مستونگ،لک پاس کے مقام پر خود کش دھماکہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
مستونگ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مارچ 2025)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں لک پاس کے مقام پر خود کش دھماکہ ، خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑادیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں ہیں۔
پولیس کے مطابق تلاشی لینے کے دوران مشکوک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیاجبکہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ دھرنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ لک پاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ)کی جانب سے دئیے گئے دھرنے کے مقام کے قریب خود کش دھماکہ ہوا ۔(جاری ہے)
دھرنے میں موجود رضا کاروں نے مشکوک شخص کو روکا ۔
حملہ آور نے دھرنے کے مقام سے کچھ دور خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی قسم کا جانی نقصا ن نہیں ہوا۔خود کش دھماکے کے نتیجے میں بی این پی قیادت اور کارکنا ن محفوظ رہے۔خود کش حملہ آور نے دھرنے کے مقام پر جانے کی کوشش کی تھی۔دھماکے کی زوردار آواز دور تک سنائی دی گئی۔خیال رہے کہ اس سے قبل گوادر میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوگئے تھے۔دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی تباہ ہوگئی تھی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل سکوارڈ کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کو علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا تھا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ نامعلوم دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے گوادر کے علاقے پدی زر میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دھماکے میں راہگیر جاں بحق ہوا ہے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں کو طبی علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سر چ آپریشن شروع کردیا تھا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیکورٹی فورسز دھرنے کے مقام دھماکے سے
پڑھیں:
کوئٹہ: بی این پی دھرنے کے قریب خود کش دھماکے کی اطلاع
کوئٹہ: بی این پی دھرنے کے قریب خود کش دھماکے کی اطلاع WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز
کوئٹہ کے لک پاس کے مقام پر بی این پی کے دھرنے کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لیویز ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے میں دھماکہ دھرنا گاہ سے کچھ فاصلے پر ہوا۔
ذرائع کے مطابق دھماکا بی این پی قیادت اور کارکنا ن محفوظ رہی، سیکورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کے جانب روانہ کردی گئیں۔