پاکستان اسٹیل کرپشن کیسز: نیب کے اپیلیں واپس لینے پر درخواستیں خارج
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
نیب نے پاکستان اسٹیل ملز کے سابق چیئرمین اور دیگر ملزمان کے خلاف اپیلیں واپس لے لیں، جس کے بعد عدالت نے درخواستیں خارج کر دیں۔
عدالتِ عالیہ میں پاکستان اسٹیل ملز میں کرپشن کیسز کی سماعت ہوئی۔
پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کی بریت کے خلاف دائر اپیلیں نیب بورڈ کی سفارش پر واپس لی گئیں۔
کراچی احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیل ملز کرپشن کیس.
سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے پاکستان اسٹیل میں کرپشن کا ازخود نوٹس لیا تھا، جس کے بعد چیئرمین پاکستان اسٹیل معین آفتاب اور دیگر ملزمان کے خلاف 12 ریفرنسز بنائے تھے۔
ان کیسز میں2021ء میں نیب کورٹ نے تمام ملزمان کو بری کر دیا تھا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹیل اسٹیل ملز
پڑھیں:
سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان سے نواز دیا گیا
پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان سے نواز دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں یوم پاکستان: صدر مملکت نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کردیا
23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔
تقریب میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی صنم بھٹو نے اپنے والد کی جگہ ایوارڈ وصول کیا۔
اس موقع پر تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی اور آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی موجود تھیں۔
صدر مملکت نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گرانقدر خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا۔
یہ بھی پڑھیں یوم پاکستان: ملک کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا
واضح رہے کہ 14 اگست جشن آزادی پاکستان کے موقع پر صدر مملکت آصف زرداری نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان عطا کرنے کی منظوری دی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایوان صدر ذوالفقار بھٹو سابق وزیراعظم نشان پاکستان وی نیوز یوم پاکستان