ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز ، 7 خوارج جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
راولپنڈی : ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں سیکورٹی فورسز نے 7 خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں آپریشن کیا اور دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ، آپریشن میں 3 خوارج ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
دوسرا خفیہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک، جبکہ 3 زخمی ہوگئے،علاقے میں خارجیوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کی بیخ کنی کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیکورٹی فورسز
پڑھیں:
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 7 خوارج ہلاک، 5 زخمی
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 فروری 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران 7 خوارج ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیان شب سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اس آپریشن کے نتیجے میں خوارج رحمت سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے اور 2 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے، علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔(جاری ہے)
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 7 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پ فورسز کو شاباش دیتے ہیں، خیبرپختونخواہ میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز لائق تحسین ہیں، سیکیورٹی فورسز کی بہادری پر قوم کو فخر ہے۔