سیکورٹی فورسز کی بارڈر پر کارروائی ،5 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
احمد منصور:خوارج نے پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کی جس پرسیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 5 خوارج ہلاک کردیے
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ژوب میں خوارج کے ایک گروپ نے پاک افغان بارڈر سے در اندازی کی کوشش کی ،سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی،جس کے نتیجے میں پانچ خوارج ہلاک ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر نے کہا افغان عبوری حکومت سے اپنی جانب موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے، افغان حکومت سے توقع ہے وہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے خوارج کو افغان سرزمین کے استعمال سے روکے۔ سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ اسرائیل میں تین وزیر استعفے دیں گے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشتگرد گرفتار
—فائل فوٹوپنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور جہلم میں کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔
محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف مقامات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔