Express News:
2025-03-22@00:50:08 GMT

پاکستان کو عالمی اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان کی کاوشیں کارگر ثابت ہوئیں، پاکستان کو عالمی اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔

ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے تحت پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ 6 سے 10 اپریل تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔

6 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپین شپ میں مینز اور ویمنز ایونٹس کے مقابلے ہوں گے۔ہر ایونٹ میں دنیا کے ٹاپ 32، 32 کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ ایونٹ کے فاتحین پی ایس اے ورلڈ چیمپئن شپ میں براہ راست شرکت کے حقدار بن جائیں گے۔

سابق عالمی چیمپین قمر زمان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی تقریب، سیاستدانوں اور سفارت کاروں کی شرکت

 ویب ڈیسک:پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے زیر اہتمام یوم پاکستان سے متعلق استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

 تقریب میں سیاستدانوں، سفارت کاروں اورکاروباری شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی جہاں ناظم الامورپاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سعد احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

  ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ پُرامن اور جمہوری جدوجہد سے قائداعظم کی قیادت میں پاکستان کا قیام پایہ تکمیل کو پہنچا، پاکستان کی خارجہ پالیسی عالمی امن، سلامتی اوربین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے نصب العین پر مبنی ہے۔

خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دیگر ریاستوں کے ساتھ ہمیشہ باہمی احترام پر مبنی دوستانہ تعلقات کی کوشش کی ہے، جنوبی ایشیا ہمارا مشترکہ گھر ہے، اسے امن، سلامتی اور خوشحالی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے،  تنازعات کے حل سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں نئی صبح طلوع ہو سکتی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی تقریب، سیاستدانوں اور سفارت کاروں کی شرکت
  • سابق آسٹریلوی کپتان نے انگلش کھلاڑی پر دو سال کی پابندی کو صحیح قرار دیدیا
  • انجری کا شکار ہونے کے بعد عالمی کرکٹ سے دور صائم ایوب کی منگل کو برطانیہ سے وطن واپسی 
  • آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ، اعصام اور عقیل ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
  • کوہلی کے سابق ساتھی کھلاڑی آئی پی ایل میں امپائرنگ کریں گے، مگر کون؟
  • اسپیشل اولمپکس ونٹر گیمزمیں شرکت کرنیوالے قومی دستہ کے اعزاز میں افطار ڈنر
  • چیمپئنز ٹرافی میں کوئی نقصان ہوایا نہیں ؟ پی سی بی کا سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردِ عمل آگیا
  • جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
  • چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر نقصان؛ بھارتی رپورٹس جھوٹی نکلیں