لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےاپنےوکیل بیرسٹرسلمان صفدرکی وساطت سےمتفرق درخواستیں دائر کیں،بانی پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ سیاسی انتقام کےلیےمقدمات میں نامزدکیاگیا،دورکنی بنچ نے24مارچ کوکیسزسماعت کےلیےمقررکیےتھے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چوبیس مارچ کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی،عدالت درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔

آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

26 نومبر کا احتجاج: گرفتار 118 ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم

— فائل فوٹو 

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں گرفتار 118 ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

اسلام آباد پولیس نے 3 ہفتے قبل ملزمان کو 5 مقدمات میں شاملِ تفتیش کیا تھا اور ملزمان کی فہرست عدالت میں جمع کروائی تھی۔

26 نومبر کے احتجاج میں گرفتار 120 پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

عدالت نے ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر کے اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان کو مقدمات میں گرفتار کر کے اٹک جیل میں رکھا گیا تھا۔

ملزمان تھانہ آبپارہ، رمنا، کوہسار اور کراچی کمپنی پولیس کو مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر کا احتجاج: گرفتار 118 ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم
  • ماتحت عدلیہ میں تعطیلات؛ ضمانتوں سمیت سیکڑوں مقدمات عید کے بعد تک مؤخر
  • اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کیخلاف درخواست مسترد
  • لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا 
  • ہائیکورٹ کا بنچ قائم مقام چیف جسٹس کی کورٹ کا ماتحت نہیں: جسٹس اعجاز اسحاق
  • ہائیکورٹ کا بنچ قائم مقام چیف جسٹس کی عدالت کی ماتحت عدالت نہیں ہے
  • 9 مئی مقدمات، عمران خان کا درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع
  • پی ٹی آئی نے 22 اپریل کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دائر کر دی
  • بانی پی ٹی آئی کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کروانے کا کیس، جیل حکام سے رپورٹ طلب
  • سپریم کورٹ میں گذشتہ 5ماہ میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد میں 3ہزار سے زائد کی کمی