کرم میں فریقین کے 900 بنکرز گرائے جاچکے ہیں، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم میں فریقین کے 900 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کرم میں قیامِ امن کےلیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اقدامات رنگ لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرم میں راستوں کو مزید محفوظ بنانے کےلیے فریقین میں معاہدہ طے پایا ہے، معاہدہ کوہاٹ امن جرگے کے بڑے معاہدے کے تحت ایک ذیلی معاہدہ ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ معاہدے کا بنیادی مقصد ٹل پارا چنار شاہراہ کو محفوظ بنانا ہے، صوبائی حکومت تنازع کے مستقل حل کی جانب تیزی سے پیشرفت کر رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوہاٹ امن معاہدے کے تحت کرم کو بنکرز اور اسلحے سے پاک کیا جا رہا ہے، فریقین کے تقریباً 900 بنکرز اب تک گرائے جا چکے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ بنکرز گرانے کے بعد اسلحہ جمع کروانے کا عمل شروع کیا جائے گا، ضلع کرم میں مستقل قیامِ امن کےلیے بنکرز اور اسلحے کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خوارج دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس میں آپریشن کے دوران 5 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں دوسری کارروائی میں 3 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے میرانشاہ میں بھی کارروائی کی جس میں 2 خوارج مارےگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھی کارروائی کی گئی جس میں ایک خارجی جہنم واصل ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔