اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مارچ 2025)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پشاور سمیت خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے شہری اپنے گھروں ،دفاتراور دکانوں سے باہر نکل آئے،تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.

2ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا گہرائی 198کلو میٹرتھی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا علاقہ تھا۔اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد، سوات،چترال ،مردان ،ہنگو ،مردان ،شانگلہ،بونیر، خیبر سمیت خیبرپختونخواہ کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہرآگئے تھے۔

بتایاگیا تھا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 220 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی تھی۔زلزلے کے جھٹکے دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے تھے جن میں نوشہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور ہزارہ کے اضلاع بھی شامل تھے۔

اس کے علاوہ اٹک، مہمند، لنڈی کوتل، صوابی، تیراہ، شانگلہ، ملاکنڈ، ، سوات، دیرلوئر، چارسدہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 166 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان اورتاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔ قبل ازیںبھی بلوچستان کے ضلع ڑوب اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے تھے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ڑوب میں آنے والے زلزلے کی شدت 4 تھی اور اس کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی، جب کہ اس کا مرکز ڑوب سے 13 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے میں زلزلے کے جھٹکے زلزلے کا مرکز زلزلے کی شدت اسلام آباد گئے تھے کی گئی

پڑھیں:

آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں بارش ،برفباری،سردی ایک بار پھر لوٹ آئی

مظفر آباد ( نیوز ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔
وادی لیپا اور وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری ہوئی، بارشوں سے شاہراہ قراقرم کوہستان اور دیامر میں متعدد مقامات پر بند ہوگئی،
مری اور گلیات میں شدید سردی پڑی، چھانگلہ گلی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا۔اپر چترال میں 3 روز بعد بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا
بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے متعدد مقامات پر سڑکیں بند ہوگئیں۔
علی امین گنڈا پور کا بھی پتہ کٹ چکا، پی ٹی آئی حکومت مخالف تحریک چلانے کے قابل نہیں ، شیرافضل مروت کا دعویٰ

متعلقہ مضامین

  • میانمار میں 7.7 شدت کا خوفناک زلزلہ کیوں آیا؟ ماہرین نے وجہ بتادی
  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک
  • آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں بارش ،برفباری،سردی ایک بار پھر لوٹ آئی
  • میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتیں زمین بوس، درجنوں ہلاکتیں
  • غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے ، مزید 50فلسطینی شہید
  • میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے، ہلاکتوں کا خدشہ
  • میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک جھٹکے محسوس کیے گئے
  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک ہوگئے
  • خیبر پختونخوا: مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے