جزیرے پر 30 سال اکیلا رہنے والا شخص آبادی میں آکر دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
روم:جزیرے پر 30 سال سے زیادہ عرصے تک اکیلا رہنے والا اطالوی شخص آبادی میں آنے کے چند سال بعد ہی زندہ نہیں رہ سکا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اطالوی شخص مورانڈو جو رابنسن کروسو کے عرفیت سے مشہور تھا ،نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ بڈیلی جزیرے پر اکیلے رہ کر گزارا۔ یہ جزیرہ دوسری جنگ عظیم کے زمانے کی ایک پرانی پناہ گاہ تھا۔ 1989 میں ایک حادثے کے نتیجے میں مورانڈو کی کشتی یہاں پھنس گئی، جس کے بعد اس نے اسے اسی مقام کو اپنا مسکن بنا لیا۔
جزیرے پر اپنے قیام کے دوران مورانڈو نے اس عزم کے ساتھ 32 سال گزر دیے کہ زندگی میں اپنے لیے جو کرنا ہے خود ہی کرنا ہے اور اپنی پسند کے مطابق خود کو ماحول دینے کی کوشش کرنی ہے۔ اسی عزم کے تحت مورانڈو نے ساحلوں کو صاف رکھا، آنے والے سیاحوں کو جزیرے کے ماحولیاتی نظام سے متعلق آگاہی دی اور شمسی توانائی کا نظام ترتیب دے کر اپنی ضروریات پوری کرتا رہا۔مورانڈو کو جزیرے پر وقتاً فوقتاً ضروری سامان بھی موصول ہو جاتا تھا۔
بعد ازاں لا میڈالینا نیشنل پارک کے حکام نے اس جزیرے کو ماحولیاتی تعلیم کے مرکز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا، جس کے باعث مورانڈو کو 2018 میں ایک مقامی اپارٹمنٹ میں منتقل ہونا پڑا، جس کے بعد صحت کی خرابی کے باعث وہ کیئر ہوم میں چلے گئے اور آخر کار اپنے آبائی شہر موڈینا میں دم تو ڑ گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سلمان خان کو دھمکی دینے والا گرفتار، کچھ دیر بعد رہا
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی دینے والے کیس میں گرفتار کیے گئے شخص کو رہا کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر پر ایک بار پھر سلمان خان کے لیے دھمکی موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سلمان خان کو ان کے گھر میں داخل ہونے کے بعد مار ڈالیں گے اور ان کی گاڑی کو بم سے اڑا دیں گے۔
بعد ازاں ممبئی پولیس نے اس حوالے سے شکایت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تیز رفتار تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا لیکن اس مبینہ ملزم کو ذہنی صحت کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا۔
گرفتار اور پھر بعد میں رہا کیے گئے شخص کی عمر 26 سال ہے جو کہ مبینہ طور پر ذہنی مسائل کا شکار ہے۔
ملزم گجرات میں واقع ایک گاؤں سے تعلق رکھتا ہے، جس کو اگلے 2 سے 3 دنوں کے اندر دوبارہ پولیس کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سارے معاملے کے بعد ایک مرتبہ پھر سلمان خان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
Post Views: 3