکی عوام اور دنیا بھر کے لوگ تاریخ کے ناگزیر طوفانوں میں اس دفتر کی طرف دیکھتے ہیں۔
سابق امریکی صدر نے خط میں لکھا کہ میری دعا ہے کہ آئندہ برسوں میں ہماری قوم کیلیے خوشحالی، امن اور وقار کے لمحات ہوں، خدا آپ کی رہنمائی کرے، جیسا کہ خدا نے ہمارے ملک کے قیام سے ابتک ہماری قوم کو برکتیں دی ہیں اور رہنمائی کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق خط پر 20 جنوری سن دو ہزار پچیس کی تاریخ درج ہے، جس روز بائیڈن نے عہدہ چھوڑا تھا اور صدر ٹرمپ نے عہدے کا حلف لیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ اچھا اور متاثر کن قسم کا خط ہے۔ لطف اٹھائیں، اچھا کام کریں۔ یہ بہت اہم ہے، بہت ہی اہم اور یہ کہ یہ عہدہ کتنا اہم ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں سن 1989ء سے سبکدوش صدر کی جانب سے آنے والے صدر کیلیے خط چھوڑ کر جانے کی روایت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
ٹرمپ نے جو بائیڈن کے مقرر کردہ سینئر سرکاری عہدیدار برطرف کردیے
واشنگٹن (اے پی پی/ صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیشرو جوبائیڈن کے مقرر کردہ 4 سینئر سرکاری عہدیداروں کو برطرف کرنے کا اعلان کردیا اور خبردار کیا ہے کہ مزید 1000 کے قریب سرکاری عہدیداروں کو ایسے ہی سلوک کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب ٹرمپ نے 4 سال قبل امریکی کیپٹل ہل میں ہونے والے فسادات میں ملوث تقریبا 1600 افراد کیلیے معافی اور سزا میں کمی کا حکم جاری کر دیا ہے، یہ تمام افراد سزا یافتہ تھے یا ان پر فرد جرم عاید ہو چکی تھی۔