واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے خاموشی سے تصدیق کی ہے کہ جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے لیے معاون وزیر خارجہ ڈونلڈلو 17 جنوری 2025 کو اپنی مدت ختم ہونے کے بعد رخصت ہوگئے ہیں۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس اعلان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ڈونلڈلو اپنی مدت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ چکے ہیں اور انہیں برطرف نہیں کیا گیا ہے، تاہم اس اقدام کو پی ٹی آئی کی فتح اور حکومت کی جانب سے برطرفی کی ایک معمولی تبدیلی سے تعبیر کرنے کا امکان ہے۔

ڈونلڈ لو کا دور پاکستان کے لیے ہنگامہ خیز رہا ہے، جس میں ایک سیاسی طوفان بھی شامل ہے، جب کہ سابق امریکی سفارت کار سابق وزیر اعظم عمران خان، ملک کی فوجی اسٹیبلشمنٹ اور اسلام آباد میں موجودہ سیاسی سیٹ اپ پر مشتمل سیاسی طوفان کی ضرب المثل بن گئے۔

محکمہ خارجہ کی آفیشل ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک مختصر اعلان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’ ڈونلڈ لو کی مدت کار 17 جنوری، 2025 کو ختم ہو رہی ہے’۔

وہ 15 ستمبر 2021 کو اپنی تقرری کے بعد سے پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات کی نگرانی کرنے والے بیورو کی قیادت کر رہے تھے، اس کردار سے قبل وہ 2018 سے 2021 تک جمہوریہ کرغیزستان میں امریکی سفیر اور 2015 سے 2018 تک البانیہ میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ڈونلڈ لو کے گرد طوفان مارچ 2022 میں اس وقت شدت اختیار کر گیا جب عمران خان نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ انہیں اقتدار سے ہٹانے کے لیے ’غیر ملکی سازش‘ کر رہا ہے۔ عمران خان نے خاص طور پر ڈونلڈ لو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث تھے، انہوں نے لو اور امریکا میں پاکستان کے اس وقت کے سفیر اسد مجید خان کے درمیان ہونے والی بات چیت کو امریکی مداخلت کے ثبوت کے طور پر پیش کیا۔

یہ بات چیت، جسے ’سائفر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، مبینہ طور پر سفیر اسد مجید کی جانب سے اسلام آباد بھیجے گئے ایک سفارتی کیبل میں تفصیل سے بیان کی گئی تھی، اور یہ پاکستان کی سیاست میں غیر ملکی مداخلت کے بارے میں عمران خان کے وسیع تر بیانیے کا مرکز بن گئی۔

کیبل میں مبینہ طور پر ڈونلڈ لو اور اسد مجید کے درمیان ملاقات کا ذکر کیا گیا تھا اور عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ اس سے ان کی برطرفی کی امریکی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔

عمران خان کے دعووں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکا میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ڈونلڈ لو کے استعفے کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا اور ان پر سابق وزیر اعظم کو ہٹانے کے تنازع کی قیادت کرنے کا الزام عائد کیا۔ امریکا بھر میں پی ٹی آئی کی ریلیوں میں اس مطالبے کو دہرایا گیا جس سے امریکی حکومت پر سیاسی دباؤ بڑھ گیا۔

یہ تنازع ایک مرکزی مسئلہ بن گیا، حالانکہ امریکی حکومت نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا تھا۔

اگرچہ پی ٹی آئی ان کی رخصتی کو ایک علامتی فتح کے طور پر دیکھ سکتی ہے ، لیکن امریکی میڈیا کی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ نئی ٹرمپ انتظامیہ نے نائب اور معاون سیکریٹریز سمیت محکمہ خارجہ کے تمام سینئر عہدیداروں کو عہدہ چھوڑنے کی درخواست کی ہے۔ یہ درخواست اس بات کا اشارہ ہے کہ انتظامیہ صدر ٹرمپ کے سیاسی مقاصد سے وابستہ حکام کو لانے کے لیے تیار ہے جو اس پر عمل درآمد کریں گے۔

ڈونلڈ لو کے دور کو ممکنہ طور پر جاری سیاسی ڈرامے کے ایک اہم باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جسے پاکستانی میڈیا نے ”سائفر گیٹ“ کا نام دیا ہے، جس میں متنازع کیبل کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں مبینہ طور پر پاکستان کی سیاست میں امریکی مداخلت کو دستاویزی شکل دی گئی تھی۔
مزیدپڑھیں:متھیرا بغیر اجازت بنائی گئی نازیبا وڈیو شیئر کرنے پر چاہت فتح علی خان پر برہم

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے طور پر پی ٹی آئی ڈونلڈ لو کے لیے

پڑھیں:

ٹرمپ نے کولمبیاکی مصنوعات پر25فیصد ٹیرف عائد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیاکی مصنوعات پر25فیصد ٹیرف عائد کردیا ۔کولمبیاکی تمام اشیا پرہنگامی ٹیرف فوری طور پرلاگوکردیا گیا،امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں اسے مزید 25 فیصد ٹیرف بڑھا کر50فیصد کردیا جائے گا۔کولمبین صدر نے امریکا سے تارکین وطن لے کرآنےوالی 2فوجی پروازوں کوواپس کردیاتھا ،صدر کولمبیاکا کہنا تھا کہ امریکا تارکین وطن کےساتھ مجرموں جیسا سلوک نہیں کرسکتا۔  اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کولمبیا کے حکومتی عہدیداروں پر سفری پابندیاں لگا رہے ہیں جبکہ کولمبیا پر جلد مالیاتی پابندیاں بھی عائد کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کولمبیا کے سامان پر ہنگامی طور پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کر رہے ہیں اور ایک ہفتے میں ٹیرف  50فیصد تک بڑھا دیں گے، کولمبیا نے تارکین وطن کو واپس کر کے امریکی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کولمبیا کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں
  • ٹرمپ نے کولمبیاکی مصنوعات پر25فیصد ٹیرف عائد کردیا
  • صدر ٹرمپ کا کولمبیا پر 25 فیصد محصولات سمیت پابندیوں کا اعلان
  • ٹرمپ کے ایک حکم نے ہزاروں افغان شہریوں کی امریکا منتقلی روک دی
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان مماثلت
  • ڈونلڈ ٹرمپ کو تیسری بار صدر بنانے کے لیے تیاریاں شروع، آئینی ترمیم پیش
  • عمران خان نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کو خیبر پختونخوا میں پارٹی کے صدارتی عہدے سے ہٹا دیا
  • عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹا دیا
  • ٹرمپ کا شہریت سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل