کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء) بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بولان میں دہشتگردوں کی جانب سے یرغمال بنائی گئی جعفر ایکسپریس ٹرین کے 190مسافروں کو بازیاب کروایا لیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 30دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق بولان میں دہشت گردوں کی جانب سے جعفرایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے فائرنگ کے تبادلے میں ابتک 30دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے 190مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے ۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ عورتوں اور بچوں کی خود کٴْش بمباروں کے ساتھ موجودگی کی وجہ سے آپریشن میں انتہائی اختیاط برتی جا رہی ہے،باقی بچنے والے ا دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس  پرحملہ کرنیوالے دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا  آپریشن آخری مراحل میں داخل

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جعفر ایکسپریس  پرحملہ کرنیوالے دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا  آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا ۔

 سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کے، جنکو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، بازیاب کروا لیا گیا ہے، اس سے پہلے 190 مسافروں کو بازیاب کروایا جا چکا ہے۔دوران  کلیئرنیس آپریشن انتہائی اختیاط اور مہارت  کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع  نے یہ بھی بتایا کہ پہلے سے  دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے  کچھ شہیدمسافروں کی تعداد کا تعیُّن کیا جا رہا ہے، موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا ہے، مزید تفصیلات کچھ دیر میں مطلع کر دی جائیں گی۔

افطار کے چٹخاروں کیلئے جان داﺅ پر مت لگائیں

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس  پرحملہ کرنیوالے دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا  آپریشن آخری مراحل میں داخل
  • جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 190 مسافر بازیاب، 30 دہشتگرد ہلاک
  • جعفر ایکسپریس حملہ: سکیورٹی فورسز نے 190 مسافر بازیاب کرالیے، 30 دہشت گرد ہلاک
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ فورسز کے آپریشن میں 155 مسافر بازیاب، 27 دہشتگرد ہلاک
  • جعفر ایکسپریس حملہ: سکیورٹی فورسز نے 155 مسافر بازیاب کرالیے، 27 دہشت گرد ہلاک
  • بولان: جعفر ایکسپریس سے 104 یرغمال مسافر بازیاب، 16 دہشتگرد ہلاک
  • جعفر ایکسپریس حملہ، آپریشن میں 104 یرغمال مسافر بازیاب، 16 دہشتگرد ہلاک
  • بولان: سکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری، جعفر ایکسپریس سے 80 یرغمال مسافر بازیاب، 13 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان:جعفر ایکسپریس حملہ،سکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری، 80 مسافروں بازیاب