عیدالفطر: کے پی میں قیدیوں کی سزاؤں میں دو ماہ کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
پشاور:
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے عیدالفطر پر قیدیوں کی دو ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں معمولی نوعیت کے قیدی اب عید اپنے گھر والوں کے ساتھ گزاریں گے، وزیر اعلی نے عید الفطر پر قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے احکامات کے بعد جیل حکام نے قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی کردی ہے، معمولی جرائم اور وقت پورے ہونے کے قریب 214 قیدیوں کی سزائیں مکمل ہوگئی جنہیں ضروری کارروائی کے بعد رہا کردیا گیا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی معافی کا اطلاق دہشت گردی، قتل، اغوا اور دیگر سنگین جرائم کے ملزموں پر نہیں ہوگا، رہائی ملنے پر قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قیدیوں کی
پڑھیں:
مریم نواز کا چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چاند رات اورعیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا اور چاند رات پر بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت بھی کردی۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر لاہور کے 6ٍ5 تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کردی گئی، بازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن دوربین کا استعمال شروع کر دیا گیا۔
پاکستان کا وہ ضلع جہاں نماز عید ادا کر دی گئی
چاند رات پر روڈز پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے 55 مقامات پر ناکہ بندی اور پولیس تعینات کر دی گئی، اے ٹی ایم اور بینکوں کے اطراف میں 225 مقامات پر پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی گئی۔
اس کے علاوہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سماج دشمن عناصر کی آمد و رفت کی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
مزید :