لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد جس دلیری سے جیل کاٹ رہی ہیں وہ تو قابل تحسین ہے ہی لیکن ان کے لکھے گئے خطوط بھی تاریخ کی کتب کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے حالیہ لکھے گئے خط میں اس بدقسمتی کی طرف اشارہ کیا ہے کہ 23 مارچ کے روز چھپنے والی اخبارات کی سب سے بڑی خبریں یہ تھیں کہ بلوچستان میں شٹر ڈائون ہے۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں پر پیکا ایکٹ لگ رہا ہے اور ججز کو قابو کرنے کے لیے حکومت ہر حد تک گرچکی ہے۔علاوہ ازیں اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت کے ظلم و جبر کے ہتھکنڈے نفرت کو ہوا دے رہے ہیں ، خدارا اس ملک پر رحم کریں ، عوام میں بے چینی اور افرا تفری بڑھ رہی ہے ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مسرت جمشید چیمہ

پڑھیں:

سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 27 مارچ تک توسیع

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 27 مارچ 2025 تک توسیع کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

ایف بی آر کی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فروری 2025 کے ٹیکس پیریڈ کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ اٹھارہ مارچ 2025 تھی جسے اب بڑھا کر 27 مارچ 2025 کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 74 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 43 کے تحت کیا گیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ یہ سہولت ٹیکس دہندگان کو درپیش مشکلات کے پیش نظر فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ مقررہ وقت میں اپنی ریٹرن جمع کرا سکیں اور کسی قسم کی پریشانی سے بچ سکیں۔

ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دی گئی مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بروقت اپنی ریٹرن فائل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ جرمانے سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر وقتاً فوقتاً کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں توسیع کرتا رہتا ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنی ٹیکس ادائیگیاں مکمل کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
  • حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی
  • الیکشن کمیشن کا جمشید دستی کیخلاف اسپیکر ریفرنس پرکارروائی چلانے کا فیصلہ
  • ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 27مارچ تک توسیع کر دی
  • سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 27 مارچ تک توسیع
  • فیصل قریشی کی بیٹی جنید جمشید کو دیکھ کر کیوں رونے لگی؟
  • جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کروا دیا
  • جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا سپیل کرا دیا
  • قومی سطح کے فیصلوں میں پائیدار استحکام کیسے ممکن؟ مسرت جمشید چیمہ کا اہم بیان