Jang News:
2025-03-31@20:05:24 GMT

مستونگ: لک پاس کے مقام پردھماکا،پولیس

اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT

مستونگ: لک پاس کے مقام پردھماکا،پولیس

— فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے مقام پر دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے، کچھ علاقوں میں زوردار آواز سنی گئی تھی۔

ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کی، ملک و ملت کی ترقی کے لیے دعا

شانگلہ: وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر، انجینئر امیر مقام نے اپنے آبائی ضلع شانگلہ کے علاقے پورن میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ نمازِ عید میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر ملک کی ترقی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر محبت، اخوت اور اجتماعی خوشیوں کو بانٹنے کا دن ہے، اور ہمیں اس موقع پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔

انہوں نے پوری امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان مظلوم فلسطینی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، جو آزادی اور بنیادی حقوق کے لیے مصائب کا سامنا کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے سویلین، افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں زیر زمین لگنے والی آگ کو تیسرے دن تک نہ بجھایا گیا، شدت برقرار
  • وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کی، ملک و ملت کی ترقی کے لیے دعا
  • کوئٹہ نہ جانے دیا تو مستونگ میں دھرنا دیں گے، بلوچ خواتین کو رہا کیا جائے ، اختر مینگل 
  • بی این پی کے لانگ مارچ پر کریک ڈائون اورخودکش دھماکا،اختر مینگل و دیگر رہنمامحفوظ
  • مستونگ، اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکہ
  • مستونگ: لک پاس کے مقام پر خودکش دھماکا
  • مستونگ،لک پاس کے مقام پر خود کش دھماکہ
  • کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے کے قریب خود کش دھماکے کی اطلاع
  • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات کے اوقات میں  پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدو رفت پر پابندی