سابق وزیر خزانہ اور پاکستان عوام پارٹی کے رہنما مفتاح اسمعٰیل نے مہنگی بجلی اور چینی کی زیادہ قیمتوں کی اجازت دینے پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسمعٰیل نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے شوگر مل مالکان کو منافع کے لیے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی۔

انہوں نے کہا کہ 6 ماہ قبل حکومت نے 50 سے 60 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی تاکہ سندھ اور پنجاب کے شوگر ملز مالکان کو ڈالر اور ریلیف مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ حکومت کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ جب سابق وزیر اعظم عمران خان نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی تو مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’چوری اور طاقتور شوگر ملوں کے دباؤ کا فیصلہ‘ قرار دیا تھا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ آج شہباز شریف صاحب سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کس کے دباؤ پر کیا؟

ان کا کہنا تھا کہ جب چینی 80 سے 90 روپے فی کلو تھی تو آپ (شہباز شریف) نے وعدہ کیا تھا کہ اس کی قیمت 140 روپے فی کلو سے زائد نہیں جانے دیں گے، مزید کہا کہ جب برآمد شروع ہوئی تو چینی کی قیمت 115 روپے فی کلو تھی اور آج یہ 175 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

انہوں نے سوال پوچھا کہ پاکستان کے عوام جاننا چاہتے ہیں کہ چینی کیوں مہنگی ہے، اور کون سولر انرجی کے بل کم کر رہا ہےاور آپ لوگوں کے لیے بجلی کیوں مہنگی کر رہے ہیں؟

View this post on Instagram

A post shared by Dawn Today (@dawn.

today)


واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں چینی 130 روپے فی کلو پر فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں، جبکہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے اس حوالے سے شوگر ملز کو وارننگ بھی دی ہے۔

وزیر اعظم کے اعلان کردہ نرخوں اور حکومت کی جانب سے خوردہ فروخت کو 130 روپے فی کلو پر برقرار رکھنے کی متعدد کوششوں کے باوجود ملک بھر کی مختلف منڈیوں میں چینی کی قیمتیں 180 روپے فی کلو سے زائد ہو چکی ہیں۔

چینی کی کھپت 67 لاکھ ٹن تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، کیونکہ آبادی میں اضافے اور فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کی طلب کی وجہ سے اس میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سیزن کے دوران پاکستان میں 68 لاکھ 40 ہزار ٹن سے زائد چینی پیدا ہوئی، جس میں 25-2024 میں اضافہ متوقع ہے۔

بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے مفتاح اسمعٰیل کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، کمبوڈیا، جنوبی افریقہ، کینیا جیسے یہ چند ایسے ممالک ہیں، جو شاید ہم سے آگے نکل گئے اور جب پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں آتی ہے تو وہ ان ممالک کو جاتی ہے۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ پاکستان میں بجلی کی قیمتیں ان ممالک سے زیادہ ہیں، تو آپ کی بجلی میں ایسا کیا خاصیت ہے کہ آپ اسے اتنی زیادہ نرخوں پر بیچ رہے ہیں؟ آپ کی گیس میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ آپ اسے اتنے مہنگے ریٹ پر بیچ رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کے علاوہ کوئی وجہ نہیں کہ آپ کی پالیسیاں ناکام، یو ٹرن سے بھرپور اور لالچ پر مبنی ہیں۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: روپے فی کلو کی اجازت دی انہوں نے چینی کی کہا کہ تھا کہ

پڑھیں:

مفتاح اسمعٰیل نے غلط، بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، اویس لغاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ مفتاح اسمعٰیل نے غلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو سولر پینلز لگانے کی ترغیب دی، نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتیں کم ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی کی وجہ سے 4 ہزار میگاواٹ سے زائد سولر سے حاصل ہونے والی بجلی سسٹم میں داخل ہو چکی ہے، اگلے 8 سالوں کے اندر سولر نیٹ میٹرنگ کی تعداد 12 ہزار میگاواٹ سے بڑھ جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اور پاکستان عوام پارٹی کے رہنما مفتاح اسمعٰیل نے مہنگی بجلی اور چینی کی زیادہ قیمتوں کی اجازت دینے پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے سوال پوچھا کہ پاکستان کے عوام جاننا چاہتے ہیں کہ چینی کیوں مہنگی ہے، اور کون سولر انرجی کے بل کم کر رہا ہےاور آپ لوگوں کے لیے بجلی کیوں مہنگی کر رہے ہیں؟

انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ پاکستان میں بجلی کی قیمتیں ان ممالک سے زیادہ ہیں، تو آپ کی بجلی میں ایسا کیا خاصیت ہے کہ آپ اسے اتنی زیادہ نرخوں پر بیچ رہے ہیں؟ آپ کی گیس میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ آپ اسے اتنے مہنگے ریٹ پر بیچ رہے ہیں؟

انہوں نے کہا تھا کہ اس حقیقت کے علاوہ کوئی وجہ نہیں کہ آپ کی پالیسیاں ناکام، یو ٹرن سے بھرپور اور لالچ پر مبنی ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  •    مفتاح اسمٰعیل کی مہنگی بجلی اور چینی کی زائد قیمتوں پر تنقید
  • مفتاح اسمعٰیل نے غلط، بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، اویس لغاری
  • ’سولر کی بجلی 22 روپے میں مہنگی لگ رہی ہے، کیا 60 روپے فی یونٹ بجلی سستی ہے؟‘
  • عوام نے گھروں پر سولر لگوایا تو شہباز حکومت کو ناگوار گزر رہا ہے، مفتاح اسماعیل
  • شہباز شریف عمران خان پر تنقید کرتے تھے، اب وہی کام خود کررہے ہیں، مفتاح اسماعیل
  • عوام نے گھروں پر سولر لگوایا تو حکومت کو ناگوار گزر رہا ہے: مفتاح اسماعیل
  • شہباز شریف عمران خان پر تنقید کرتے تھے، اب وہی کام خود کررہے ہیں، مفتاح اسمعیل
  • پاکستان میں سری لنکا، بنگلادیش، ایتھوپیا جیسے ممالک سے بھی زیادہ مہنگی بجلی اور گیس فروخت کیے جانے کا انکشاف
  • چینی مہنگی ہونے کی تحقیقات شروع، حکومت نے ایک ماہ کیلئے نئی قیمت مقرر کردی