اویس کیانی :صدر اور وزیراعظم نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنانے اور  5 خوارجی ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو  خراج تحسین پیش کیا جبکہ 2 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بہادری کو سراہا 

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے  سیکیورٹی فورسز کو ضلع قلعہ عبد اللہ میں سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ،  فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف موثر جوابی کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا،صدر مملکت  نے کارروائی کے دوران تمام 5 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ،  کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے پر نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال کو خراج عقیدت  پیش کیا، شہداء کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کی تعریف کی ، شہداء کے اہل خانہ سے اِظہار تعزیت، صبر جمیل کی دعا  کی ،

تاجروں کو کوئی شکایت ہے تو مجھے بتائیں،کسی اور سے چغلی کی ضرورت نہیں، بلاول

صدر مملکت  کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، صدر مملکت کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں 5 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ،  خارجیوں کے خلاف کارروائی میں نائک طاہر خان اور لانس نائک طاہر اقبال کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کیا اور شہداء کے لیے دعائے مغفرت  کی ،  شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا  کی ۔

آئی فون 17 ایئر کی تصاویر لیک ہوگئیں 

وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،قوم کو دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے سیکیورٹی فورسز کے سپوتوں پر فخر ہے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں،

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز صدر مملکت فورسز کو شہداء کے کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

تیمر گرہ میں انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں مطلوب خوارجی حفیظ اللہ سمیت 2 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی قوم معترف ہے۔ قیام امن کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لکی مروت میں کامیاب آپریشن، محسن نقوی کا خیبرپختونخوا پولیس کو خراجِ تحسین
  • لوئردیر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،صدر،وزیراعظم ،وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • تیمر گرہ میں انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
  • دیر: ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خارجی ہلاک
  • دیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خارجی ہلاک
  • سیکورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
  • وزیراعظم شہباز شریف کا لوئر دیر میں دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک
  • سیکورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج ہلاک