اسلام آباد (نیوزڈیسک)کہیں دھوپ تو کہیں گہرے بادل،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے،مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے

، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈی آئی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 27مارچ تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کاامکان ہے،ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری اورژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، سبی، خضدار، چاغی اور نوشکی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ بعد از دوپہر بالائی اضلاع میں جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
آزادکشمیر میں منکی پاکس کے 2 مثبت کیسز رپورٹ، الرٹ جاری، علاقے میں لاک ڈاون

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش گرج چمک کے ساتھ بارش کی کے بیشتر اضلاع میں میں مطلع جزوی مطلع جزوی ا کا امکان ہے علاقوں میں کی توقع ہے

پڑھیں:

پنجاب میں عید گرمی میں گزرے گی یا موسم خوشگوار ہوگا؟ پیشگوئی سامنے آگئی

لاہور:

پنجاب میں عید الفطر کے موقع پر شدید گرمی ہوگی یا پھر موسم بہتر رہے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔
 

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا  ہے جب کہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برف باری سے پنجاب کا موسم بھی خوشگوار ہو گیا  ہے۔

خشک موسم میں بہتری کے ساتھ ہی لاہور سمیت صوبے بھر میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ آج لاہور میں درجہ حرارت 18سے کم ہو کر 16 ڈگری پر آگیا ہے۔ا سی طرح زیادہ سے زیادہ 32 سے کم ہو کر 30 تک آنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیاں بھی خشک مگر خوشگوار  موسم میں گزریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں عید گرمی میں گزرے گی یا موسم خوشگوار ہوگا؟ پیشگوئی سامنے آگئی
  • کراچی: 4 اپریل سے درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان
  • ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
  • پختونخوا، بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری، نالوں میں طغیانی
  • بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل، تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی
  • پختونخوا؛ بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری، نالوں میں طغیانی
  • بارش برسانے والا نیا سسٹم؛ پنجاب کے کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان
  • آزادکشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور برفباری کا امکان
  • عید کا دن گرم رہنے کا امکان
  • پاک بھارت جنگ کی صورت میں امریکا  پاکستان کا ساتھ دے گا، 17فیصد پاکستانیوں کی توقع