برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں عید سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہے اور انڈوں کی فی درجن قیمت 264 روپے ہے۔لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہے۔
سرکاری قیمتوں کے برعکس لاہور شہر میں چکن 700 سے 750 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، بون لیس کے دام 1100 سے 1250 روپے فی کلو وصول کیے جا رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی عہدے سے مستعفی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جب کہ یکم اپریل 2025 سے نئی ایل پی جی قیمتیں نافذ العمل ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 54 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، ایل پی جی پروڈیوسر پرائس 2,443.37 روپے فی 11.8 کلوگرام سلنڈر مقرر کردی گئیں، ایل پی جی صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت 2,930.71 روپے فی 11.8 کلوگرام سلنڈر مقرر کی گئی جب کہ ایل پی جی کی فی کلو زیادہ سے زیادہ قیمت 248.37 روپے مقرر ہوگئی۔
ایل پی جی کی قیمت میں پروڈیوسر پرائس، مارجن اور ٹرانسپورٹیشن شامل ہیں، مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسپورٹ مارجن 35,000 روپے فی میٹرک ٹن شامل شامل ہیں۔
مارکیٹنگ مارجن 17,000 روپے، ڈسٹری بیوشن مارجن 10,000 روپے فی ٹن مقرر کردی گئی، ٹرانسپورٹیشن چارجز 8,000 روپے فی ٹن شامل ہے۔