بنوں قلعہ عبداللہ ،سیکورٹی فورسز پر حملہ ناکام ،2 خودکش حملہ آور سمیت8 دہشت گرد ہلاک،2 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد /راولپنڈی /کوئٹہ( صباح نیوز) بنوں اورقلعہ عبداللہ میں سیکورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنادیا ان میں2 خودکش حملہ آوروں سمیت8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ2 جوان بھی شہید ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ میں سیکورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر بڑے حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 27اور28 جنوری کی درمیانی رات کو
ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی‘ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 2 بہادر سپوت جام شہادت نوش کرگئے، شہید ہونے والوں میں نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے‘سیکورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ علاوہ ازیںسیکورٹی فورسز نے27جنوری کو ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 3 خوارج ہلاک کردیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آپریشن خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا، سیکورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ ادھر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع قلعہ عبد اللہ میں سیکورٹی پوسٹ پر حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے جاری بیان میںصدر مملکت اور وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف موثر جوابی کاروائی پر سیکورٹی فورسز کو سراہا اور جامِ شہادت نوش کرنے پر نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیکورٹی فورسز نے ا ئی ایس پی ا ر قلعہ عبداللہ نائیک طاہر کے مطابق
پڑھیں:
دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملے میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی خیبرپختونخوا
ویب ڈیسک: آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، تفتیش مکمل ہونے تک نیٹ ورک کا نہیں بتا سکتے، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ پروایکٹو پولیسنگ کی مدد سے دہشتگردی کے واقعات میں گزشتہ 15 روز میں کمی آئی ہے، پولیس کی ٹیمیں گھر گھر میپنگ کر رہی ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کو طورخم بھیجا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں سکیورٹی فورسز نے 16 خوارج کو جہنم واصل کیا تھا جبکہ مقابلے میں فورسز کے 6 جوان بھی شہید ہوئے تھے۔
سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب