ٹرمپ نے طیارہ اور ملٹری ہیلی کاپٹر تصادم کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا؟ اہم بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارہ حادثے پر ملٹری ہیلی کاپٹر کے عملے اور ہوائی اڈے پر ٹریفک کنٹرولرز کی صلاحیتوں پر سوالا اٹھا دیئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ تڑمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر لکھا کہ اس حادثے کو روکا جانا چاہیے تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ملٹری ہیلی کاپٹر فضا میں مسافر طیارے کے اوپر یا نیچے کیوں نہیں نکلا؟
امریکی صدر نے کہا کہ ہوائی جہاز ہوائی اڈے تک پہنچنے کے لیے بہترین اور معمول کی سمت پر تھا جب کہ ہیلی کاپٹر سیدھا ہوائی جہاز کی طرف بڑھ رہا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ آج ایک صاف ستھری رات تھی، مطلع صاف تھی اور ہوائی جہاز کی روشنیاں بھی جل رہی تھیں۔
امریکی صدر نے سوال اُٹھایا کہ پھر کیوں ملٹری ہیلی کاپٹر نے طیارے کے اوپر یا نیچے سے گزرنے جانے یا پھر واپس مڑ جانے کی کوشش کیوں نہیں کی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس حادثے کو روکا جا سکتا تھا۔ کنٹرول ٹاور نے ہیلی کاپٹر کو کیوں نہیں آگاہ کیا کہ آپ ایک مسافر طیارے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ کنٹرول ٹاور نے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ سے کیوں نہیں پوچھا کہ کیا آپ نے اپنے سامنے ایک مسافر طیارہ دیکھا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ ایک بری صورتحال ہے جس سے لگتا ہے کہ اسے روکنا چاہیے تھا۔
یاد رہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور ملٹری ہیلی کاپٹر بلیک ہاک کے درمیان ریڈیو کمیونیکیشن کے مطابق پائلٹ کو طیارے کی نقل و حرکت کا علم تھا۔
پینٹاگون نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ امدادی کاموں کے دوران اب تک 18 لاشیں نکالی گئی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر ڈونلڈ ٹرمپ کیوں نہیں نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
کرک : ٹرک اور کوچ میں خوفناک تصادم ، 10 افراد جاں بحق
کرک(نیوز ڈیسک) انڈس ہائی وے پر میٹھا خیل کے قریب تیز رفتار ٹرک اور کوچ کے درمیان تصادم بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کرک میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں انڈس ہائی وے پر میٹھا خیل کے قریب ٹرک اور کوچ کے درمیان تصادم ہوا۔
جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد جانبحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے، حادثے کا شکار کوچ ڈی آئی خان سے پشاور جا رہی تھی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو اورمقامی افراد نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے، جاں بحق ہونیوالوں میں دوبچے بھی شامل ہیں۔
زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے تاہم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک میں زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔
یاد رہے رواں سال فروری میں کرک میں تحصیل بانڈہ کے علاقے میں طوطکی موڑ پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔
تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا: گورنر اسٹیٹ بینک