شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان بارڈر سے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 16 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی کو ناکام بنایا۔ بہادر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 16 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔،سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
کوئٹہ؛ موبائل فون انٹرنیٹ سروس 4 دن سے بند
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی میں پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع
لاہور:پنجاب اور خیبرپختونخوا بارڈر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان پنجاب پولیس کی بہادری کو سراہتا ہے، جنہوں نے کورٹ مبارک کے قریب خوارج کی جانب سے کیے گئے حملے کو انتہائی پروفیشنل انداز میں ناکام بنایا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے نہ صرف دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے بلکہ صوبے میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کو بھی ناکام بنا دیا۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان پنجاب پولیس سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔