اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2025  میں شرکت کے لیے چین چلے گئے ،بوآؤ فورم برائے ایشیا چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے   بوآؤ میں 25 سے 28 مارچ تک منعقد ہوگا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب فورم میں شرکت کے دوران مخلتف اعلی سطحی مباحثوں اور نشستوں میں شریک ہوں گے ،وزیر خزانہ فورمز اور نشستوں سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔وزیر خزانہ کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے مندوبین اور وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے ،دورہ کے دوران کمرشل اور سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی ،اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منتخب بین الاقوامی اور چینی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب

پڑھیں:

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجنئیر امیر مقام کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک کے نامور سینئر اینکرز، معروف صحافیوں، کالم نگاروں، تجزیہ کاروں اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران وفاقی وزیر نے ہر مہمان کا فرداً فرداً استقبال کیا اور ان سے بالمشافہ ملاقات کر کے ان کی شرکت پر دلی شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں اسلام آباد کلب میں وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام اور مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کی میزبانی میں سینئر صحافیوں، بیوروچیفس اور میڈیا پرسنز کے اعزاز میں ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

انجینئر امیر مقام خود میزبانی کے فرائض انجام دیتے نظر آئے، جو ان کی عوامی رابطے اور خلوص کا عملی ثبوت تھا۔ افطار پارٹی کے دوران مختلف صحافیوں سے ملکی سیاست، معیشت، مسئلہ کشمیر، صحافتی آزادی اور دیگر اہم قومی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ امیر مقام نے اس موقع پر صحافی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے آزادی صحافت کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اس کی آزادی و مضبوطی جمہوری معاشروں کی پہچان ہے۔مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو مزید اجاگر کریں گے اور پاکستان کے اصولی مؤقف کو ہر پلیٹ فارم پر جرأت مندی سے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی امیدیں پاکستان سے وابستہ ہیں اور اس مسئلے کا پرامن حل عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، جس کے لیے حکومت پاکستان ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔تقریب میں موجود نامور صحافیوں اور اینکرز نے امیر مقام کی مہمان نوازی، خلوص اور عاجزانہ رویے کو سراہا اور انہیں ایک مدبر سیاستدان اور حقیقی عوامی لیڈر قرار دیا۔ صحافیوں نے کہا کہ آج کے دور میں ایسے سیاستدان کم نظر آتے ہیں جو خود میزبانی کریں، لوگوں کے درمیان بیٹھیں اور ان کے مسائل کو سنیں۔افطار ڈنر کے اختتام پر وفاقی وزیر نے صحافی برادری کا دوبارہ شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ میڈیا پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پشاور یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کو ارشد شریف سے منسوب کرنے کے بیان پر صوبائی وزیر پر شدید تنقید
  • مہنگائی اور بدانتظامی کا ذمہ دار کون؟سینیٹر ناصر محمود بٹ کے بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف سے سخت سوالات
  • چین میں بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کا افتتاح
  • پی ٹی آئی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کیوں نہیں آئی؟ طلال چوہدری
  • محمد اورنگزیب بی ایف اے کانفرنس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہو گئے
  • نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت افغانستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں اجلاس
  • وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجنئیر امیر مقام کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر
  • یوم پاکستان، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کیطرف سے کانفرنس کا انعقاد
  • چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2025 کے سالانہ اجلاس کا بیجنگ میں انعقاد