2025-01-18@08:02:13 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«سیکورٹی فورسز»:
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 17 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد سرغنہ عابداللہ المعروف ’’تراب‘‘ بھی شامل ہے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
قلات(آن لائن)گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات دیہی علاقہ سرخین کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہواجس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحقجبکہ 2اہلکار زخمی ہوگئے، لاش اور زخمیوں کو قلات اسپتال منتقل کر دیا گیا سیکورٹی فورسز معمول کے گشت پر تھے۔
پشاور:سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں ایک کامیاب آّپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے تیراہ میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس میں 5خوارج ہلاک ہوگئے، جن میں ان کا اہم سرغنہ عابداللہ المعروف ’’تراب‘‘بھی شامل ہے۔ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے خوارج سیکورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں...
راولپنڈی ،اسلام آباد(آن لائن)ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات پر سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 22 خوارج مارے گئے، صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے، جن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیںہوئیں، اس صورتحال پر سیکورٹی فورسز نے علاقے میں خوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ہیں، 14 دسمبر 2024 سے...
شمالی وزیرستان (مانیٹر نگ ڈ یسک )سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، خارجی سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بےگناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشن کلین اپ جاری ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے...
پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ٹانک میں خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کیا جس میں 2 خارجی دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سیکورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ 9 مئی کو لوگوں کا کو کمانڈر ہاؤس میں جانا سیکورٹی کی ناکامی ہے، کیا 9 مئی کے واقعات میں کسی فوجی افسر کے ملوث ہونے پر ٹرائل ہوا؟ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے گزشہ کئی روز سے جاری اپنے دلائل کا آغاز کردیا اور مؤقف اپنایا کہ ایف بی علی کیس میں جن افراد پر کیس چلایا گیا وہ ریٹائرڈ تھے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ کنٹونمنٹ میں...
موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) صومالیہ کے صوبے پورٹ لینڈ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گرد تنظیم داعش کے ارکان کے درمیان جھڑپ میں 20 دہشت گرد مارے گئے۔ حکام نے بتایا کہ المسکاد پہاڑوں میں سیکورٹی فورسز اور داعش کے درمیان جھڑپ ہوئی،جس میں 2 فوجی ہلاک اور 20 دہشت گرد مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ داعش کے کارندو ں نے ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا،جن میں سے 9ڈرون تباہ کردیے گئے۔
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 جنوری 2025 کو سیکورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مہارت کے ساتھ گھیر لیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعددہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے جن میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکا خیز مواد کے ذخائر شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد...
راولپنڈی(آن لائن)سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے افغانستان فرار ہوتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کردیا،دہشت گردکی شناخت محمدخاناحمد خیل ولد حاجی محمد قاسم داوراں خان کے نام سے ہوئی، 48 سالہ دہشت گرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا، ہلاک افغان دہشت گرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد محمد خان عرف عبداللہ افغان خفیہ ایجنسی کیلئے پاکستان میں کام کررہا تھا، دہشت گرد محمد خان افغانستان سے اسلحہ اور گولہ بارود پاکستان کے قلعہ سیف اللہ، ژوب اور لورالائی میں دہشت گردوں کو اسمگل کرتا تھا، اسمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشت گرد...
بلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مہارت کے ساتھ گھیر لیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے جن میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکہ خیز مواد کے ذخائر شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ...
راولپنڈی:بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے اتوار کے روز (12 جنوری کو) خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کی گئی، جس میں 27 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق اس کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر حکمت عملی کے ساتھ گھیرے میں لے کر بھرپور کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے، جن میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکا خیز مواد کے ذخائر بھی شامل تھے۔ یہ ٹھکانے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے...
لوئرکرم: سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے لوئر کرم میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مورچوں کو اڑا دیا جبکہ مورچوں کی مسماری کے موقع پر آرمی، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔ ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کے مطابق مورچوں کی مسماری کا عمل شروع ہوگیا، آج دن بھر مختلف کارروائیوں کے دوران 4 بنکرز کو مسمار کیا گیا ہے، بنکرز ہٹانے کے لیے آج جرگہ ممبران سمیت مقامی عمائدین سےبات چیت مکمل ہوئی۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مورچوں کی مسماری کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ کرم میں امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں کوہاٹ امن معاہدے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے، مورچوں کے مسماری کے لیے پولیس، آرمی...
راولپنڈی (خبر ایجنسیاں) سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 2 علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن علاقہ ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا...
ڈیرہ اسماعیل خان‘ اسلام آباد (صباح نیوز) تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج کا ٹارگٹڈ آپریشن، 5دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی اداروں کو دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ ، اغوا اور بھتا خوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں علی الصبح دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 5دہشت گردکمانڈر شفیع، حمزہ ، الیاس، ثاقب اور حسین مارے گئے،ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ علاوہ ازیںصدرآصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک...