چترال میں رات سے برفباری بھی جاری ہے، بارش اور برفباری  سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی۔ چترال، دیر، سوات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ شروع ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور اور گرد و نواح میں صبح سویرے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ پشاور اور نواحی علاقوں میں صبح ساڑھے 6 بجے سے گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ ایک گھنٹے مسلسل جاری رہنے والی بارش سے سڑکوں اور گلی محلوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ شہر میں اب بھی بادلوں کا راج ہے۔ پشاور میں گزشتہ روز بھی بوندا باندی اور ہوائیں چلتی رہیں۔ دیر اور چترال میں بھی گزشتہ 2 روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ چترال میں رات سے برفباری بھی جاری ہے، بارش اور برفباری  سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی۔ چترال، دیر، سوات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ شروع ہوگیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علاقوں میں

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارش کے باعث بجلی کی ترسیل متاثرہ ،37 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

 بارش سے خیبر پختونخوا میں37 فیڈرز ٹرپ ، 26 فیڈرز فالٹ کی وجہ سے بند ہونے کے باعث بجلی کی ترسیل متاثرہے۔ترجمان پیسکو کے مطابق سوات، بنوں، صوابی، مانسہرہ میں کئی علاقوں کی بجلی ترسیل متاثر ہے، پیسکو کے 37 فیڈرز ٹرپ ، 26 فیڈرز فالٹ کی وجہ سے بند ہیں۔ ترجمان پیسکو نے بتایا کہ سیٹھی ٹائون، تاج آباد، دادزئی، دلہ ذاک، کریم پورہ اور پیر بالا متاثرہوئے، پیسکو عملہ بجلی بحالی کے کام میں مصروف ہے۔پیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسراخترحمید کی ہدایت پر فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، متعدد علاقوں کو متبادل روٹ سے بجلی فراہم کردی گئی ۔بارش کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی دیگرعلاقوں میں بھی بجلی کی بحالی کا عمل شروع کر دیا جائیگا صارفین سے التماس ہے کہ بارش کے دوران بجلی تنصیبات سے دور رہیں۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پیسکو ہیلپ لائن118 پر مفت کال کریں، خراب موسم کے پیش نظرعوام سے تعاون کی اپیل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں بارش ،برفباری،سردی ایک بار پھر لوٹ آئی
  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک ہوگئے
  • موسلادھار بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، کئی سڑکیں بند
  • خیبر پختونخوا: مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • چترال میں موسلادھار بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، سڑکیں بند
  • بابو سر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ اور نیاٹ کے پہاڑوں پر برفباری
  • خیبر پختونخوا میں بارش کے باعث بجلی کی ترسیل متاثرہ ،37 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
  • پختونخوا، بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری، نالوں میں طغیانی
  • پختونخوا؛ بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری، نالوں میں طغیانی
  • آزادکشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور برفباری کا امکان