خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کے خواہشمند لاکھوں امیدوار میدان میں
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں میں 16 ہزار 454 خالی آسامیوں کے لیے 8 لاکھ 67 ہزار امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔
صوبائی محکمہ تعلیم کو ان تدریسی آسامیوں کے لیے امیدواروں کی ایک بڑی تعداد سے درخواستیں موصول ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے اسکولوں میں 120 ماہر اساتذہ کی ضرورت کیوں؟
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 16 ہزار 454 خالی آسامیوں کے لیے 3 لاکھ 95 ہزار خواتین اور 4 لاکھ 70 ہزار مرد امہدواروں نے ملازمت کے لیے درخواستیں دی ہیں۔
پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز، معذور افراد اور خواجہ سرا کی درخواستیں
قابل ذکر بات یہ ہے کہ درخواست دہندگان میں 406 پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز ہیں جو تدریسی ملازمتوں کے خواہاں ہیں۔ مزید برآں، 7 ہزار 161 معذور افراد اور 4 خواجہ سرا امیدواروں نے بھی درخواستیں دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی، دھرنا ختم
محکمہ تعلیم کے حکام نے یقین دلایا ہے کہ بھرتی کا عمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر ہوگا تاکہ مستحق امیدواروں کا انتخاب یقینی بنایا جاسکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اساتذہ بھرتیاں پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز، خواجہ سرا خیبرپختونخوا درخواستیں معذور افراد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اساتذہ بھرتیاں خواجہ سرا خیبرپختونخوا درخواستیں معذور افراد کے لیے
پڑھیں:
اپ گریڈ ہونے والا پلے اسٹور لاکھوں صارفین کے لیے چینلج کیوں؟
گوگل اینڈرائیڈ کے سیکیورٹی فریم ورک میں اہم تبدیلیاں کر رہا ہے، جس کا مقصد اینڈرائیڈ اور آئی فون پرائیویسی کے معیارات کے درمیان فرق کو کم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے ’گوگل والٹ‘ کا اجرا
تاہم، بہتر تحفظ کے لیے کی جانے والی تبدیلیاں قدرے پرانے موبائل فونز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں۔
ایسے میں متاثرہ صارفین کو گوگل والٹ اور اور دیگر بینکنگ ایپس اپ گریڈ کرنی ہوں گی۔
اینڈرائیڈ سیکیورٹی پالیسی میں اہم تبدیلیگوگل پلے انٹیگریٹی API کو مزید محفوظ، تیز اور پرائیویسی پر مرکوز بنانے کے لیے اس کی اوور ہالنگ کر رہا ہے، لیکن یہ تبدیلی صرف اینڈرائیڈ 13 یا اس سے اوپر والے آلات کے لیے دستیاب ہوگی۔
یہ تبدیلی پرانے موبائل فونز استعمال کرنے والے لاکھوں صارفین کے لیے ایپ کے تجربے کو متاثر کر سکتی ہے۔ زیادہ تر ان صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو بینکنگ ایپس اور گوگل والٹ API کا استعمال کرتے ہیں۔ ایسے میں اس بات کا امکان ہے کہ گوگل اپ ڈیٹ کے بعد یہ ایپس کام کرنا بند کر دیں۔
اس وقت لگ بھگ 500 ملین اینڈرائیڈ فونز ہیں جو اب اپ ڈیٹس وصول نہیں کرتے، یہ ڈیوائسز پہلے ہی کمزور ہیں۔ مزید 500 ملین اب بھی محدود طور پر فعال ہیں لیکن API تبدیلیوں کی وجہ سے ان ڈیوائسز پر ایپ کی فعالیت متاثر ہو سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں