120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور، فوری رہا کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں اور تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ فیصلہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ گرفتار کارکنوں کو مزید حراست میں رکھنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ عدالت نے 120 گرفتار پی ٹی آئی ورکرز کو بیان حلفی پولیس اسٹیشن میں دینے کا حکم دیا کہ وہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے، قائم مقام چیف نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے اور ایک شورٹی جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 26 نومبر کو احتجاج کے دوران پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا تھا، جن کی رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کارکنوں کی جلد رہائی متوقع ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تحریکِ انصاف کے 86 کارکنان کی ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
---فائل فوٹواسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 86 کارکنان کی ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
تحریری فیصلہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے جاری کیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمان کے وکلاء کے مطابق فیک ری کوریز ڈالی گئی ہیں، ریکارڈ کے مطابق ملزمان کو درست طریقے سے شناخت کیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے کیسز میں پاکستان تحریکِ انصاف کے177 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان عدالت کو ضمانت کی شرائط کے حوالے سے مطمئن نہیں کر پائے، ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو خارج کیا جاتا ہے۔