فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔

 آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن اور قوم کیلئے مثالی خدمت کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  جنرل عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے عوام کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشتگردی کی لعنت کیخلاف بہادری کا مظاہرہ کیا ہے، امن و استحکام کیلئے شہداء کی قربانیاں ہماری کامیابی کی بنیاد ہے۔

 آرمی چیف نے کہا کہ آپ کی وابستگی اور قربانیاں ہمارے وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں، یہ قربانیاں پاکستان سے آپ کی گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آرمی چیف

پڑھیں:

کوئٹہ پولیس نے عیدالفطر کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کے مطابق عید الفطر کے موقع پر کوئٹہ کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا ہے۔ حساس عمارتوں میں اسپانئپرز، شاپنگ سینٹرز کے باہر سادہ لباس اہلکار تعینات ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الفطر کے موقع پر بلوچستان پولیس نے کوئٹہ کی سکیورٹی کے لئے پلان ترتیب دے دیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا کہ کوئٹہ کے لئے عیدالفطر کا سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ اس موقع پر شہر میں اڑھائی ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ شہر میں اہم سرکاری اور حساس مقامات پر اسنائپر تعینات کئے جائیں گے۔ بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کے باہر سادہ کپڑوں میں اہلکار بھی تعینات ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کے مطابق شہر کے پانچ مقامات پر کویئک رسپانس فورس بھی تعینات ہے۔ محمد بلوچ نے بتایا کہ شہر میں پیٹرولنگ اور چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شہر میں چاند رات اور عید کے لئے خصوصی ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عیدالفطر کے دوران عیدگاہوں اور نماز عید کے اجتماعات کے قریب 500 گز تک پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نیول چیف کا کوسٹل اور کریکس کے علاقوں میں اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں سے ملاقات
  • آرمی چیف کا وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ، سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کیساتھ عید منائی
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عید کہاں منائی ؟ جانی
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عید کہاں پر منائی؟
  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ، سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی
  • آرمی چیف کا عید الفطر پر وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ، جوانوں سے ملاقات
  • ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے،نماز ِعید کے روح پرور اجتماعات ، امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں
  • کوئٹہ پولیس نے عیدالفطر کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بسنے والے افغان مہاجر آج عید منا رہے ہیں