سرحدوں کی حفاظت کے لیے عزم غیرمتزلزل ہے، مسلح افواج کی قوم کو یوم پاکستان پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو 85ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 ایک ایسا دن جس نے ہمارے اجتماعی وژن کو روشن کیا اور ایک آزاد وطن کے قیام کا راستہ طے کیا۔
یہ بھی پڑھیں یوم پاکستان پریڈ اس بار محدود پیمانے پر کیوں ہوگی؟
انہوں نے بیان میں کہاکہ یہ موقع پاکستانی عوام کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری قوم جمہوریت کے جھنڈے تلے اسلام کے ابدی اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کی منازل طے کررہی ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیف اور سروسز چیفس نے کہاکہ ثابت قدمی اور خدائی رہنمائی کے ساتھ پاکستان اپنے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ چوکس اور ثابت قدم ہیں، اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آج پاکستان عالمی برادری کے ایک ذمہ دار اور پرعزم رکن کے طور پر کھڑا ہے جو امن، استحکام اور تعاون کی وکالت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان ڈے پریڈ کے موقع پر راولپنڈی اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک بند رہے گی
انہوں نے کہاکہ ایک متحد قوم کے طور پر نئی امید اور پائیدار خوشحالی کے لیے ایک غیر متزلزل عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم اس امن کو برقرار رکھیں گے اور اس کا دفاع کرتے رہیں گے جو ہمارے قومی کردار کا تعین کرتا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ پاکستان دنیا میں ہم آہنگی کا مینار بنے رہے۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے، اور ہم ہر قیمت پر اس کی حفاظت کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews چیئرمین جوائنٹ چیف سروسز چیفس قوم کو مبارکباد وی نیوز یوم پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیئرمین جوائنٹ چیف سروسز چیفس قوم کو مبارکباد وی نیوز یوم پاکستان چیئرمین جوائنٹ یوم پاکستان سروسز چیفس کے لیے
پڑھیں:
عوام اور فوج ساتھ کھڑے ہیں ، فتنہ الخوارج کے عزائم ناکام بنائیں گے ، صدر زرداری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور دہشتگرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔یوم پاکستان پر ایوان صدر میں مسلح افواج کی پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ 23 مارچ کا دن پاکستانی قوم کیلئے بہت اہم ہے، ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کہا کہ قوم اور افواج مادر وطن کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ عوام اور مسلح افواج ساتھ کھڑے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ نوجوان نسل میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمیں اس کا بھی مقابلہ کرنا ہو گا، ہمارے اندر مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیتیں ہیں، ہم ایک با حوصلہ قوم ہیں، مشکلات سے نہیں گھبراتے، اندرونی وبیرونی سازشوں کے باوجود پاکستان کی تعمیر کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔صدر نے کہا کہ کہ پاکستان کو بہت سے جیوپولیٹیکل چیلنجز کا سامنا ہے، مسلح افواج کے جوان بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں۔ ہم اپنے کشمیری بہن ، بھائیوں کو کبھی نہیں بھولے ، کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
یوم پاکستان پر تعلیم، صحت، زراعت میں جدت کا عہد کرتے ہیں، پنجاب کو معیشت کا انجن اور ترقی کا مرکز بنا ئیں گے:وزیر اعلیٰ مریم نواز
مزید :