بابو سر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ اور نیاٹ کے پہاڑوں پر برفباری
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
شمالی علاقوں میں بابو سر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ اور نیاٹ کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔ چلاس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سب ڈویژنز داریل، تانگیر اور گوہر آباد کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہوئی ہے۔
ادھر استور کے میدانی علاقوں میں طوفانی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہے، اسی طرح خچک کے مقام برفانی تودہ گرنے سے سڑک بلاک اور استور ویلی روڈ بحال نہ ہوسکا۔
خچک کے مقام پر شدید بارش میں پھنسے سیاح گاڑیوں میں رات گزارنے پر مجبور ہوگئے۔ استور ویلی روڈ کی بندش سے ضلع کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
گلگت بلتستان اور کوہستان میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق اپر کوہستان کے علاقہ شتیال کے قریب دو مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، متاثرہ علاقے میں شاہراہِ قراقرم ٹریفک کے لئے بند ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دیامر: بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر گزشتہ رات سے بند
-— فائل فوٹودیامر میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گزشتہ رات سے شاہراہِ قراقرم مختلف مقامات پر بند ہے۔
پولیس کے مطابق شاہراہ قراقرم کوہستان، لوٹر، ہربن، چلاس گلگت سیکشن بونرداس اور گندلو کے مقامات پر بند ہے۔
شاہراہِ قراقرم گزشتہ رات سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اوچھار کوہستان کے مقام سے بند ہوگئی ہے ۔
شاہراہِ قراقرم کی مختلف مقامات پر بندش کے باعث گلگت سے راولپنڈی کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
شاہراہِ قراقرم کے بند ہونے سے عید پر گھر واپس جانے والے مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔