2025-03-31@23:14:45 GMT
تلاش کی گنتی: 1414

«مستونگ کے»:

    فوٹو: آئی ایس پی آر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔ آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن اور قوم کیلئے مثالی خدمت کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق  جنرل عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے عوام کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے...
    پشاور:پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان رہائی کیمپ میں پارٹی عہدے داروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اور کارکنان نے خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی اور پھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم نے صوبائی حکومت کے ترجمان کے خلاف نعرے لگائے اور کارکنان سے بھی بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگوائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ Post Views: 1
    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی امریکہ کے ساتھ معدنیات کے معاہدے سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے متنبہ کیا کہ اگر زیلنسکی نے دستبرداری اختیار کی تو انہیں بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یوکرین “نیٹو کا رکن بننا چاہتا ہے” لیکن یہ کبھی بھی نیٹو کا رکن نہیں بنے گا اور زیلنسکی اس بات کو سمجھتے ہیں۔یوکرین کی جانب سے فی الحال اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سے قبل متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے یوکرین کو معدنیات کے معاہدے کا نیا مسودہ پیش کیا ہےجس میں پہلے سے سامنے آنے والے منصوبے سے کہیں زیادہ مطالبات رکھے...
    روسی وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ روز روسی فوج نے یوکرین کے فوجی ہوائی اڈوں، گولہ بارود کے گوداموں، ڈرون تیاری کے یونٹس اور اسٹوریج مراکز سمیت 140 فوجی اہداف اور سازوسامان کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ روسی فوج نے یوکرین کی خصوصی افواج کے عارضی تعیناتی مراکز پر میزائل حملہ کیا جس میں تقریباً 170 یوکرینی اور غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس کے علاوہ، روسی فوج نے ڈونیسک میں زاپوریژیا کے ایک ذیلی علاقے پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا۔ اسی دن، یوکرینی فوج کے جنرل اسٹاف نے جنگ کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دن متعدد محاذوں...
    عید کی مناسبت سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں علی امین گنڈا پور نے پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے عید الفطر پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔ عید کی مناسبت سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں علی امین گنڈا پور نے پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے...
    پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان رہائی کیمپ میں پارٹی عہدے داروں کے خلاف  نعرے بازی کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی؛ عام شہریوں کی شہادت پر انکوائری کی جائیگی، وزیراعلیٰ کے پی پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اور کارکنان نے خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ مزید پڑھیں: کرم میں راستے محفوظ بنانے کیلئے فریقین میں معاہدہ طے پایا ہے، بیرسٹر سیف قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ  میں نماز عید ادا کی اور پھر  پی ٹی آئی رہنما اور سابق...
    خیبر پختونخوا میں نمازِ عید کے بعد فائرنگ میں 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے  مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی میں گدون اُتلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نمازِ عید کے بعد مسجد کے سامنے فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہ ے۔ ہاتھ میں گرینیڈ پٹاخہ پھٹنے سے بچہ زخمی علاوہ ازیں صوابی کے علاقے ترلاندی گاؤں میں عبداللہ نامی بچہ ہاتھ میں گرینیڈ پٹاخہ پھٹنے سے زخمی ہوگیا۔ ریسکیو...
    سی این این کی رپورٹ کے مطابق یورپ آخرکار اس حقیقت سے بیدار ہوگیا کہ اسے اپنے دفاعی نظام کا خود خیال رکھنا ہے۔ ٹرمپ کی غیر متوقع پالیسیوں نے یورپیوں کو یہ احساس دلایا ہے کہ وہ تحفظ کے لیے ہمیشہ امریکا پر انحصار نہیں کر سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر متوقع پالیسیوں کے بعد پورے یورپ کی افواج متحرک ہوگئی۔ وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر زیلنسکی کے ساتھ ٹرمپ کی ملاقات یورپ کے لیے ایک جاگنے کی کال تھی۔ اس نے ظاہر کیا کہ روس کی جارحیت کے خلاف اپنے اتحادیوں کی حمایت کے لیے امریکہ کے عزم کو معمولی نہیں سمجھا جا سکتا۔ اس واقعہ نے امریکہ اور یورپ کے درمیان تعلق کو نقصان...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم میں فریقین کے 900 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کرم میں قیامِ امن کےلیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اقدامات رنگ لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرم میں راستوں کو مزید محفوظ بنانے کےلیے فریقین میں معاہدہ طے پایا ہے، معاہدہ کوہاٹ امن جرگے کے بڑے معاہدے کے تحت ایک ذیلی معاہدہ ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ معاہدے کا بنیادی مقصد ٹل پارا چنار شاہراہ کو محفوظ بنانا ہے، صوبائی حکومت تنازع کے مستقل حل کی جانب تیزی سے پیشرفت کر رہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ کوہاٹ امن...
    سٹی 42 : پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اس بار عیدالفطر  کہاں کہاں منائیں گے، اس حوالے سے معلومات سامنے آگئی ہیں۔  چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردرای نماز عید کل شھیدوں کی سرزمین گڑھی خدا بخش میں ادا کریں گے ۔ نماز عیدالفطر  گڑھی خدابخش بھٹو میں صبح 9:00  بجہ ادا کی جائے گی۔  جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان آبائی گاؤں عبدالخیل ڈی آئی خان میں عیدالفطر منائیں گے ۔ اس کے علاوہ مرکزی رہنما مولانا ضیاء الرحمن مولانا عبید الرحمن بھی عبدلخیل میں عید منائیں گے ۔ مولانا عبدالغفور حیدری مدینہ منورہ (سعودی عرب )میں عید ادا کریں گے ۔  لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست کنساس میں بچے کی طرف سے شکایت کی گئی کہ اس کے بستر کے نیچے بھوت ہے۔ بیبی سٹر نے بچے کو کہا کہ بھوت نہیں ہوتے، لیکن جب اس نے بچے کو یقین دلانے کیلئے بستر کے نیچے جھانکا تو ایسا منظر دیکھ لیا کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی۔ بیڈ کے نیچے ایک شخص چھپا ہوا تھا جس کی بیبی سٹر کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ سی این این کے مطابق یہ شخص پہلے اسی گھر میں رہتا تھا لیکن اس پر پابندی عائد کی گئی تھی کہ وہ اس جگہ کے قریب نہ آئے، کیونکہ اس کے خلاف ‘تحفظِ زیادتی’ (Protection from Abuse) کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ پولیس...
      لک پاس پر تعینات لیویز اہلکاروں نے مشکوک شخص کے بھاگنے کی کوشش پر تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے تاہم احتجاج پرامن طریقے سے جاری رہے گا،ہمیں کسی گروپ سے کوئی خطرہ نہیں، اگر ہمیں کوئی خطرہ ہے تو وہ ریاست سے ہے، اختر مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی) مینگل کا وڈھ سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کے شرکا مستونگ کے قریب پہنچے تو ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا تاہم سردار اختر مینگل اور دیگر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق سردار اختر مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی...
    اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ (ای پی بی ڈی) کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل کے وسط تک کپاس کی کاشت میں بہتر پیداوار کی توقعات ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ کپاس کی فصل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانے کے لیے اس کی بروقت کاشت ضروری ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کپاس کی دیر سے بوائی موسمیاتی اثرات اور گلابی سنڈی کے حملوں کا باعث بن سکتی ہے، جو فی ایکڑ پیداوار پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ ای پی بی ڈی کے مطابق، اگر کپاس کی بوائی 15 اپریل تک کی جائے، تو پیداوار میں 14 سے 35 فیصد تک اضافہ ممکن ہے، جس سے کسانوں کو مالی فائدہ بھی...
    سٹی42: پاکستان میں سرکاری خرچے  سے چاند تلاش کرنے والی روئیتِ ہلال کمیٹیوں نے تو آج چاند تلاش کرنے کے لئے رسمی اجلاس کئے ہی نہیں البتہ پاکستان کے کئی حصوں میں عوام نے از خود چاند دیکھ لیا اور مقامی علماؤں نے عوام مین سے چاند دیکھنے کی گواہی دینے والے مسلمانوں کی گواہیوں کو مان کر   اتوار کے روز عید کرنے کا اعلان کر دیا۔ جی ہاں خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں کل  اتوار  کو عید ہو گی۔ وہاں آج شب تراویح نہیں پڑھی گئی۔   سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 اب تک تصدیق ہونے والی اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا میں  ضلع خیبر،تحصیل باڑہ  میں مسجدوں سے کل بروز اتوار نماز عید کے...
    خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں متحارب فریقوں نے 8 ماہ کے لیے امن معاہدہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا حکومت کا ضلع کرم میں شر پسند عناصر کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کا فیصلہ جرگہ کے ممبر حاجی کمال کے مطابق فریقین کے درمیان جس وقت امن معاہدہ ہوا اس وقت ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق احمد اور دیگر حکام بھی موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان امن معاہدے کے باعث اب عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔ جرگے کے ایک اور رکن حاجی اصغر کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے بعد اب سڑک کھولنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں...
    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خوارج دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس میں آپریشن کے دوران 5 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  میر علی میں دوسری کارروائی میں 3 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے میرانشاہ میں بھی...
    امید ہے صدر زرداری وزیراعلی پختونخوا کے خط کا مثبت جواب دینگے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ امید ہے صدر مملکت وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے خط کا مثبت جواب دیں گے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت امن و امان کے مسئلے میں واقعی سنجیدہ ہے تو این ایف سی اجلاس جلد از جلد بلایا جائے کیونکہ امن و امان کا قیام صرف سنجیدہ اقدامات سے ممکن ہے۔ تنظیم سازی کے ماہر کسی وزیر کی غلاظت بھری پریس کانفرنسز سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی پورے ملک میں امن و امان...
    پہلے بھی گندے انڈے پارٹی کو نہ توڑ سکے تو آگے کیا توڑیں گے، شیخ وقاص اکرم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اب ہمیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے ساتھی دو سالوں سے جیلوں میں ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اب ہمیں سیاسی ایکٹیویٹی کی اجازت نہیں، ہمارے ساتھیوں کے کاروبار بند کئے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ خان کی گرفتاری پر عوام نے احتجاج کیا گیا، سابق چیف جسٹس اف پاکستان نے ہم نے نشان چھین لیا، کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں عید سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہے اور انڈوں کی فی درجن قیمت 264 روپے ہے۔لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہے۔ سرکاری قیمتوں کے برعکس لاہور شہر میں چکن 700 سے 750 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، بون لیس کے دام 1100 سے 1250 روپے فی کلو وصول کیے جا رہے ہیں۔ مزیدپڑھیں:پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی عہدے سے مستعفی
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرے جو پاکستان میں بھی جرم ہو تو ایسے شخص کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے جسٹس تنویر احمد شیخ نے ملزم محمد ارشاد کی درخواست ضمانت تفصیلی فیصلہ میں کہا ہے کہ مدعی مقدمہ کے مطابق وہ 1992 سے عمان میں گولڈ جیولری کا کاروبار کر رہا ہے .(جاری ہے) مدعی کے مطابق ملزم ارشاد 4 سال سے عمان میں اس کے پاس نوکری کر رہا تھا مدعی نے ہیرے کی انگوٹھی اور سونا خریدنے کے لیے ملزم کو 23 ہزار 600 عمانی ریال دیے تھے ملزم نے اسی دن رقم اپنے اور اپنی بیوری کے...
    مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت امن و امان کے مسئلے میں واقعی سنجیدہ ہے تو این ایف سی اجلاس جلد از جلد بلایا جائے کیونکہ امن و امان کا قیام صرف سنجیدہ اقدامات سے ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ امید ہے صدر مملکت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خط کا مثبت جواب دیں گے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت امن و امان کے مسئلے میں واقعی سنجیدہ ہے تو این ایف سی اجلاس جلد از جلد بلایا جائے کیونکہ امن و امان کا قیام صرف سنجیدہ اقدامات سے ممکن ہے۔ تنظیم سازی کے ماہر کسی وزیر کی غلاظت بھری پریس کانفرنسز...
    دھماکہ دھرنے کے مقام کے قریب ہوا ہے۔ حملہ آور اسٹیج کے قریب جانیکی کوشش کر رہا تھا۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ اختر مینگل سے آج ملاقات کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے احتجاجی دھرنے کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا کیا۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے لکپاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے احتجاجی کیمپ کے قریب خودکش دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور اسٹیج کی طرف جانے کی کوشش میں تھا۔ محافظوں کے روکنے پر حملہ آور نے خود کو اڑا دیا۔ اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ دھرنے...
    ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے مقام پر خودکش دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق تلاشی لینے کے دوران مشکوک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کی زوردار آواز کچھ علاقوں میں سنی گئی۔ خودکش دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کے حوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ Ansa Awais Content Writer
    مستونگ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مارچ 2025)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں لک پاس کے مقام پر خود کش دھماکہ ، خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑادیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں ہیں۔ پولیس کے مطابق تلاشی لینے کے دوران مشکوک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیاجبکہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ دھرنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ لک پاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل...
    — فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے مقام پر دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے، کچھ علاقوں میں زوردار آواز سنی گئی تھی۔ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
    اورنگزیب علی خان کا نام غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر میں مضبوط ڈھال سمجھا جاتا ہے ناظم آباد نمبر 2پلاٹ نمبر G 1اور B18 میںپرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر ناجائز تعمیرات پر موقف لینے کی کوشش ،ڈی جی اسحاق کھوڑو سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر بھر میں جاری تعمیرات بلڈنگ قوانین کے مطابق ہیں۔ جرأت سروے ٹیم نے انتھک محنت سے شہر بھر میں زمین پر موجود خلاف ضابطہ بننے والی سینکڑوں عمارتوں کی تصاویر اور مکمل تفصیلات حاصل کرلی ہیں ۔ دستیاب شواہد میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈی جی کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں ۔ڈی جی کی لا...
      بجلی نرخوں میں کمی سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ اور برآمدات میں اضافہ ہوگا وزیر اعظم کی طرف سے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے،وزیر خزانہ وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے جلد ہی وزیر اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے ۔چین کے باؤ فورم کے دوران عالمی اشاعتی و نشریاتی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجلی کی نرخوں میں کمی کے اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس کے ساتھ بہت برا ہوگا۔ واشنگٹن میں اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایران کے ساتھ بہت برا ہوگا۔ مزید پڑھیں: ایران نے ٹرمپ کے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے سے خط کا جواب دے دیا صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران کے ساتھ برا کرنا نہیں چاہتا تاہم اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس کے ساتھ برا ہوگا۔ میں نے ایران کو بھیجے گئے خط میں واضح کیا کہ اسے فیصلہ کرنا ہوگا۔ یا تو...
    ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی جس میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا۔ نیو یارک کی ریاستی اسمبلی کی جانب سے گزشتہ دنوں یوم پاکستان اور پاکستان بزنس ڈے کے حوالے سے دو قراردادیں منظور کی گئیں۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے ٹیکساس اسمبلی کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے قرارداد منظور کرنے کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ مختلف ریاستوں میں یوم پاکستان کے حوالے سے قراردادوں کی منظوری ریاستی سطح پر پاک امریکا تعلقات خصوصاً معاشی تعلقات کے فروغ...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحصیل تونسہ میں ایڈز کے سدباب کے لیے آپریشنل پلان طلب کر لیا۔ اسپتال انتظامیہ کےمطابق تونسہ میں مزید ایک بچے میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 107 ہوگئی جب کہ اسپتال میں روزانہ بچوں سمیت لوگوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن قائم کیا گیا ہے جو ایڈز کنٹرول اور بچاؤ کے لیے تجاویز پیش کرے گا۔ پنجاب میں دل، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کی ادویات نہ ملنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا جوائنٹ مشن 7 اپریل سے 14 اپریل تک متاثرہ بچوں کی ہسٹری...
    عید کے موقع پر وفاقی حکومت نے 3 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جبکہ اسکولوں نے موسم بہار کی چھٹیاں بھی دیدی ہیں جس کی وجہ سے بچے بھی 7 اپریل تک فارغ ہوں گے، اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اگر آپ سیر وتفریح کے خواہشمند ہیں تو خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں کا رخ کرسکتے ہیں، جہاں عید کی تعطیلات میں بھی سیاحوں کے لیے انتظامات کیے جاتے ہیں۔ ماہ رمضان کے دوران سیاحتی علاقوں میں رش معمول سے کم ہوتا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان ضروری مرمت اور تزئین وآرائش کا اہتمام کرتے ہیں، بیشتر اپنے اسٹاف کو رمضان میں چھٹیاں بھی دیدیتے ہیں تاکہ عید کے موقع پر کاروبار کے دوبارہ آغاز...
    پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے عیدالفطر پر قیدیوں کی دو ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں معمولی نوعیت کے قیدی اب عید اپنے گھر والوں کے ساتھ گزاریں گے، وزیر اعلی نے عید الفطر پر قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے احکامات کے بعد جیل حکام نے قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی کردی ہے،  معمولی جرائم اور وقت پورے ہونے کے قریب 214 قیدیوں کی سزائیں مکمل ہوگئی جنہیں ضروری کارروائی کے بعد رہا کردیا گیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی معافی کا اطلاق دہشت گردی، قتل، اغوا اور دیگر سنگین جرائم کے ملزموں پر نہیں ہوگا، رہائی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ2025ء)حکومت کا رمضان المبارک کے آخری ہفتے میں مہنگائی کم ہو جانے کا دعوٰی، مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعووں کے باوجود عید سے قبل ایل پی جی، گوشت، دالوں، سبزیوں سمیت 10 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار 0.15 فی صد کم ہوئی ہے جبکہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 1.26فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 10 اشیائے ضروریہ...
    ہیوسٹن:امریکی ریاست ٹیکساس کے ایوان نمائندگان نے 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کی۔ قرارداد میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی شراکت کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ ریاستی نمائندے ڈاکٹر سلیمان لالانی کی طرف سے پیش کردہ قرارداد میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ٹیکساس کی پاکستانی کمیونٹی نے اپنے پیشہ ورانہ کام، ثقافتی پس منظر اور امن و خوشحالی کی اقدار کے ذریعے ریاست کی کامیابی کو تقویت دی  ۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں نیو یارک کی ریاستی اسمبلی کی جانب سے بھی سفیر پاکستان کی موجودگی میں یوم پاکستان اور پاکستان بزنس ڈے کے حوالے سے دو قراردادیں...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے حکومت کے اِس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک بھر میں چینی کی فراہمی اور اِس کی قیمتوں کو ضابطے میں رکھنے کے عمل کی کڑی نگرانی کی جائے گی تاکہ مارکیٹ میں اِس کی قیمتیں مستحکم رکھنے اور صارفین کیلئے مناسب نرخوں پر اس کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے اِس عزم کا اظہار آج(جمعہ) اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ملک کے اندر چینی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران کمیٹیوں کے ساتھ پہلے طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور چینی کی قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار...
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ خدا کی قسم ہم بروز محشر اللہ و رسول اور لاکھوں فلسطینیوں کے سامنے جواب دہ ہوں گے، آج پاکستان سمیت اکثریت اسلامی ممالک کے حکمران اسلام و فلسطین کے ساتھ خیانت و غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں، نیتن یاہو اور ٹرمپ جیسے درندوں کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے جو ہر روز پہلے سے بڑھ کر اپنی سفاکیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یوم القدس کے موقع پر جامعہ الشیعہ کوٹ ادو سے شیعہ علما کونسل، مجلس وحدت مسلمین، تحریک بیداری اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ''قدس ریلی''  کا انعقاد کیا گیا۔ شرکا میں بچے، بڑے، بوڑھے، جوانوں کی کثیر تعداد کے علاوہ علمائے کرام شامل...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق جلد ہی وزیرِ اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے۔چین کے باؤ فورم کے دوران غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک، بڑے فیصلےوزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ محسن نقوی نے واپسی کے عمل کے دوران غیر ملکیوں سے اچھے برتاؤ کی ہدایت کی ہے۔  وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کے سلسلے میں لیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔  بجلی نرخوں میں کمی، وزیراعظم کی طرف سے اعلان جلد متوقع ہے؛ وزیر خزانہ محسن نقوی نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی...
    راولپنڈی: ماتحت عدلیہ میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق کل ہفتہ 29 مارچ کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کل ہفتہ  کے روز سیشن سول مجسٹریٹ اور خصوصی عدالتوں میں سیکڑوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مقرر تھیں، جو ہفتے کی چھٹی ہونے کی وجہ سے عید کے بعد 3 اپریل تک مؤخر  ہوگئی ہیں۔ چھٹی کے فیصلے سے تحریک انصاف کے 218 گرفتار کارکنوں کی 26 نومبر مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بھی مؤخر  ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں فیملی عدالتوں میں بچوں کے عید خرچہ کی سیکڑوں درخواستیں بھی مؤخر ہوگئیں ، جس سے خواتین و بچوں کے کل ہفتے کے روز  عیدی اور تحائف ملنے کی امید بھی...
    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیشن ججز نے مختلف جیلوں کے دورے کیے اور اس دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کے کیس سن کر موقع پر فیصلہ جاری کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی مختلف جیلوں میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214 ملزمان کو رہا کردیا گیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیشن ججز نے مختلف جیلوں کے دورے کیے اور اس دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کے کیس سن کر موقع پر فیصلہ جاری کیا۔ رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ آفس کے مطابق سینٹرل جیل پشاور سے 69، صوابی جیل سے 25 اور مردان سے 16 قیدی رہا کیے گئے۔ اسی طرح کوہاٹ سے 9، ہری...
    رمضان المبارک کے آخری ایام میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا، ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 27 مارچ سے بننے والے بارشوں کے سسٹم کی وجہ سے ملک بھر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 28 مارچ کو گلگت بلتستان اور کشمیر کی بالائی وادیوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: کل سے ملک کے کن علاقوں میں بارشیں اور برفباری متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا اس دوران خیبر پختونخوا میں آندھی اور تیز بارش متوقع ہے، مری، گلیات، اسلام آباد اور پنجاب کے چند ایک مقامات پر وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا امکان...
    کراچی(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیوایم ) پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کراچی کے مسائل پر عید کے بعد دھرنا دینے کا اشارہ دے دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کراچی میں جو لاوا پک رہا ہے وہ پھٹ گیا تو پھر دنیا دیکھے گی۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کامسئلہ اگر انتظامی بھی ہے توبھی ساری ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے، کسی نہ کسی کو تو ذمہ داری لینی پڑے گی۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو گورنر ہاؤس میں کل جماعتی کانفرنس کے ساتھ ساتھ ہم عید کے بعد احتجاج کرنے پر بھی غورکر...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خوارج دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس میں آپریشن کے دوران 5 خوارج مارےگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں دوسری کارروائی میں 3 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے میرانشاہ میں بھی کارروائی کی جس میں 2 خوارج مارےگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھی کارروائی کی گئی جس میں ایک خارجی جہنم واصل ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایڈز سے متاثرہ بچوں کے مکمل فری علاج کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈز سے متاثرہ بچوں کے علاج میں کوئی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ایڈز کے پھیلاؤ کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کرنے اور ایڈز کے رسک پر موجود پاپولیشن کے بچاؤ کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کا حکم بھی دیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان ایڈز کے نشانے پر، ماہانہ کیسز کی تعداد ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت لاہور میں خصوصی اجلاس میں تحصیل تونسہ کے علاقے میں ایڈز پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے تحصیل تونسہ میں ایڈزکے سدباب کے لیے یونیسف، ڈبلیو...
    ماہ صیام کے نعمتوں، رحمتوں، برکتوں بھرے مہینہ کے آخری عشرہ میں آنے والاجمعۃ الوداع آج 27 رمضان المبارک بمطابق 28 مارچ کوانتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے ادا کیا جائیگا۔ یہ بھی پڑھیں:دبئی پولیس کا کریک ڈاؤن، رمضان میں 127 گداگر گرفتار، 50 ہزار درہم برآمد اس موقع پر تمام مساجد میں نما ز جمعہ کے رو ح پرور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے اور علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی سکالر، آئمہ، خطبا حضرات رمضان المبارک کی فیوض و برکات، تیسرے عشرہ کی رحمتوں کے بارے میں فرزندان اسلام کو آگاہ کریں گے۔ جبکہ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، استحکام، ملکی خوشحالی، قومی فلاح، علاقائی تعمیر و ترقی، اندرونی و بیرونی خلفشار...
    سٹی 42:خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز  نے  کارروائیاں کرکے  گیارہ خوارج ہلاک کردیے  شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا اور  پانچ خوارج واصل جہنم کردیے ، میر علی میں دوسری کارروائی میں  سیکیورٹی فورسز نے تین مزید خوارج ہلاک کر دیے میران شاہ میں جھڑپ کے دوران  سیکیورٹی فورسز نے دو خوارج کو انجام تک پہنچا دیا ،ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں آپریشن کرکے  ایک خارجی ہلاک کردیا، غزہ میں حماس کے ترجمان کو مارنے کی تصدیق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم کیا ،
    فائل فوٹو۔ شمالی علاقوں میں بابو سر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ اور نیاٹ کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔ چلاس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سب ڈویژنز داریل، تانگیر اور گوہر آباد کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہوئی ہے۔ ادھر استور کے میدانی علاقوں میں طوفانی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہے، اسی طرح خچک کے مقام برفانی تودہ گرنے سے سڑک بلاک اور استور ویلی روڈ بحال نہ ہوسکا۔ خچک کے مقام پر شدید بارش میں پھنسے سیاح گاڑیوں میں رات گزارنے پر مجبور ہوگئے۔ استور ویلی روڈ کی بندش سے ضلع کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان اور کوہستان میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس  کے مطابق اپر کوہستان کے علاقہ...
    خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے اکاؤنٹ سے  کروڑوں روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے، جس میں بینک منیجر کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی نے اس حوالے سے نجی بینک کے حکام کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں 16 اسکیل کے کمپیوٹر آپریٹر کو غیر قانونی ٹرانزیکشن کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں اربوں روپے کی مالی بےضابطگیاں سامنے آگئیں کے پی کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی  کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بینک منیجر 53 کروڑ 90 لاکھ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز پر جواب جمع کریں، جبکہ محکمہ کے ضم ہونے کے باوجود بینک نے اکاؤنٹ سیل نہیں...
    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر سنتھ جے سوریا نے اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا ہے۔ سابق سری لنکن کرکٹر سنتھ جے سوریا نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا اور افطار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔   بدھ مت کے پیرو کار جے سوریا نے بتایا کہ وہ اپنے اسکول کے دنوں سے ہی رمضان المبارک میں ایک روزہ رکھ کر مسلمان دوستوں کے ساتھ افطار کرتے ہیں اور وہ اس روایت کو سالوں سے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ ایکس پر شیئر کی گئی تصویر میں جے سوریا نے لکھا کہ ’"آج اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا — یہ ایک چھوٹی سی...
     بارش سے خیبر پختونخوا میں37 فیڈرز ٹرپ ، 26 فیڈرز فالٹ کی وجہ سے بند ہونے کے باعث بجلی کی ترسیل متاثرہے۔ترجمان پیسکو کے مطابق سوات، بنوں، صوابی، مانسہرہ میں کئی علاقوں کی بجلی ترسیل متاثر ہے، پیسکو کے 37 فیڈرز ٹرپ ، 26 فیڈرز فالٹ کی وجہ سے بند ہیں۔ ترجمان پیسکو نے بتایا کہ سیٹھی ٹائون، تاج آباد، دادزئی، دلہ ذاک، کریم پورہ اور پیر بالا متاثرہوئے، پیسکو عملہ بجلی بحالی کے کام میں مصروف ہے۔پیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسراخترحمید کی ہدایت پر فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، متعدد علاقوں کو متبادل روٹ سے بجلی فراہم کردی گئی ۔بارش کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی دیگرعلاقوں میں بھی بجلی کی بحالی کا عمل شروع...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ بٹ خیلہ، تخت بھائی دیرلویر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بونیر اور اس کے گردونواح، رستم اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے، زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان...
    لاہور: مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت عدالت نے حکومت پنجاب کی استدعا پر ملتوی کردی۔   ہائی کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں پنجاب حکومت کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی ۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملتوی کردی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سات آٹھ ماہ ہوچکے ہیں، ابھی تک عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کا حق ہے۔ جسٹس خالد اسحاق نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو عید کے فوری بعد سماعت کے لیے مقرر...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ بٹ خیلہ، تخت بھائی دیرلویر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بونیر اور اس کے گردونواح، رستم اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے، زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے، زلزلے کا...
    — فائل فوٹو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔شہری زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کے بعد گھروں، دکانوں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔اسلام آباد، پشاور، سوات، نوشہرہ، لوئر دیر ،مالاکنڈ، خیبر، دیر اپر، چترال، شانگلہ، بونیر، صوابی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، جس کامرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، جبکہ اس کی گہرائی 198 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔ابتدائی طور پر کسی جانی یا بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
    ویب ڈیسک : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ بٹ خیلہ، تخت بھائی دیرلویر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بونیر اور اس کے گردونواح، رستم اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025 رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے، زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مارچ 2025)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پشاور سمیت خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے شہری اپنے گھروں ،دفاتراور دکانوں سے باہر نکل آئے،تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا گہرائی 198کلو میٹرتھی۔زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا علاقہ تھا۔اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد، سوات،چترال ،مردان ،ہنگو ،مردان ،شانگلہ،بونیر، خیبر سمیت خیبرپختونخواہ کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔(جاری ہے) شہری...
    وفاقی حکومت نے افغان باشندوں کے ملک چھوڑنے کے لیے دی گئی 31 مارچ کی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغان باشندوں کے لیے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن پر سختی سے عمل کرایا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں رجسٹرڈ افغان باشندے پاکستان میں مزید قیام کرسکیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو پہلے ہی ہدایات کی جا چکی ہیں کہ وہ 31 مارچ سے قبل پاکستان سے چلے جائیں۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ، 2 ارب ڈالر ملیں گے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف دیا جائےگا، یہ ریلیف کیپٹیو پاورپلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے، حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکج پر بھی کام جاری ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے منظوری سے اب وزیراعظم بجلی...
    تونسہ (نیوزڈیسک) گزشتہ 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔،پھیلاؤ کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنائی دی گئی ہے۔جو اپنی تحقیاتی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی ۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد کے مطابق تونسہ میں دسمبر 2024 میں ایچ آئی وی کا صرف ایک کیس رجسٹرڈ ہوا تھا، اس کے بعد اسکریننگ کا عمل شروع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 100 سے زائد افراد ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں۔ ڈی سی نے بتایا کہ ان افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے تاہم پھیلاؤ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنائی دی گئی ہے۔ شادی کا حصہ بننا ہے تو بھاری رقم ادا...
    شدید بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ۔ وادی کمراٹ، لواری ٹنل، شاہی بن شاہی، کلپانی، عشیرئی درہ ،جہاز بانڈہ اور دیگر بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش  اور برف باری ہوئی، جس کے بعد نالوں میں طغیانی آگئی اور پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق دیر لوئر میں شہری علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش اور بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری  ہے۔ کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری بھی ہوئی، جس کے بعد موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا ہے۔ شدید بارش...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی طلبہ کی آسانیوں کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔(جاری ہے) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک اور عید کی وجہ سے طلبہ کے لیے مزید آسانی دے دی گئی ہے جس کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںمیٹرک سے پی جی ڈی پروگرامز کے داخلوں میں 10اپریل تک توسیع کردی گئی ہے تاکہ طلبہ بغیر کسی پریشانی کے کے آسانی سے اپنا داخلہ بھجوا سکیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی واحد زیور ہے جسے زوال نہیں آتا اور جدت کے تضاضے تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ۔...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےاپنےوکیل بیرسٹرسلمان صفدرکی وساطت سےمتفرق درخواستیں دائر کیں،بانی پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ سیاسی انتقام کےلیےمقدمات میں نامزدکیاگیا،دورکنی بنچ نے24مارچ کوکیسزسماعت کےلیےمقررکیےتھے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چوبیس مارچ کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی،عدالت درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔ آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی مزید :
    ذرائع کے مطابق یہ تعطیلات یکم اپریل سے 2025 سے 8 اپریل 2025 تک ہونگی، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے الگ الگ اعلامیے جاری کر دیے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ تعطیلات یکم اپریل سے 2025 سے 8 اپریل 2025 تک ہونگی، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے الگ الگ اعلامیے جاری کر دیے۔ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختون خوا نے تعطیلات کے دوران سکولز سربراہان، اساتذہ اور منسٹرل اسٹاف کی چھٹیاں نہیں ہونگی، تعطیلات کے دوران بچوں کے داخلے اور کتابوں کی تقسیم کریں گے۔
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر جن کا شمار پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلموں کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکارؤں میں ہوتا ہے، ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کسی تقریب میں شرکت کے لیے لفٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ لفٹ سے باہر نکلتے ہی صحافیوں نے انہیں روک لیا جس پر ہانیہ عامر فوراً مڑ گئیں اور رپورٹرز کو چند لمحے انتظار کرنے کا کہا اور اس دوران انہوں نے اپنی اسسٹنٹ کے ہاتھ میں کوئی چیز دی جو زمین پر گر گئی۔   View this post on Instagram   A post shared by Vox Star (@voxstar5) اس پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ...
     تونسہ میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد کے مطابق تونسہ میں دسمبر 2024 میں ایچ آئی وی کا صرف ایک کیس رجسٹرڈ ہوا تھا، اس کے بعد اسکریننگ کا عمل شروع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 100 سے زائد افراد ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں۔ڈی سی نے بتایا کہ ان افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے تاہم پھیلاؤ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات پر زور دیتے ہوئے رکن ممالک سے فعال طور پر آگے بڑھنے اور اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کہا ہے۔برلن میں منعقدہ 16ویں 'پیٹرز برگ موسمیاتی مکالمے' کے موقع پر اپنے خطاب میں سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کشیدہ حالات کے باوجود گزشتہ سال ریکارڈ تعداد میں قابل تجدید توانائی پیدا ہوئی۔ بجلی کے 92 فیصد نئے ذرائع کا تعلق قابل تجدید توانائی سے تھا جو کہ برازیل اور جاپان میں استعمال ہونے والی مجموعی بجلی کے برابر ہے۔ یورپ میں قابل تجدید اور ماحول دوست توانائی کی...
    تونسہ میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد کے مطابق تونسہ میں دسمبر 2024 میں ایچ آئی وی کا صرف ایک کیس رجسٹرڈ ہوا تھا، اس کے بعد اسکریننگ کا عمل شروع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 100 سے زائد افراد ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں۔ڈی سی نے بتایا کہ ان افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے تاہم پھیلاؤ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنائی دی گئی ہے۔
    پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ سابق صدر مملکت عارف علوی نے 100 دہشتگردوں کی سزا معاف کرکے انہیں آزاد کرایا، بعد میں یہی دہشتگرد زمان پارک میں نظر آنے لگے، خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی واپسی پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں اے این پی کے سابق رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری مقرر وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کو چھوڑنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہاکہ ان کا ولی خان اور اسفند یار خان کے ساتھ باہمی عزت و احترام کا رشتہ رہا۔ اے این پی کے موجودہ قائد ایمل ولی خان کے نظریات اور پالیسیوں کے ساتھ اتفاق...
    بلڈنگ انسپکٹراورنگزیب علی خان نے ناظم آباد میں کمزور عمارتوں کا جنگل اُگانا شروع کر دیا ناظم آباد نمبر 2 بلاک E پلاٹ 8/11اور 8/12 کی پرانی عمارتوں پر بالائی منزلیں تعمیر شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات میں ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو کی سرپرستی کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔اسحاق کھوڑو کے رائج کردہ بلڈنگ قوانین میں کمزور بنیادوں کی پرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیرات بلڈنگ قوانین کے عین مطابق تصور کی جانے لگی ہیں۔ بلڈنگ افسران اپنی من پسند سیٹوں پر قابض اور من مانیوں میں آزاد ہیں۔ ایسے ہی ایک بدعنوان عہدے سے برخاست بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان نے وسطی کے علاقے ناظم آباد میں کمزور عمارتوں کا جنگل...
    فلسطین کی عسکریت پسند جماعت حماس نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کی عسکریت پسند جماعت حماس نے اسرائیلی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگراسرائیل نے غزہ میں طاقت اور فضائی حملے جاری رکھے تو یرغمالیوں کی بازیابی فضول ہوگی۔ حماس نےاپنے جاری کر دہ بیان میں کہا کہ حماس قبضے میں رکھے گئے اسیروں کو زندہ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، لیکن بے ترتیب صہیونی (اسرائیلی) بمباری ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دے گی۔ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے غزہ کی پٹی پر شدید فضائی حملے دوبارہ شروع کیے، جس کے بعد زمینی کارروائیاں کی گئیں اس سے جنوری میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد کا سکون ختم ہو گیا ہے۔ فلسطین...
    سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے ملک میں یوریا کے اسٹاک کی پوزیشن اور اس کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔  اجلاس مارکیٹ میں یوریا کی قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے حوالے سے تھا۔   اجلاس میں پیٹرولیم اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے وزراء، معاون خصوصی طارق باجوہ نے شرکت کی۔ اس کےعلاوہ پیٹرولیم اور صنعت کی وزارتوں کے وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی ۔ کمیٹی نے ملک میں یوریا کے اسٹاک کی پوزیشن اور اس کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔  اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے تفصیلی غور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو ریلیف میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات اور نتائج پر بریفنگ دی گئی۔پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ جولائی 2024ء میں مذاکرات شروع ہوئے، 6 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کیے گئے۔(جاری ہے) حکام نے کہا کہ 8 بگاس پاور پلانٹس کے رعایتی معاہدے کیے گئے، صارفین کو ریلیف کے لیے کیسز ریگولیٹرز کو بھیجے ہیں، سولر اور...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پختونوں اور بلوچوں کو اعتماد میں لیے بغیر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کی کنجی پاک افغان تعلقات کی بحالی ہے۔ مرکزی شعبہ نشرواشاعت جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے جاری علامیے کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اگر عوام کی مرضی کے خلاف حکمران مسلط کیے جائیں گے تو ملک میں اعتماد کا بحران پیدا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ عوام پر مسلط کرنے کی پالیسی ترک کرے اور عوامی رائے کا احترام کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی امریکا نوازی نے ملک کو دہشت گردی کی آگ...
    اسلام آباد: عالمی بینک  نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خوراک کی کمی اور موسمیاتی حالات کی شدت کے باعث غذائی تحفظ کے حوالہ سے سنگین مسائل سامنے آرہے ہیں اور خاص طور پر کم آمدنی والے ممالک میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور دنیا بھر میں کم آمدنی والے 79 فیصدممالک میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں 5 فیصدسے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ غذائی تحفظ سے متعلق عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے نومبر 2024 سے فروری 2025 تک کے اعداد و شمار کے مطابق کم آمدنی والے79 فیصد ممالک میں خوراک کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ درمیانہ آمدنی...
    خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں میں 16 ہزار 454 خالی آسامیوں کے لیے 8 لاکھ 67 ہزار امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔ صوبائی محکمہ تعلیم کو ان تدریسی آسامیوں کے لیے امیدواروں کی ایک بڑی تعداد سے درخواستیں موصول ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے اسکولوں میں 120 ماہر اساتذہ کی ضرورت کیوں؟ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 16 ہزار 454 خالی آسامیوں کے لیے 3 لاکھ 95 ہزار خواتین اور 4 لاکھ 70 ہزار مرد امہدواروں نے ملازمت کے لیے درخواستیں دی ہیں۔  پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز، معذور افراد اور خواجہ سرا کی درخواستیں قابل ذکر بات یہ ہے کہ درخواست دہندگان میں 406 پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز ہیں جو تدریسی ملازمتوں...
    چترال میں رات سے برفباری بھی جاری ہے، بارش اور برفباری  سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی۔ چترال، دیر، سوات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ شروع ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور اور گرد و نواح میں صبح سویرے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ پشاور اور نواحی علاقوں میں صبح ساڑھے 6 بجے سے گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ ایک گھنٹے مسلسل جاری رہنے والی بارش سے سڑکوں اور گلی محلوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ شہر میں اب بھی بادلوں کا راج ہے۔ پشاور میں گزشتہ روز بھی بوندا باندی اور ہوائیں چلتی رہیں۔ دیر اور چترال میں بھی گزشتہ 2 روز سے بارش کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس بابرستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس بابرستار کے حال ہی میں تمغے دینے کے حوالے سے اہم ریمارکس دیئے۔ جسٹس بابرستار نے کہاکہ آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے،آج کل عدالت جن کو سزا سنا دے ان کو میڈل بھی دیا جاتا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک)کہیں دھوپ تو کہیں گہرے بادل،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے،مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں مسجد لاٹو فقیر سے، پاراچنار سٹی، قصہ خوانی بازار پشاور، کوہاٹ سٹی، کلایہ اورکزئی، سترسام اورکزئی، زریدار اورکزئی، کریز اورکزئی، کچہ پکہ ضلع کوہاٹ میں ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس ریلی 2025ء کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کی جانب سے 12 مقامات پر ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جن کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں مسجد لاٹو فقیر سے، پاراچنار سٹی، قصہ خوانی بازار پشاور، کوہاٹ سٹی، کلایہ اورکزئی، سترسام اورکزئی، زریدار اورکزئی، کریز اورکزئی، کچہ پکہ ضلع کوہاٹ، کچئی ضلع کوہاٹ، سپائے اورکزئی اور رئیسان ضلع ہنگو میں یوم القدس کی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
    نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں عوام کی اکثریت ریاست کیخلاف نہیں، بلکہ کرپٹ اور عوام دشمن نظام کیخلاف ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سستی چینی کے دعوے تو کرتی ہے مگر شوگر مافیا اس پر بھاری ہے، جس کے باعث عوام مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں سختی کے بجائے مسائل کے حل پر توجہ دے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کی اکثریت ریاست کیخلاف نہیں، بلکہ کرپٹ اور عوام دشمن نظام کیخلاف ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک) راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھماکے سے سڑک پر شگاف پڑگیا، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن میں تیسری بار دھماکا ہوا ہے، علاقے میں جوتےکی فیکٹری کے باعث سیوریج لائن میں گیس بھرجاتی ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق سیوریج لائن میں گزرنے والی گیس پائپ لائن بھی لیک ہے، سوئی گیس والوں کو کئی بار درخواست دی، شنوائی نہیں ہوئی۔ پی ایس ایل10 نغمے کیلئے معروف گلوکار علی ظفر کی خدمات حاصل کرلیں
    واضح مزاحمت کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت جنوبی ہند کی ریاستوں پر ہندی تھوپنے کے لیے بے تاب ہے اور اِس معاملے میں اُسے اِن ریاستوں کے عوام کے جذبات کا بھی احساس نہیں۔ تامل ناڈو کے وزیرِاعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا ہے کہ جنوب کی ریاستوں پر ہندی تھوپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم کھل کر مزاحمت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندی تھوپے جانے کے خلاف جلد اہم اقدامات کا اعلان کریں گے۔ ایم کے اسٹالن نے کہا کہ اُن کی حکومت دو زبانوں کی پالیسی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت مالیاتی معاملات میں...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔ اہل علاقہ کے مطابق دھماکے سے سڑک پر شگاف پڑگیا، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن میں تیسری بار دھماکا ہوا ہے، علاقے میں جوتےکی فیکٹری کے باعث سیوریج لائن میں گیس بھرجاتی ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق سیوریج لائن میں گزرنے والی گیس پائپ لائن بھی لیک ہے، سوئی گیس والوں کو کئی بار درخواست دی، شنوائی نہیں ہوئی۔ مزیدپڑھیں:تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا،جانئے کتنے دن سکول و کالج بند رہیں گے
    راولپنڈی: زیر زمین سیوریج لائن میں دھماکا، سڑک پر شگاف، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔ اہل علاقہ کے مطابق دھماکے سے سڑک پر شگاف پڑگیا، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن میں تیسری بار دھماکا ہوا ہے، علاقے میں جوتےکی فیکٹری کے باعث سیوریج لائن میں گیس بھرجاتی ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق سیوریج لائن میں گزرنے والی گیس پائپ لائن بھی لیک ہے، سوئی گیس والوں کو کئی بار درخواست دی، شنوائی نہیں ہوئی۔ Post Views: 1
    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اگلے چند روز میں میری باتیں ثابت ہوجائیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی باتیں درست نہیں ہیں۔ صحافی کے سوال کہ کیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فائدہ عوام کو دیں گے؟ پر اویس لغاری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم زبان کے پکے ہیں،ہماری زبان پچھلی حکومت جیسی نہیں۔ اویس لغاری نے کہا کہ وزیر اعظم خوش خبری سنائیں گے، ہم دو دن پہلے کریں یا دو دن بعد کریں جیسے ہی وقت موزوں ہوگا قیمتیں کردیں گے۔ واضح رہے کہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ایک مضبوط سیاسی اتحاد تشکیل پانے جا رہا ہے، جو آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے میدان میں اترے گا۔ پشاور ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ عید کے بعد بڑی سیاسی خبریں متوقع ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ اپنی ذاتی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالت کی اجازت کے باوجود انہیں عمرہ کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جانے سے روکا گیا، جو بنیادی...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینئر لیڈرشپ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہے، عید کے بعد اچھی خبریں آئیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء بیرونِ ملک دورے کر رہے ہیں لیکن انہیں عوام کی فکر نہیں، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور کابینہ اپنی تنخواہیں بڑھا رہی ہے، مجھے عمرے کے لیے نہیں جانے دیا جارہا، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کیلئے سب کو نکلنا ہوگا، اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بن رہا ہے، جو جماعتیں آئین، قانون اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوں گی ان کو پزیرائی ملے گی۔ فیصل جاوید...
    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے گورنر نے کہا ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی میں یکم اپریل تک توسیع کر رہے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس حوالے سے گورنر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی یکم اپریل کو رات 11 بج کر 59 منٹ تک جاری رہے گی۔استنبول اور مغربی شہر ازمیر میں بھی احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد ہے.لیکن 19 مارچ کو ملک کی اہم اپوزیشن جماعت کے رہنما کی گرفتاری اور اس کے بعد انہیں جیل بھیجنے پر ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔اس سے ایک ہفتہ قبل ترکیہ کے وزیر داخلہ نے بتایا...
    خیبر پختونخوا یونین آف جرنلسٹس کے صدر شمس مومند اور جنرل سیکرٹری ابراہیم شنواری نے کہا ہے کہ پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کو ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنا پشتون شہید صحافیوں کی توہین اور ان کے خون سے غداری ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا یونین آف جرنلسٹس کسی قیمت ایسا ہونے نہیں دے گی، انہوں نے خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی سے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ یہ پڑھیے: ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس: سپریم کورٹ نے کینیا ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالتی ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کردی خیبر پختونخوا یونین آف جرنلسٹس کے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزرات داخلہ نےخیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل نے سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخوا کو خط لکھ کر صوبے میں افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فارن نیشنل سکیورٹی سیل غیرملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے،خیبرپختونخوا میں زیرتعلیم تمام افغان طلبہ کا ڈیٹا 27 مارچ تک ارسال کیا جائے۔ واضح رہےکہ وزارت داخلہ نے تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکلنےکی ہدایت کر رکھی ہے۔ وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو 31 مارچ تک ملک سے جانے...