جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران کے ساتھ بہت برا ہوگا، صدر ٹرمپ کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس کے ساتھ بہت برا ہوگا۔
واشنگٹن میں اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایران کے ساتھ بہت برا ہوگا۔
مزید پڑھیں: ایران نے ٹرمپ کے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے سے خط کا جواب دے دیا
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران کے ساتھ برا کرنا نہیں چاہتا تاہم اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس کے ساتھ برا ہوگا۔ میں نے ایران کو بھیجے گئے خط میں واضح کیا کہ اسے فیصلہ کرنا ہوگا۔ یا تو بیٹھ کر بات کرنا ہوگی یا پھر بہت برا ہوگا۔ میری ترجیح ہے کہ ایران کے ساتھ معاملہ حل کر لیا جائے۔ ایران نہ مانا تو بہت سے بری چیزیں ہوں گی۔
ایران نے صدر ٹرمپ کے خط کا جواب دیتے ہوئے امریکا سے براہ راست مذاکرات کو مسترد کردیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکا سے بلواسطہ بات چیت ہوسکتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایران کے ساتھ بہت برا ہوگا ایران نے
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ کی بمباری کی دھمکی کے بعد ایران نے اپنے میزائل تیار کرلیے
ہفتے کی رات اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو بمباری ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید دباؤ ڈالنے کے لیے "ثانوی اقتصادی پابندیاں" لگانے کی بھی دھمکی دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر بمباری کی دھمکی کے بعد ایران کا ردعمل سامنے آگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کا سلسلہ جاری رکھا تو اس پر بمباری کی جائے گی۔ امریکی صدر کی اس دھمکی کے کچھ ہی گھنٹے بعد ایران کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی دھمکی کا جواب ایران نے میزائل تیار کرکے دیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی مسلح افواج نے ایسے میزائل تیار کرلیے ہیں، جو دنیا بھر میں امریکا سے منسلک پوزیشنوں کو نشانہ بنانے کی آپریشنل صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان میزائلوں کی اچھی خاصی تعداد ملک بھر میں زیرِ زمین بکھری ہوئی تنصیبات میں موجود ہے۔ یہ فضائی حملوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کی رات اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر وہ معاہدہ نہیں کرتے تو بمباری ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید دباؤ ڈالنے کے لیے "ثانوی اقتصادی پابندیاں" لگانے کی بھی دھمکی دی تھی۔ علاوہ ازیں گزشتہ دنوں امریکی صدر کی جانب سے ایران کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر ایران جوہری معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔