فورسز کا بلوچستان میں آپریشن :27 عسکریت پسند ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 جنوری 2025 کو سیکورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مہارت کے ساتھ گھیر لیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد
دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے جن میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکا خیز مواد کے ذخائر شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، استحکام، اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیکورٹی فورسز
پڑھیں:
پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشتگرد گرفتار
—فائل فوٹوپنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور جہلم میں کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔
محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف مقامات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔