ڈیرہ اسماعیل خان‘ اسلام آباد (صباح نیوز) تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج کا ٹارگٹڈ آپریشن، 5دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی اداروں کو دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ ، اغوا اور بھتا خوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں علی الصبح دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 5دہشت گرد
کمانڈر شفیع، حمزہ ، الیاس، ثاقب اور حسین مارے گئے،ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ علاوہ ازیںصدرآصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔رہنمائوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ، ایس ایچ او اور کانسٹیبل زخمی

 عبدالقیوم وزیر:  خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں ایس ایچ او وسیم سجاد اور ان کے گن مین کانسٹیبل حیات شدید زخمی ہوگئے

پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار زخمی ہوئے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر oسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کیا گیا۔

2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ 25 اپریل 2025 کو بھی بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ، ایس ایچ او اور کانسٹیبل زخمی
  • تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سیکورٹی فورسز کا آپریشن ؛ 3 دہشت گرد ہلاک
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی تربت میں کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک
  • تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک
  • زیارت:سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کےتبادلے میں 7دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا پاک افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن،17 خارجی ہلاک
  • سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، افغانستان سے دراندازی کرنے والے 54دہشت گرد ہلاک