قومی سطح کے فیصلوں میں پائیدار استحکام کیسے ممکن؟ مسرت جمشید چیمہ کا اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قوم کے اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت خود ہے۔
اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمرانوں کی ضد اوراناء کی وجہ سے حالات ابتر ہو رہے ہیں لیکن انہیں کوئی پرواہ نہیں، قومی سطح کے فیصلوں میں عمران خان کی شمولیت کے بغیر ملک میں پائیدار استحکام نہیں آ سکتا۔
موجودہ حکومت کو عوام کی تائید حاصل نہیں ، بند کمروں میں کئے جانے والے فیصلوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا ایک ہی سوال ہے عمران خان کو کس جرم کی پاداش میں جیل میں رکھا گیا ہے؟ پارٹی رہنمائوں کو ان سے ملنے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں،اہم معاملات پر مشاورت کے لئے بھی ملاقاتوں کی اجازت نہیں جاتی ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جس طرح کے فیصلے کر رہے ہیں اس سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں ، اب بھی وقت ہے کہ ہوش کے ناخن لئے جائیں تاکہ پاکستان مشکلات کی دلدل سے باہر نکل کر ترقی کی جانب گامزن ہو سکے ۔
پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اللہ پر پختہ یقین نے جاوید شیخ کی مدد کیسے کی؟
معروف اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ 25 سال قبل ان پر بہت مشکل وقت آیا تھا، لوگ ان کے خلاف ہو گئے تھے اور کہتے تھے جاوید شیخ ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا اللہ دے کر بھی آزماتا ہے اور چھین کر بھی آزماتا ہے۔
جاوید شیخ نے حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جس کی میزبانی جویریہ سعود کر رہی تھیں۔ شو میں، انہوں نے اللہ پر اپنے پختہ ایمان کے بارے میں بات کی۔
جاوید شیخ نے کہا، ’سال 2000 میں اللہ نے مجھ سے سب کچھ چھین لیا۔ میری تمام فلمیں فلاپ ہو گئیں، مجھے کوئی کام نہیں مل رہا تھا۔ لوگ میرے خلاف باتیں کرتے تھے، اور پورا اسٹوڈیو میرے خلاف ہو چکا تھا۔ وہ کہتے تھے، جاوید شیخ ختم ہو چکا ہے، اسے کراچی واپس جانا چاہیے‘۔
اداکار نے کہا کہ ’یہ وہ وقت تھا جب میں ٹوٹ کر سب کچھ چھوڑ سکتا تھا۔ یہ میرا برا دور تھا میں ڈپریشن کا شکار ہو سکتا تھا۔ جیسے وحید مراد پر بھی مشکل وقت آیا تھا اور وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئے، جبکہ میں نے ہمت نہیں ہاری۔ میں کبھی بھی اسٹوڈیو جانا نہیں چھوڑا۔ میں وہاں جاتا، بیٹھتا، چائے پیتا اور اپنے دوستوں سے ملتا تھا اور وہ بتاتے تھے کہ باہر سب کہہ رہے ہیں کہ جاوید شیخ ختم ہو گیا ہے‘۔
جاوید شیخ نے کہا کہ ’اس وقت میرے منہ سے جملا نکلا کہ یہ کون ہوتے ہیں مجھے ختم کرنے والے، ختم کرنے والی وہ ذات ہے جس دن وہ چاہے گا میں یہاں نہیں آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ شاید اللہ کو میری یہ بات پسند آ گئی۔ میں تھیٹر کر رہا تھا کہ ایک بندہ میرے پاس آیا اور کہا فلم بنانی ہے کتنے کی بنے گی میں نے جواب میں کہا کہ 1 کروڑ لگیں گے‘۔
یہ بھی پڑھیں: جاوید شیخ کے الزامات پر عمران ہاشمی بول پڑے
اداکار کے مطابق اس شخص نے کہا کہ اسے بڑی فلم بنانی ہے جس پر میں نے کہا کہ 5 کروڑ روپے لگیں گے اور اس نے مجھے فلم کے لیے 5 کروڑ روپے دے دیے اور جب فلم ریلیز ہونے والی تھی تو لوگوں نے کہا 5 کروڑ کا جنازہ آ رہا ہے لیکن وہ فلم ’یہ دل آپ کا ہوا‘ سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اور میں نے ان لوگوں کو ٹکٹ نہیں دیے جو میرے بارے میں افواہیں پھیلاتے تھے۔
واضح رہے کہ جاوید شیخ پاکستان کے ایک لیجنڈ اداکار اور فلم ساز ہیں۔ انہوں نے کئی ہٹ فلموں میں کام کیا ہے جیسے چیف صاحب، یہ دل آپ کا ہوا، نا معلوم افراد، جوانی پھر نہیں آنی، اور رنگ نمبر۔ ان کے مشہور ڈرامے ہیں انکہی، زندگی گلزار ہے، سمجھوتہ، کبھی میں کبھی تم اور اقتدار شامل ہیں۔ حال ہی میں، ان کے مداحوں نے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جاوید شیخ جویریہ سعود