2025-03-25@12:23:38 GMT
تلاش کی گنتی: 2309
«سے چین کی»:
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملاقات میں ای گورننس اور ڈیجیٹل معیشت میں شراکت داری بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، پاکستان، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل میں چین کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ اور چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور چین نے کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک نے ای گورننس اور ڈیجیٹل معیشت میں شراکت داری بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان، ڈیجیٹل...
بیجنگ :ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے سیاستدان کے طور پر ریپبلکن سینیٹر سٹیو ڈیانس کے دورہ چین نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔ ڈیانس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ہیں اور انہوں نے ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے دوران امریکہ چین اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں بھی حصہ لیا تھا۔ اس وقت ڈیانس کی چین آمد کو بیرونی دنیا چین اور امریکہ کے درمیان رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے تازہ ترین اقدام سمجھتی ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈیانس اور ان کے وفد سے ملاقات میں چین کی اعلی قیادت کا بیان سیدھا اور واضح تھا: چین اور امریکہ کے...
مانسہرہ میں 8 سال کی بچی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ 7 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم پر شہریوں کا تشدد، پولیس کے حوالے کراچیکورنگی عوامی کالونی میں 7 سالہ بچی کے ساتھ... پولیس کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر مانسہرہ کے علاقے چھتر پلین سے بچی سے زیادتی کوشش کے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری بچی کی نشاندہی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کے لیے 1 ماہ کا نوٹس دیدیا، چیئرمین این آئی آر سی نے معاہدے کی منسوخی کے لیے صدر کو بذریعہ سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نوٹس بھجوا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی ختم، ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کمیشن کی سربراہی چھوڑنے کے لیے 1 ماہ کا نوٹس دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بدقسمتی سے کچھ حالات کے پیش نظر وہ اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتے۔ ’یہ ذمہ داری ملنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، 3 ماہ کے دوران کارکنوں کو تیز ترین انصاف...
وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ کے لیے دامنِ کوہ سے سیدپور ویلیج تک کیبل کار اور چیئر لفٹ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے سے حاصل ہونے والی آمدنی اسلام آباد کی ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔ سی ڈی اے کے چیئرمین اور اسلام آباد کے چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے منصوبےکے لیے پی سی ون کی تیاری کا حکم دیدیا ہے۔ رندھاوا نے کہا کہ کیبل کار اور چیئر لفٹ کو اسلام آباد کی اہم سیاحتی تفریحات میں شامل کیا جائے گا تاکہ سیاحت اور شہر کی معیشت کو فروغ مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے حاصل ہونے والی آمدنی شہر کی ترقی...
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے نصیر آباد میں واقع گلاب دیوی اسپتال کے گارڈ نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی ہے۔ ماموں زاد نے زیادتی کی کوشش میں مزاحمت پر اہلیہ و بیٹی کو زخمی، بیٹے کو قتل کر دیا: مدعیٔ مقدمہپولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ اورنگی تھانے میں زخمی خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چینی کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے صنعت، تحفظ خوراک اورتجارت کے سیکرٹریز کو طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد میں چیئرمین پی اے سی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں میں پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے چینی کی صورتحال پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا۔ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے تین وفاقی سیکریٹریز کو کل طلب کر لیا۔ سیکرٹری صنعت، سیکرٹری تحفظ خوراک اورتجارت کو طلب کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی اے سی نے وزارت تجارت وصنعت سے چینی رپورٹ طلب کی تھی۔ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہاؤسنگ و تعمیرات کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 پر بھی غورکیا گیا۔ پی اے سی نے پی...
لاہور کے گلاب دیوی اسپتال میں بچی سے مبینہ جنسی ذیادتی کی کوشش کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گلاب دیوی ہسپتال کے گارڈ کی بچی سے ذیادتی کی کوشش کی تو نصیر آباد پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 10 سالہ بچی ہسپتال اوپی ڈی میں چیک اپ کے لیے آئی تھی، اسپتال OPD میں موجود گارڈ نے ورغلا کر بچی کو کمرے میں بلایا، کمرے میں گارڈ ولی خان نے بچی سے ذیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا جسے پولیس نے آدھے گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد جس دلیری سے جیل کاٹ رہی ہیں وہ تو قابل تحسین ہے ہی لیکن ان کے لکھے گئے خطوط بھی تاریخ کی کتب کا حصہ ہوں گے۔(جاری ہے) ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے حالیہ لکھے گئے خط میں اس بدقسمتی کی طرف اشارہ کیا ہے کہ 23 مارچ کے روز چھپنے والی اخبارات کی سب سے بڑی خبریں یہ تھیں کہ بلوچستان میں شٹر ڈائون ہے۔تحریک انصاف کے رہنمائوں پر پیکا ایکٹ لگ رہا ہے اور ججز کو قابو کرنے کے...

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے چین چلے گئے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2025 میں شرکت کے لیے چین چلے گئے ،بوآؤ فورم برائے ایشیا چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے بوآؤ میں 25 سے 28 مارچ تک منعقد ہوگا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب فورم میں شرکت کے دوران مخلتف اعلی سطحی مباحثوں اور نشستوں میں شریک ہوں گے ،وزیر خزانہ فورمز اور نشستوں سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔وزیر خزانہ کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے مندوبین اور وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے ،دورہ کے دوران کمرشل اور سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی ،اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتیں بھی...
چینی صدر کی بدولت چین پاکستان تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں ، چینی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد : چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے چینی صدر شی جن پھنگ کے عالمی تہذیبی اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ثقافتی روابط مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ پیر کے روز چائنا کلچرل سنٹر ، سی جی ٹی این اردو اور سلک روڈ کلچر سنٹر کے زیر اہتمام سیچوان آرٹ اکیڈمی کے اساتذہ اور طلبہ کی مصوری کے شاہکار ایک نمائش میں پیش کیے گئے، جہاں چینی فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں اور فنونِ لطیفہ کی قدیم و جدید روایات کی بھرپور عکاسی کی گئی۔ اس موقع پر...
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتیں ملک و قوم کی خاطر متحد ہو جائیں۔ یہ بھی پڑھیں آرمی چیف نے ہارڈ اسٹیٹ کا لفظ کیوں استعمال کیا؟ عرفان صدیقی نے وضاحت کردی گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال تشویشناک ہے، پوری قوم اور تمام جماعتیں دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔ چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ اپوزیشن سیاست کے لیے عوامی ایشوز پر بات کرے، اب وقت آگیا ہے کہ ملکی مفادات کے لیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ اس وقت بلوچستان...
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکمران شوگر مافیا نے ناجائز منافع سے اپنی عید میٹھی اور مہنگائی کے مارے عوام کی عید پھیکی کر دی ہے، عرفان صدیقی سے اپیل کرتا ہوں کہ شہباز شریف سے کہیں کہ تنخواہ لے لیں لیکن چینی کی قیمت کم کرا دیں۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی قیمت اور حکومت کے وزرا کی تنخواہیں شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ چینی کے کارخانوں اور حکومت کے مالک ایک ہی ہیں،...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100انڈیکس میں 2000زائد پوائنٹس کی کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج دن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 2002 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 439 پوائنٹس پر بند ہوا۔آج 100 انڈیکس 2540 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 31 کروڑ شیئرز کے سودے 20.95 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 216 ارب روپے کم ہوکر 14182 ارب روپے رہی۔یاد رہے کہ 20 مارچ کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرغذائی تحفظ رانا تنویر حسین کہتے ہیں کہ چینی 180 روپے فی کلو ہونے کی خبر بے بنیاد ہے۔ مارکیٹ میں 164 اور یوٹیلیٹی اسٹور پر 153 روپے فی کلو مل رہی ہے۔ چینی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ قیمت نہیں بڑھانے دیں گے۔ رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو چینی کی قیمتوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ایکشن لیا ہے اور کسی کو قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے...
بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2025 کے سالانہ اجلاس میں شریک امریکی سینیٹر سٹیو ڈیانس اور متعدد امریکی کاروباری افراد سے ملاقات کی۔پیر کے روزلی چھیانگ نے کہا کہ اس وقت چین امریکہ تعلقات کی ترقی ایک نئے اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ اقتصادی اور تجارتی تعاون چین امریکہ تعلقات کی ایک اہم بنیاد ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں جو دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہیں اور ان کی قدر کی جانی چاہیے۔ چین امریکہ تعلقات کو جتنی زیادہ مشکلات کا سامنا ہے، اتنا ہی اہم ہے کہ چین اور امریکہ کے...
— فائل فوٹو نیب نے پاکستان اسٹیل ملز کے سابق چیئرمین اور دیگر ملزمان کے خلاف اپیلیں واپس لے لیں، جس کے بعد عدالت نے درخواستیں خارج کر دیں۔عدالتِ عالیہ میں پاکستان اسٹیل ملز میں کرپشن کیسز کی سماعت ہوئی۔پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کی بریت کے خلاف دائر اپیلیں نیب بورڈ کی سفارش پر واپس لی گئیں۔ سابق چیئرمین اسٹیل ملز معین آفتاب کرپشن کیس میں 12سال بعد بری کراچی احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیل ملز کرپشن کیس... سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے پاکستان اسٹیل میں کرپشن کا ازخود نوٹس لیا تھا، جس کے بعد چیئرمین پاکستان اسٹیل معین آفتاب اور دیگر ملزمان کے خلاف 12 ریفرنسز بنائے تھے۔ان کیسز میں2021ء میں نیب کورٹ نے...
لاہور میں 06 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی ہدایت پر چوکی نادر آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا اور 06 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم اصغر کو گرفتار کرلی۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے کہ بچی گھر میں کھیل رہی تھی کہ ہمسائیہ اصغر بچی کو ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، متاثرہ بچی کے والد مظہر علی کی مدعیت میں نامزد ملزم اصغر کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج نادر...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج مندی ہوئی ہے، ہنڈریڈ انڈیکس گھٹ کر 116439پوائنٹس کی سطح آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2002 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی مندی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا ہے جس میں ہنڈریڈ انڈیکس گھٹ کر 116439پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔ مارکیٹ میں مندی سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت اور حکومت کے وزرا کی تنخواہیں شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہیں۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ ہے کہ حکمران اور چینی کے کارخانوں کے مالکان ایک ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خام چینی درآمد کرنے کا شہباز شریف حکومت کا فیصلہ حکمران چینی مافیا کو ایک اور ناجائز فائدہ پہچانے کی مجرمانہ کوشش ہے ،شوگر مافیا نے ناجائز منافع سے اپنی عید میٹھی اور عوام کی عید پھیکی کر دی ہے۔ بیرسٹر...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں کا مقصد عوام میں بے یقینی پیدا کرنا ہے، چینی کی ایکسپورٹ کے بارے میں خبریں حقائق سے متصادم ہیں۔روز نامہ جنگ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت یقین دلاتی ہے کہ چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہو گا، ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، مقامی ضروریات پوری کرنے کے لئے چینی کی وافر مقدار دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کا غذائی تحفظ یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، چینی کی قیمت میں مسئلہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 مارچ ۔2025 )وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دکانوں پر چینی 162 روپے کلو جبکہ یوٹلیٹی اسٹورز پر 153 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے تاہم ملک کے بیشتر شہروں میں چینی کی 170 سے 180 روپے کلو تک فروخت جاری ہے.(جاری ہے) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر نے بتایا کہ وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے جس کے ایکشن سے 168 روپے کلو میں بکنے والے چینی 162 روپے پر آگئی وفاقی وزیر...
وفاقی وزیر نے چینی کی قیمت میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے چینی 180 روپے فی کلو میں فروخت ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ چینی کی قیمتوں سے متعلق اہم گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں کا مقصد عوام میں بے یقینی پیدا کرنا ہے اور یہ تمام بیانات پروپیگنڈا کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، حکومت نے چینی کی قیمتوں پر ایکشن لیا جس سے چینی پانچ روپے فی کلو...
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت اور وفاقی وزراء کی تنخواہیں شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہیں۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے سرکولیشن سمری کے ذریعے وزراء کی تنخواہوں میں 188فی صد اضافے کی منظوری دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ ہے کہ حکمران اور چینی کے کارخانوں کے مالکان ایک ہی ہیں۔ قومی سلامتی اجلاس میں نواز شریف کیوں نہیں آئے؟ محمد علی سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف کیوں...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی قیمت اور حکومت کے وزرا کی تنخواہیں شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ چینی کے کارخانوں اور حکومت کے مالک ایک ہی ہیں، خام چینی درآمد کرنے کا شہباز شریف حکومت کا فیصلہ حکمران چینی مافیا کو ایک اور ناجائز فائدہ پہچانے کی مجرمانہ کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران شوگر مافیا نے ناجائز منافع سے اپنی عید میٹھی اور مہنگائی کے مارے عوام کی عید پھیکی کر دی ہے، عرفان...
چینی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پنجاب حکومت نے جواب جمع کروانےکے لیے مہلت مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائیکورٹ میں رمضان المبارک میں چینی سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر صوبائی حکومت نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ لاہور ہائیکورٹ میں رمضان کے دوران چینی سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ جسٹس شاہد کریم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ رمضان تقریباً گزرچکا، حکومت رولز پر عملدرآمد کیوں نہیں کروا رہی ہے، حکومت کے پاس سب کچھ موجود ہے...
بیجنگ: چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو تصادم کے بجائے مشترکہ ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔ یہ بیان بیجنگ میں ایک اہم اجلاس کے دوران سامنے آیا، جس میں امریکی کاروباری شخصیات اور سینیٹر اسٹیو ڈینز شریک تھے۔ ڈینز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی سمجھے جاتے ہیں، اور ان کے اس دورے کو چین-امریکہ تعلقات میں بہتری کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ لی چیانگ نے کہا کہ "ہمیں تصادم کے بجائے مذاکرات، اور صفر جمع مقابلے کے بجائے مشترکہ فائدے کی راہ اختیار کرنی چاہیے"۔ اجلاس میں فیڈ ایکس، فائزر اور کوالکوم جیسی بڑی امریکی...
اسلام آباد؍ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں سے اسلام آباد میں غیر رسمی بات چیت میں کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہماری اولین، ہمارا جینا مرنا ہے چھ کینالز کا معاملہ ہر فورمز پر اٹھا رہے ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف اتقفاق رائے پیدا کرنے کیلئے حکومت کو مزید کام کرنا ہو گا۔ پارلیمانی قومی سلامتی اجلاس کے بعد خود بلوچستان جا کر امن و امان کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔ پیپلز پارٹی بھٹو ازم کی پیروکار ہے اپنے شہید بانی کے مشن پر ہمیشہ کاربند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کیلئے نشان پاکستان کا...
اویس کیانی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے ،پانی کے معاملے پر ہمارا جینا مرنا ہے ،چھ کینالز کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں، اس معاملے پر بھرپور انداز اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ تحریک شروع کریں گے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایوان صدر میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے معاملے پر حکومت کو مزید اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا ،پارلیمانی قومی سلامتی کے بعد خود بلوچستان جا کر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا،دہشتگردی کا خاتمہ ہم سب نے مل کر کرنا ہے ۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال...
بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2025 کے سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلیدی تقریر کی۔ اتوار کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ جیسا کہ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ترقی انسانی معاشرے کا ابدی موضوع ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے چین کی معیشت اور عالمی ترقی کی سمت کے بارے میں مختلف مشاہدات اور تجزیے ہو رہے ہیں۔ یہاں میں آپ کے ساتھ تین نقطہ نظر سے کچھ مشاہدات اور خیالات شیئر کرنا چاہوں گا۔پہلا نقطہ یہ ہے کہ ” جشن بہار کے تہوار کی معیشت” سے چین کی ترقی کی رفتار کی عکاسی ہوتی ہے . اس سال جشن بہار کے تہوار کے دوران ،...
کراچی: انٹرنیٹ پر ایک 6 سالہ پاکستانی بچی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کی بلے بازی کی صلاحیتوں سے دنیائے کرکٹ حیران رہ گئے۔ یہ بچی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے انداز سے شارٹ مار رہی ہے جس کی ویڈیو انگلش کرکٹ امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے شیئر کی اور بچی کی خدا داد صلاحیتوں سے دنیا کو آگاہ کیا۔ اس بچی کا نام سونیا ہے جس کے پاور فل اسٹروک اُس کے مستقبل اور صلاحیتوں کی غمازی کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھ کر کہا کہ یہ بچی بھارتی کرکٹ اسٹار روہت شرما کی طرح بلے بازی کررہی ہے۔ View this post on Instagram ...
جشن بہار کے تہوار کی معیشت سے چین کی ترقی کی رفتار کی عکاسی ہوتی ہے، چینی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2025 کے سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلیدی تقریر کی۔ اتوار کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ جیسا کہ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ترقی انسانی معاشرے کا ابدی موضوع ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے چین کی معیشت اور عالمی ترقی کی سمت کے بارے میں مختلف مشاہدات اور تجزیے ہو رہے ہیں۔ یہاں میں آپ کے ساتھ تین نقطہ نظر سے کچھ مشاہدات اور خیالات شیئر کرنا چاہوں گا۔ پہلا نقطہ یہ ہے...
سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قوم کے اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت خود ہے۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمرانوں کی ضد اوراناء کی وجہ سے حالات ابتر ہو رہے ہیں لیکن انہیں کوئی پرواہ نہیں، قومی سطح کے فیصلوں میں عمران خان کی شمولیت کے بغیر ملک میں پائیدار استحکام نہیں آ سکتا۔ موجودہ حکومت کو عوام کی تائید حاصل نہیں ، بند کمروں میں کئے جانے والے فیصلوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا ایک ہی سوال ہے عمران خان کو...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی اختتامی تقریب سے پی سی بی کے عہدیداروں کو نہ بلانے پر آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ چیمپئینز ٹرافی سے میزبان ملک کو نظر انداز کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی "بدانتظامی" قرار دیا۔ انکا کہنا تھا کہ میزبان ملک کے بجائے آئی سی سی چیف جے شاہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے فائنل جیتنے والی ٹیم انڈیا اور رنر اَپ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں تمغے اور ایوارڈز تقسیم کیے۔ مزید...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یومِ پاکستان پر مبارکباد پیش کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کی جانب سے قوم کو یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ 1940 ایک ایسا دن جب ہمارے اجتماعی عزم کو واضح سمت ملی،ہمارا وطن جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج ہمیشہ مقدس سرحدوں کی حفاظت کےلیے پُرعزم ہیں، پاکستان امن کا پیامبر ہے اور ہم اسے ہر حال میں محفوظ رکھیں گے۔
یوم پاکستان: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ ملک بھر میں آج یوم پاکستان کے 85 برس مکمل ہونے کا دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں یوم پاکستان کے موقع پر سروسز چیفس نے کہا کہ 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے، ایک ایسا...

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کی قوم کو یومِ پاکستان پر مبارکباد، آئی ایس پی آر
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکبا د دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک عظیم اور فیصلہ کن لمحہ ہے، 23 مارچ ایک ایسا دن جب ہمارے اجتماعی عزم کو واضح سمت ملی۔ یہ دن پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارا وطن جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہمارا وطن اسلامی اصولوں کو ہمیشہ مقدم رکھے ہوئے ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اللّٰہ کی نصرت سے پاکستان جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کے...
اردو کی ممتاز مصنفہ قرۃ العین حیدر کی ادب سے باہر متنوع دلچسپیوں کا ایک محور ہندوستانی سینما بھی تھا، ان کے فکشن اور نان فکشن میں فلموں، اداکاروں اور سینما کے معاشرے پر اثرات کا تذکرہ موجود ہے مثلاً ‘آگ کا دریا’ میں فلم ‘پکار’ کا حوالہ ہے تو خالد حسن کے نام خط میں وہ نرگس کے انتقال پر غمگین نظر آتی ہیں، بچپن میں فلم ‘بھابھی’ دیکھنے کا بھی ایک جگہ بتایا ہے، ‘آوارہ’ کی روس میں مقبولیت کا احوال ‘کار جہاں دراز ہے’ میں ہے، نرگس اور راج کپور کے رومانس کا تذکرہ بھی اسی کتاب میں ہے۔ اپنے فکشن میں تاریخ کے بہتے دھارے اور سماج کے تغیرات پر نظر رکھنے والی قرۃ العین حیدر...

یئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کا یوم پاکستان کی 85ویں سالگرہ پر قوم کے نام پیغام جاری
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) اور سروس چیفس نے یوم پاکستان کی 85ویں سالگرہ پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے ا پنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ 1940 ء ہماری تاریخ کے ایک اہم لمحے کے طور پر کھڑا ہے - ایک ایسا دن جس نے ہمارے اجتماعی وژن کو روشن کیا اور ایک آزاد وطن کے قیام کا راستہ طے کیا۔ ایمان کی جڑیں، امید کی رہنمائی اور لچک سے مضبوط، یہ موقع پاکستانی عوام کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری قوم جمہوریت کے جھنڈے...
23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو 85ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 ایک ایسا دن جس نے ہمارے اجتماعی وژن کو روشن کیا اور ایک آزاد وطن کے قیام کا راستہ طے کیا۔ یہ بھی پڑھیں یوم پاکستان پریڈ اس بار محدود پیمانے پر کیوں ہوگی؟ انہوں نے بیان میں کہاکہ یہ موقع پاکستانی عوام کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری قوم جمہوریت کے جھنڈے تلے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ وزیراعظم آفس پریس ونگ کی جان سے جاری بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قلات کے علاقے منگچر میں دہشت گردوں کی جانب سے مزدوروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور واقعے میں جاں بحق ہونے والے 4 مزدوروں کی بلندیٔ درجات کی دعا بھی کی۔ "اے پی پی " کے مطابق وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم ان غریب محنت کش مزدوروں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غریب مزدوروں اور...
لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 22 مارچ 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، مِلی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان کے آخری عشرہ میں لاکھوں فرزندانِ اسلام کا معتکف ہونا مرد و خواتین کا غلبہ اسلام کیلیے مژدہ جانفزا ہے۔ خصوصاً نوجوانوں کا اعتکاف کے لیے محبت، عقیدت اور شفقت کا اظہار اسلامی تہذیب کی بقاء کا پیغام ہے۔ ماہِ رمضان میں روزہ، تلاوتِ قرآن اور شبِ قدر کی تلاش اور اعتکاف دُنیا بھر کے اہلِ ایمان کے لیے ہمہ گیر تربیتی ورکشاپ ہے۔ ماہِ رمضان اہلِ ایمان سے یہ ہی مطالبہ کرتا ہے کہ اہلِ ایمان جھوٹ، غیبت، مِلاوٹ، ناپ تول میں کمی، دوسروں کا حق مارنا...
اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی کے ہونے کا فائدہ ہے یا نہیں اس قسم کی سچی اور کھری باتیں میں نہیں کرسکتا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے یہ مناسب سمجھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی سرپرستی وزیراعظم شہباز شریف خود کریں اس لیے وہ اس میں شریک نہیں ہوئے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر نواز شریف کا حکومت یا پارٹی سے علیحدہ کوئی کردار ہوسکتا ہے تو وہ بھی ادا کرنے کو تیار ہیں، وہ ہمیشہ ان معاملات میں پیش پیش رہے ہیں لیکن ان معاملات کی سربراہی...

اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کر کے وزیراعلی پنجاب سینیٹ کی توہین کر رہی ہیں، مشیر اطلاعات کے پی
اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کر کے وزیراعلی پنجاب سینیٹ کی توہین کر رہی ہیں، مشیر اطلاعات کے پی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرکے وزیراعلی پنجاب سینیٹ کی توہین کررہی ہیں، سینیٹ کی توہین پر چیئرمین سینیٹ مریم نواز کے خلاف کارروائی کریں۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین سینیٹ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے جرم میں مریم نواز کو طلب کرکے توہین سینٹ کی کارروائی کریں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ بے گناہ اعجاز چوہدری کے لئے جاری کردہ...
بیجنگ : “چین کے صارفین کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے” – حال ہی میں چین کی صارفی مارکیٹ کی فعال صورتحال کے پیش نظر ، جرمنی کے سب سے بڑے تجارتی بینک ڈوئچے بینک نے یہ تخمینہ لگایا ہے۔ اس بینک کی تازہ ترین سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 52 فیصد جواب دہندگان اخراجات میں اضافہ کرنے کے لئے تیار ہیں ، جو ایک سال میں سب سے بلند شرح ہے۔ اس کی تصدیق چین کے سرکاری اعداد و شمار سے بھی ہوتی ہے: اس سال کے پہلے دو مہینوں میں، چین کی صارفی اشیاء کی کل ریٹیل سیل 8.3731 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی اور یہ اضافہ توقعات سے زیادہ ہے.ایسا اعتماد کہاں سے آتا...
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین پھنگ چنگ ہوا نے نمیبیا کی نئی صدر نیتومبو ندیتوا کی حلف برداری کی تقریب اور نمیبیا کی آزادی کی 35 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور صدر ندیتوا سے ملاقات کی۔پھنگ چنگ ہوا نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نمیبیا کی آزادی کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ندیتوا کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں ںے کہا کہ چین اور نمیبیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے اور اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35 ویں سالگرہ ہے ۔ چین اس موقع سے فائدہ اٹھاتے...
اسلام آباد (صغیر چوہدری )چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سی ڈی اے بورڈ کے اراکین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عالمی یوم آب کے موقع پر پانی کی اہمیت، اس کے تحفظ اور آئندہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پانی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے اور اس کا مؤثر استعمال جہاں ہر شخص کی انفرادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کو بچانا دراصل زندگی بچانے کے مترادف ہے اور اس کی ہر بوند انتہائی قیمتی ہے۔ سی ڈی اے اسلام آباد کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا پٹرول موخر ادائیگیوں پر ملنا شروع ہو گیا جس سے آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔سینئر صحافی مہتاب حیدر نے وی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ مارچ کے مہینے سے ہی سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 100 ملین ڈالر ماہانہ کی آئل فیسیلیٹی ملنا شروع ہو گئی ہے جو اگلے سال فروری تک ہر ماہ دستیاب ہو گی جس کی کل مالیت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ہے۔مہتاب حیدر کا کہنا تھا کہ سعودی سہولت سے آئی ایم ایف کی اگلی قسط جلد ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے کیونکہ...
کراچی: ملیر کے علاقے چمن کالونی لاسی گوٹھ میں 15 سالہ بچی کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق نصرت نامی لڑکی کی لاش گھر کے کمرے سے ملی جسے اہل خانہ نے فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے اسپتال پہنچ کر اہل خانہ کا ابتدائی بیان ریکارڈ کیا، جس میں بتایا گیا کہ بچی کی طبیعت افطار کے بعد خراب ہوئی تھی۔ اہل خانہ اسے قریبی اسپتال لے گئے، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ڈرپ لگا کر گھر بھیج دیا گیا، تاہم گھر پہنچنے کے بعد بچی کو کمرے میں لیٹاکر اہلخانہ اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے، اہلخانہ کے مطابق کچھ دیر بعد کمرے میں جاکر دیکھا...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کو انڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے جانے والا ون ڈے میچ قرار دیا گیا ہے۔ اس میچ نے ورلڈکپ 2023 سے 23 فیصد زائد ویورشپ حاصل کرکے انڈیا میں کرکٹ کی تاریخ میں یہ منفرد ریکارڈ حاصل کیا۔ آئی سی سی کے مطابق اسٹار اسپورٹس پر اس میچ کی براہ راست نشریات کو 137 ارب جبکہ جیو ہاٹ اسٹار چینل پر 110 ارب منٹس کا ’واچ ٹائم‘ مل گیا جو انڈیا کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی دعویٰ جھوٹ، چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کو 3 ارب روپے کا منافع ہوا، پی سی بی آئی سی سی کے بیان کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مارچ 2025)اقومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے ذمہ داروں کیلئے سزاءکی سفارش کر دی،آئی جی جیل خانہ جات چیئرمین سینیٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں،قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیلئے استحقاق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹرتاج حیدر کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کمیٹی سینیٹر اعجاز چودھری کو خط لکھے گی اور ان سے رضامندی پوچھی جائے گی۔استحقاق کمیٹی کو سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے بتایا آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعجاز چودھری کا جیل میں ٹرائل جاری ہے، انہیں راولپنڈی کے ہسپتال منتقل نہیں کرسکتے۔یاد رہے کہ چند...
(جہانگیر عالم)سندھ میں ٹک ٹاک کا جنون بچی کی جان لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈہرکی میں صدیق کالونی کی رہائشی نویں جماعت کی طالبہ انیسہ گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئی،پولیس کے مطابق انیسہ پستول رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہی تھی کہ گولی چل گئی۔اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی،پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے،ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
جہانگیر عالم: سندھ میں ٹک ٹاک کا جنون بچی کی جان لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈہرکی میں صدیق کالونی کی رہائشی نویں جماعت کی طالبہ انیسہ گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئی،پولیس کے مطابق انیسہ پستول رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہی تھی کہ گولی چل گئی۔اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی،پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے،ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
سعودی عرب سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا پیٹرول مؤخر ادائیگوں پر ملنا شروع ہو گیا جس سے آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ سینیئر صحافی مہتاب حیدر نے وی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ مارچ کے مہینے سے ہی سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 100 ملین ڈالر ماہانہ کی آئل فیسیلیٹی ملنا شروع ہو گئی ہے جو اگلے سال فروری تک ہر ماہ دستیاب ہو گی جس کی کل مالیت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ہے۔ مہتاب حیدر کا...
عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان کی کاوشیں کارگر ثابت ہوئیں، پاکستان کو عالمی اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے تحت پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ 6 سے 10 اپریل تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ 6 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپین شپ میں مینز اور ویمنز ایونٹس کے مقابلے ہوں گے۔ہر ایونٹ میں دنیا کے ٹاپ 32، 32 کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ ایونٹ کے فاتحین پی ایس اے ورلڈ چیمپئن شپ میں براہ راست شرکت کے حقدار بن جائیں گے۔ سابق عالمی چیمپین قمر زمان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
چینی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ کینیڈا چین کی عدالتی خودمختاری کا احترام کرے، چین دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا اور منشیات کے جرائم پر سخت موقف اختیار کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈین حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس کے چار شہریوں کو منشیات سے متعلق الزامات میں چین میں سزاِئے موت دے دی گئی ہے۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ سزا پانے والے چاروں افراد دوہری شہریت کے حامل تھے اور ان کی شناخت اہلِ خانہ کی درخواست پر ظاہر نہیں کی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ذاتی طور پر چین کو اس سلسلے میں نرمی برتنے کو کہا تھا۔ انھوں نے ان ہلاکتوں...
چیئرمین کمیٹی کو ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز نے بریفنگ دی کہ یوٹیلیٹی سٹورز نجکاری لسٹ پر ہیں لیکن آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل تاخیر کا شکار ہوا، اگست 2025ء کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز کا 2 سالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نقصان میں چلنے والے مزید 11 سو یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع وزارت صنعت پیداوار کے مطابق نجکاری سے قبل 26 سو میں سے 15 سو یوٹیلیٹی سٹورز کو چلایا جائے گا، چینی کی قیمتیں بڑھنے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے نوٹس لیتے ہوئے مسابقتی کمیشن اور شوگر ملز مالکان کو طلب کر لیا۔ عون عباس کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی صنعت و...
بیجنگ :نیشنل ہیلتھ انشورنس ایڈمنسٹریشن نے 2024 کی میڈیکل سیکیورٹی ڈویلپمنٹ شماریاتی رپورٹ جاری کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2024 کے آخر تک ، بنیادی میڈیکل انشورنس میں بیمہ شدہ افراد کی تعداد 1،326،378،300 تک پہنچ گئی ۔ انشورنس کا معیار اور ڈھانچہ بہتر ہوتا رہتا ہے اور انشورنس میں شرکت کی شرح 95 فیصد رہی ہے۔2024 ء میں بنیادی میڈیکل انشورنس فنڈ (بشمول زچگی انشورنس) کی کل آمدنی اور کل اخراجات بالترتیب 3,480.995 ارب یوآن اور 2,967.592 ارب یوآن تھے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 2018 سے 2024 تک میڈیکل انشورنس فنڈ کے مجموعی اخراجات 16.48 ٹریلین یوآن تھے، جس کی اوسط سالانہ شرح نمو 11 فیصد تھی۔ Post Views: 1
اقوام متحدہ :جنیوا میں اقوام متحدہ اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب چھن شو نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس میں انسانی حقوق کے فروغ کے لیے مذاکرات اور تعاون کےذریعے انسانی حقوق کے فروغ کے لیے دوستوں کے گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے مشترکہ بیان دیا، جس میں یکطرفہ پسندی کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور حقیقی کثیرالجہتی کو اپنانے، انسانی حقوق کونسل میں عالمگیر، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور غیر انتخابی اصولوں پر عمل کرنے، سلامتی کے ذریعے انسانی حقوق کی حفاظت، ترقی کے ذریعے انسانی حقوق کو فروغ دینے اور تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔جمعہ کے روز چینی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)پاکستان نے فروری 2025 میں چین سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی مد میں 42.3 ملین ڈالر وصول کیے، جس سے ملک کے سب سے بڑے سرمایہ کار کے طور پر بیجنگ پہلے نمبر پر ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق14.2 ملین ڈالر کے ساتھ چین سے خالص ایف ڈی آئی 28.2 ملین ڈالر رہی۔گوادر پرو کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان نے فروری 2025 میں مختلف ممالک سے 173.3 ملین ڈالر کی براہ راست براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی جبکہ بیرون ملک سے 78.6 ملین ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جس سے...
اسلام آباد: ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ آڈٹ نہ ہونے کے سبب یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری رک گئی، آڈٹ مکمل ہونے پر نجاری ہوگی، 5 ہزار مستقل ملازمین کو سرپلس پول بھیجا جائیگا، چھ ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز فارغ ہوجائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر بریفنگ دی گئی۔ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری لسٹ پر ہے، دوسالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا، اگست 2025ء میں دوسالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کی پراپرٹی کی ابتدائی تخمینہ لگایا گیا...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے میزبان ملک کو نظر انداز کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایک اور خط لکھ دیا۔ گزشتہ روز لاہور میں ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی عامر میر اور چیف فائنانس آفیسر (سی ایف او) نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر پاکستان کو ہونیوالے نقصان کی بھارتی رپورٹس کو جھوٹا قرار دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی کے دوران اور بعد میں منفی پروپیگنڈا کرنے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور بدنام کرنے کی سازش پر اپنا ردعمل دیدیا۔ اس موقع پر مشیر چیئرمین پی سی بی عامر میر نے کہا کہ چیئرمین محسن نقوی صحت...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) سابق وزیر خزانہ اور پاکستان عوام پارٹی کے رہنما مفتاح اسمعٰیل نے مہنگی بجلی اور چینی کی زیادہ قیمتوں کی اجازت دینے پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہا کہ موجودہ حکومت نے شوگر مل مالکان کو منافع کے لیے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی۔ 6 ماہ قبل حکومت نے 50 سے 60 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی تاکہ سندھ اور پنجاب کے شوگر ملز مالکان کو ڈالر اور ریلیف مل سکے۔ وہ موجودہ حکومت کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ جب سابق وزیر اعظم عمران خان نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی تو مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ...
سابق وزیر خزانہ اور پاکستان عوام پارٹی کے رہنما مفتاح اسمعٰیل نے مہنگی بجلی اور چینی کی زیادہ قیمتوں کی اجازت دینے پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسمعٰیل نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے شوگر مل مالکان کو منافع کے لیے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ 6 ماہ قبل حکومت نے 50 سے 60 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی تاکہ سندھ اور پنجاب کے شوگر ملز مالکان کو ڈالر اور ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ حکومت کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ جب سابق وزیر اعظم عمران خان نے چینی برآمد...
اپوزيشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی ہے، نیشنل کمیٹی کا اجلاس غیر مؤثر ہوگیا، مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں۔پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عدالت کوئی خوشی سے نہیں آتا، انسداد دہشتگردی عدالت نے کل میری ضمانت منسوخ کی تھی۔ مجھ پر بسکٹ چوری کا الزام لگایا گیا ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس غیر موثر ہوگیا ہے۔ علی امین نے بطور وزیراعلی صوبے اور پارٹی کا نقطہ نظرموثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں چینی کی قیمت دیکھ لیں، گزشتہ سال کہا گیا تھا...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین میں ایک وسیع و عریض الیکٹرک وہیکل میگا فیکٹری کی تعمیر کی ڈرون فوٹیج آن لائن منظرعام پر آئی ہے، جس میں ژنگژو میں قائم ”BYD“ فیکٹری کو دکھایا گیا ہے۔ یہ فیکٹری مکمل ہونے کے بعد 50 مربع میل پر محیط ہوگی، جو امریکی شہر سان فرانسسکو سے بھی بڑی ہوگی اور اس میں ایک فٹبال گراؤنڈ سمیت جدید سہولیات موجود ہوں گی۔ ڈرون فوٹیج میں فیکٹری کی وسعت اور جدید تعمیراتی ڈیزائن کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس بڑے صنعتی کمپلیکس میں جدید پروڈکشن یونٹس، اونچی عمارتیں، فٹبال گراؤنڈ، ٹینس کورٹس اور ایک مربوط سڑکوں کا نیٹ ورک شامل ہے۔ مزید تعمیراتی کام بھی تیزی سے جاری ہے، جبکہ ملازمین کے لیے ایک علیحدہ رہائشی قصبہ...
ملک میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن ”ایکس“ کی بندش کے خلاف حذیفہ نعیم اور صحافی شاکر اعوان کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کو آخری موقع دے رہے ہیں کہ وہ بتائے کہ ایکس کی بندش کس طریقہ کار سے کی گئی. یہ آخری موقع ہے اس کے بعد کابینہ کے سربراہ کو طلب کریں گے۔جمعرات کو ہوئی سماعت میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چئیرمین عدالت کے حکم پر فل بینچ کے سامنے پیش ہوئے، جہاں پی ٹی اے نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا۔ وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ...
چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں صوبہ یون نان کا نیا منظرنامہ دکھانا ہوگا،چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ یون نان میں اپنے حالیہ دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ یون نان کو مغربی علاقوں کے عظیم ترقیاتی منصوبے اور دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی سے متعلق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی حکمت عملی پر ایمانداری کے ساتھ عمل درآمد کرتے ہوئے نئے ترقیاتی تصور کو مکمل، درست اور جامع طور پر نافذ کرنا ہوگا،مستحکم انداز میں ترقی کرنے کے اصول کے مطابق اعلی معیار کی ترقی پر زور دینا ہوگا اور چینی طرز کی جدیدکاری کے...
بیجنگ :چین کے انٹرنیشنل ڈولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ چین ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں باہمی رابطے اور تعاون کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔ چین نے پاکستان، لاؤس، مصر، یوگنڈا سمیت 15 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے لیے مواصلات، انٹرنیٹ، الیکٹرانک سرکاری امور، ذہین نقل و حمل اور سیٹلائٹ جیسے شعبوں پر محیط ڈیجیٹل بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں مدد فراہم کی ہے۔ ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت جسے کسی زمانے میں صرف ترقی یافتہ ممالک کا خصوصی میدان سمجھا جاتا تھا، اب اس حوالے سے ایک ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے، چین عالمگیر عوامی مصنوعات فراہم کر رہا ہے، جس سے امیر ممالک کی میراث سمجھے جانے والے میدان میں...
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ چین کے صوبہ یون نان کے شہر لی جیانگ کا معائنہ کرنےپہنچے۔ جہاں پتھر کے فٹ پاتھ پر چہل قدمی کے دوران مقامی باشندوں اور سیاحوں نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ کسی نے پوچھا “کیا ہمیں آپ کو ایک کپ کافی پلانے کا اعزاز ہو سکتا ہے؟”شی جن پھنگ نے خوشگوار انداز میں جواب دیا ” آپ کا شکریہ ۔یون نان کی کافی چین کی نمائندگی کرتی ہے، اور اب یہ بیرون ملک بھی مقبول ہے۔ Post Views: 1
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے جمعرات کے روزیومیہ پریس کانفرنس میں چین میں منشیات کے جرائم کے باعث کینیڈین شہریوں کی سزائے موت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ چین قانون کی حکمرانی پر قائم ملک ہے اور سختی سے قانون کے مطابق مختلف ممالک کے مدعا علیہان کے ساتھ مساوی اور منصفانہ سلوک کرتا ہے بلکہ ان کے قانونی حقوق اور کینیڈا کے قونصلر حقوق کا تحفظ کرتا ہے. کینیڈا کو قانون کی حکمرانی کی روح کا احترام کرتے ہوئے چین کی عدالتی خودمختاری میں مداخلت بند کرنی چاہئے۔ Post Views: 1
سماجی رابطے کی ایپ ایکس کی بندش کے خلاف حذیفہ نعیم اور صحافی شاکر اعوان کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کو آخری موقع دے رہے ہیں کہ وہ بتائے کہ ایکس کی بندش کس طریقہ کار سے کی گئی، یہ آخری موقع ہے اس کے بعد کابینہ کے سربراہ کو طلب کریں گے۔ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے عدالت کے حکم پر فل بینچ کے سامنے پیش ہوئے، جہاں پی ٹی اے نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا، وکیل وفاقی حکومت اسد باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ...
چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹی ہے، پی سی بی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد سے پاکستان کو مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار دے دی۔ لاہور میں ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی عامر میر اور اور سی ایف او نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے سارا خرچہ آئی سی سی سی نے برداشت کیا۔ ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی عامر میر نے کہا کہ پی سی بی کو چیمپیئنز ٹرافی سے 3 ارب روپے منافع ہوا، دنیا کے تین امیر ترین بورڈ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی قیمت میں اضافے کے معاملے پر ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ اجلاس میں شوگرملز مالکان کمرشل صارفین کے لئے قیمت مقررکرنے کے حق سے دستبردار ہونے کو تیار نہ ہوئے اور چینی کی ایکس مل قیمت 159 روپے صرف ایک ماہ کے لئے مقرر کرنے پر مشکل سے آمادہ ہوئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شوگر ملز مالکان چینی کے 2 نرخ مقرر کرنا چاہتے ہیں مگر حکومتی ٹیم کے مطابق چینی کے 2 نرخ مقرر نہیں کر سکتے۔ اس حوالے سے شوگر ملز مالکان نے کہا کہ گھریلو صارفین...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شوگر ملز سے 140 روپے ایکس مل پرائس کی یقین دہانی لینے والی حکومت خود چینی کی 159 روپے کلو ایکس مل پرائس پر مان گئی۔ چینی رمضان سے پہلے اچانک مہنگئی ہونا شروع ہوئی جس پر وزیراعظم کا نوٹس لینے تک ذخیرہ اندوزوں نے اربوں روپے منافع کمایا جب کہ وزیراعظم کے نوٹس لینے پر چینی کے ریٹ 10روپے کلو تک نیچے آگئے۔ ادھر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی مل مالکان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اب چینی عام صارف کو 164 روپے کلو میں ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ چینی کی قیمتوں کے جائزے کے لیے ایک اور ذیلی کمیٹی قائم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مارچ 2025ء) کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے بدھ کے روز بتایا کہ کینیڈا کی حکومت کی طرف سے رحم کی اپیلوں کے باوجود، چین نے حالیہ ہفتوں میں کینیڈا کے چار شہریوں کو موت کی سزا دے دی۔ وزیر خارجہ جولی نے اوٹاوا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، "ہم چین میں کینیڈا کے شہریوں کے خلاف ہونے والی پھانسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔" جوابی کارروائی میں چین نے بھی کینیڈا کے سفیر کو ملک بدر کر دیا جولی نے کہا کہ وہ اور سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی چین سے ملزمان کو معاف کر دینے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا، "میں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 19 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی مثبت سمت حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر ہوتے معاشی اعشاریے اور کاروباری ماحول حکومت کی گزشتہ ایک سال کی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے مثبت ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری سہولیات ترجیحی بنیادوں پر مہیا کر رہی ہے۔ Post...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری سرگرمیوں نے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا، جہاں مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوا اور مارکیٹ میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1,400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1,19,421 پوائنٹس کی حد کو عبور کر گیا یہ اضافہ ملکی معیشت میں استحکام اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اس شاندار اضافے کی ایک بڑی وجہ مثبت معاشی اشاریے بہتر حکومتی پالیسیوں اور...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ ایف آئی اے نے چینی مافیا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اور وزیر اعظم نے چینی کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی۔انہوں نے کہا کہ رانا تنویر حسین کی سربراہی میں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اور کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار...
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے غیر سنجیدہ رویہ کی وجہ سے پچھلی حکومت کو بھی چھوڑ دیا تھا، نظام ہمیں قبول نہیں کر پا رہا کیونکہ اس جیسے نہیں بن پا رہے، دھمکی اور چیلنج دینے کا الٹی میٹم استعمال نہیں کیا اور اب حتمی فیصلے کا وقت آرہا ہے۔ وہ بدھ کو ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امدادی پروگرام کا انعقاد سالانہ امدادی پروگرام کی تقریب سے خطاب کررہے تھے، تقریب میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ خالد مقبول نے کہا میں یہاں پر اپنی اس روایات کو نبھانے کیلیے کھڑا ہوں...
شوگر ملز سے 140 روپے ایکس مل پرائس کی یقین دہانی لینے والی حکومت خود چینی کی 159 روپے کلو ایکس مل پرائس پر مان گئی۔ چینی رمضان سے پہلے اچانک مہنگی ہونا شروع ہوئی ۔ وزیراعظم کے نوٹس لینے تک ذخیرہ اندوزوں نے اربوں روپے منافع کمالیا۔ وزیراعظم کے نوٹس لینے پر چینی کے ریٹ 10 روپے کلو تک نیچے آگئے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی مل مالکان سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اب چینی عام صارف کو 164 روپے کلو میں ملے گی۔ چینی کی قیمتوں کے جائزے کےلیے ایک اور ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی، 214 سستے بازاروں میں سستی چینی 130 روپے میں کلو میں...