کراچی(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیوایم ) پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کراچی کے مسائل پر عید کے بعد دھرنا دینے کا اشارہ دے دیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کراچی میں جو لاوا پک رہا ہے وہ پھٹ گیا تو پھر دنیا دیکھے گی۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کامسئلہ اگر انتظامی بھی ہے توبھی ساری ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے، کسی نہ کسی کو تو ذمہ داری لینی پڑے گی۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو گورنر ہاؤس میں کل جماعتی کانفرنس کے ساتھ ساتھ ہم عید کے بعد احتجاج کرنے پر بھی غورکر رہے ہیں۔

یوم پاکستان اور عیدالفطر پر سزاؤں میں کمی، پنجاب کی جیلوں سے درجنوں قیدی رہا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فاروق ستار

پڑھیں:

بی این پی کے دھرنے پر خود کش دھماکے کے بعد سردار اختر مینگل کا بیان بھی سامنے آگیا

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، لک پاس دھرنا جاری رہے گا۔مستونگ میں لک پاس دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ راستے کھلے ملے تو دھرنا کوئٹہ میں ہو گا۔اختر مینگل نے کہا کہ ہم ایسے حالات سے گزر چکے ہیں، حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کی جماعت نے بھی مثبت جواب دیا تھا، سردار اختر مینگل کی جماعت کے 2 رہنما انتظامیہ کے ساتھ بیٹھے اور مذاکرات کا سیشن ہوا۔ترجمان نے کہا کہ اتفاقِ رائے ہوا تھا کہ آج حکومتی کمیٹی سردار اختر مینگل سے ملاقات کرے گی، آج افسوس ناک واقعہ پیش آنے کے باوجود حکومت سے اختر مینگل کی جماعت کا رابطہ ہو رہا ہے۔شاہد رند نے کہا ہے کہ ایک بار پھر سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت سے اپیل ہے کہ اس صورتِ حال میں پُرامن رہیں، ملک دشمن عناصر اس صورتِ حال سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، بلوچستان حکومت واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے۔

رجب بٹ نے توہین مذہب کے الزام میں کس شخص کو اپنا وکیل مقرر کیا ؟حیران کن خبر سامنے آگئی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان: 3 ٹاورز ٹوٹنے سے بجلی کی سپلائی 6 روز سے معطل
  • بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیئے، فاروق ستار
  • بجلی کی قیمت 10 روپے کم ہونی چاہیے: فاروق ستار
  • رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری کی جانب سے عید بچت بازار، فاروق ستار کا دورہ
  • ’قومی یکجہتی مشترکہ ذمہ داری ہے‘  عیدالفطر کی مبارکباد کیساتھ صدر و وزیراعظم کاقوم کے نام پیغام
  • محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کا 89 واں یوم پیدائش یکم اپریل منگل کو منایا جائے گا
  • دنیا جلد اسرائیل کی نابودی کا منظر دیکھے گی، کراچی میں عظیم الشان آزادی القدس ریلی
  • بی این پی کے دھرنے پر خود کش دھماکے کے بعد سردار اختر مینگل کا بیان بھی سامنے آگیا
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی فاروق رحمانی کی جائیداد کی ضبطگی کی مذمت
  • مستونگ،لک پاس کے مقام پر خود کش دھماکہ