ماتحت عدلیہ میں تعطیلات؛ ضمانتوں سمیت سیکڑوں مقدمات عید کے بعد تک مؤخر
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
راولپنڈی:
ماتحت عدلیہ میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق کل ہفتہ 29 مارچ کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کل ہفتہ کے روز سیشن سول مجسٹریٹ اور خصوصی عدالتوں میں سیکڑوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مقرر تھیں، جو ہفتے کی چھٹی ہونے کی وجہ سے عید کے بعد 3 اپریل تک مؤخر ہوگئی ہیں۔
چھٹی کے فیصلے سے تحریک انصاف کے 218 گرفتار کارکنوں کی 26 نومبر مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بھی مؤخر ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں فیملی عدالتوں میں بچوں کے عید خرچہ کی سیکڑوں درخواستیں بھی مؤخر ہوگئیں ، جس سے خواتین و بچوں کے کل ہفتے کے روز عیدی اور تحائف ملنے کی امید بھی ختم ہو گئیں۔
یاد رہے کہ پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں 29 مارچ سے 2 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی اور تمام ماتحت عدالتیں 3 اپریل کو دوبارہ کھلیں گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پختونخوا، معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214 ملزمان جیلوں سے رہا
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیشن ججز نے مختلف جیلوں کے دورے کیے اور اس دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کے کیس سن کر موقع پر فیصلہ جاری کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی مختلف جیلوں میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214 ملزمان کو رہا کردیا گیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیشن ججز نے مختلف جیلوں کے دورے کیے اور اس دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کے کیس سن کر موقع پر فیصلہ جاری کیا۔ رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ آفس کے مطابق سینٹرل جیل پشاور سے 69، صوابی جیل سے 25 اور مردان سے 16 قیدی رہا کیے گئے۔ اسی طرح کوہاٹ سے 9، ہری پور سے 10، ڈی آئی خان جیل سے 11 قیدی رہا کردیے گئے ہیں، صوبے کی 34 جیلوں سے مجموعی طور پر 214 قیدی رہا کیے گئے ہیں۔