خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن،13 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 5مختلف کارروائیوں میں 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 12 اور 13 فروری کی شب خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بنیاد پر 5 مختلف کارروائیاں کیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے کولاچی میں کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں شاہ گل
نامی دہشت گرد سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقوں دوسالی اور تاپی میں 2کارروائیوں کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے اس کے علاوہ لکی مروت میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ایک خارجی ہلاک ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ملک کے کسی بھی حصے میں خارجی کو رہنے نہیں دیا جائے گا اور اس کا خاتمہ کیا جائے گا، سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیکورٹی فورسز
پڑھیں:
مائنز اینڈ منرلز سے 5 اعشاریہ 70 ارب رائلٹی ملی، ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
تصویر فراز مغل، ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، بشکریہ فیس بکوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز سے ایک سال میں 5 اعشاریہ 70 ارب روپے رائلٹی حاصل کی۔
پشاور سے جاری بیان میں ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضم اضلاع میں معائنہ دفاتر کا قیام عمل میں آیا ہے، 7 نئے دفاتر کھولے گئے۔
ترجمان فراز مغل نے مزید کہا کہ معدنیات سیکٹر میں 447 لائسنس جاری کیے گئے جبکہ 482 منسوخ کیے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزدوروں کے بچوں کےلیے 10 کروڑ روپے کے وظائف دیے گئے ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 2690 مزدوروں کو سیفٹی ٹریننگ فراہم کی گئی، معدنیات کے شعبے کے مزدوروں کو علاج کی سہولیات دی گئیں۔