سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر سنتھ جے سوریا نے اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا ہے۔

سابق سری لنکن کرکٹر سنتھ جے سوریا نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا اور افطار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔  

بدھ مت کے پیرو کار جے سوریا نے بتایا کہ وہ اپنے اسکول کے دنوں سے ہی رمضان المبارک میں ایک روزہ رکھ کر مسلمان دوستوں کے ساتھ افطار کرتے ہیں اور وہ اس روایت کو سالوں سے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

ایکس پر شیئر کی گئی تصویر میں جے سوریا نے لکھا کہ ’"آج اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا — یہ ایک چھوٹی سی روایت ہے جو میں نے اسکول کے زمانے سے رمضان کے دوران اپنائی ہوئی ہے۔"

ان کے ساتھ افطار کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی۔   دنیا بھر سے پرستاروں نے کرکٹ لیجنڈ کے اس روادارانہ جذبے کی تعریف کی۔  

ایک صارف نے لکھا کہ "بہت خوب، سنتھ! یہ بہت اچھی بات ہے کہ آپ نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایسی خوبصورت روایت کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ رمضان غور و فکر اور اتحاد کا وقت ہے۔ میں ایک سنہالی ہوتے ہوئے ایک مسلمان گاؤں میں پلا بڑھا، اور مجھے وہ دن واقعی یاد آتے ہیں۔"

جے سوریا کا یہ اقدام مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کی ایک خوبصورت مثال ہے، جس نے ان کے مداحوں کے دلوں میں ان کے لیے مزید احترام پیدا کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مسلمان دوستوں کے ساتھ جے سوریا نے

پڑھیں:

اے این پی کے صدر کا سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عیدالفطر منانے کا اعلان

پشاور:

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عید منانے کا اعلان کر دیا۔

اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ ہم رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے، تمام کارکنوں، ساتھیوں، الیکٹبلز اور پارٹی ذمہ داران سے اپیل کروں گا کہ اس عید کو سادگی سے منائیں۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بڑے اجتماعات اور ہجوم سے گریز کریں اور اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔

کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی قیمتی زندگیاں، امن و استحکام اور موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس عید پر بھی ہم اور آپ ولی باغ میں نہیں مل سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے رہیں گے اور ہمارا عزم ہمیشہ ایک رہے گا اور اس عید کے موقع پر اپنے ارد گرد موجود غربا، ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں کا خصوصی خیال رکھیں۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے وسائل میں سے ان کے لیے بھی حصہ نکالیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ یہ عید خیبرپختونخوا، بلوچستان اور دنیا بھر کی ہر مظلوم سرزمین کے لیے امن، استحکام اور خوش حالی کا ذریعہ بنے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا کرم فرمائے، ہماری سرزمین پر امن قائم کرے، ظلم و ناانصافی کا خاتمہ کرے اور ہمیں باہمی اتحاد و بھائی چارے کی نعمت سے نوازے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدالفطر 30 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سنجے دت نے 25 سال بعد سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کردی
  • اے این پی کے صدر کا سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عیدالفطر منانے کا اعلان
  • سابق وزیراعظم نواز شریف کا آبائی علاقےریلو ے روڈ کا دورہ، پرانے دوستوں اور محلہ داروں سے ملاقات
  • ڈیوڈ وارنر نے بھارتی فلم میں اپنے ڈیبیو کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا؟
  • عائزہ خان اور دانش تیمور کی بیٹی کی روزہ کشائی؛ تصاویر وائرل
  • سابق وزیراعظم نواز شریف کا اپنے آبائی علاقہ کا دورہ، دوستوں، محلہ داروں سے ملاقات
  • نواز شریف کا اپنے آبائی علاقہ کا دورہ، دوستوں، محلہ داروں سے ملاقات
  • میرے دوستوں کو رمضان مبارک! ٹرمپ نے مسلمانوں کو وائٹ ہاؤس میں افطاری کرائی
  • جے سوریا کا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی، رواں سال بھی روزہ رکھا
  • الوداع رمضان، آمدِ امتحان