ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے   پاک افغان بارڈر سے شمالی وزیرستان  کے علاقے غلام خان کلی میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو  خراج تحسین پیش کیا

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے 16 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے  خوارجی دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی  کو ناکام بنایا۔ بہادر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 16 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔،سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

History

Close |

Clear History