آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے،جسٹس بابرستار کے توہین عدالت کیس میں ریمارکس
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس بابرستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس بابرستار کے حال ہی میں تمغے دینے کے حوالے سے اہم ریمارکس دیئے۔
جسٹس بابرستار نے کہاکہ آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے،آج کل عدالت جن کو سزا سنا دے ان کو میڈل بھی دیا جاتا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے ریاستی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا بل پیش
یاد رہے کہ جسٹس بابرستار نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کو توہین عدالت پر سزا سنائی تھی،انٹراکورٹ اپیل میں وہ سزا گزشتہ سال معطل ہوئی تھی لیکن ابھی ختم نہیں ہوئی، ڈپٹی کمشنر کو چند روز قبل 23مارچ کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جسٹس بابرستار توہین عدالت
پڑھیں:
آج بانی سے ملاقات نہ کرانے پر ہماری نہیں عدلیہ کی توہین ہوئی، پی ٹی آئی
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے راہنما کا کہنا تھا کہ پورا سسٹم ظالمانہ ہے، ہمارا مقابلہ پاکستان کو تباہ کرنے والوں کے ساتھ ہے، اپنے وطن کو بچانے کے لیے ثابت قدم رہیں گے، پاکستان کی 95 فیصد عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں نے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ہماری بانی سے ملاقات نہیں ہونے دی، آج بانی سے ملاقات نہ کرانے پر ہماری نہیں عدلیہ کی توہین ہوئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی راہنما عمرایوب، شبلی فراز، علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ فارم 47 والی حکومت کا فوکس صرف تحریک انصاف کو دبانا ہے، عدالتی احکامات کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، عدلیہ کی ساکھ کو بچانا ججز کا کام ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ عدالت کا آرڈر تھا کہ جیل کے باہر سیاسی بات نہیں کرنی، آج ہماری ملاقات نہیں ہوئی اس لیے باہر سیاسی باتیں کر رہے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ جان بوجھ کر پاکستان کو تباہ و برباد کیا جا رہا ہے، پاکستان کو تباہ کرنے والے خود ہی اس گڑھے میں گریں گے، ظلم کرنے والے فرعون کی تاریخ پڑھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ پورا سسٹم ظالمانہ ہے، ہمارا مقابلہ پاکستان کو تباہ کرنے والوں کے ساتھ ہے، اپنے وطن کو بچانے کے لیے ثابت قدم رہیں گے، پاکستان کی 95 فیصد عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک کو صرف بانی پی ٹی آئی ہی متحد کر سکتے ہیں، بانی کو جیل میں رکھنے والوں کو شکست ہو گی۔ پی ٹی آئی جنید اکبر نے کہا کہ بدقسمتی سے عدالتی احکامات کو نہیں مانا جا رہا، اس طرح نفرتیں مزید بڑھیں گی، بانی کے ساتھ پہلے اور آج بھی کھڑے ہیں، یہ رویہ اداروں اور وفاق کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ لارجر بنچ کے تینوں ججز کو فیصلے کی بے توقیری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم توہین عدالت فائل کریں گے، ہائی کورٹ کے لارجر بنچ سے جیل میں بیٹھے لوگ زیادہ طاقتور ہیں۔