Jang News:
2025-03-25@22:35:39 GMT

مانسہرہ: 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

مانسہرہ: 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

مانسہرہ میں 8 سال کی بچی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

7 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم پر شہریوں کا تشدد، پولیس کے حوالے

کراچیکورنگی عوامی کالونی میں 7 سالہ بچی کے ساتھ...

پولیس کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر مانسہرہ کے علاقے چھتر پلین سے بچی سے زیادتی کوشش کے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

ملزم کی گرفتاری بچی کی نشاندہی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

پولیس نے گرفتار ملزم سے  تفتیش شروع کر دی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: غلط انجیکشن سے 15 سالہ لڑکی کی ہلاکت، ڈاکٹر، داماد اور بیٹی گرفتار

کراچی:

کراچی کے علاقے ملیر سٹی بچل گوٹھ کھوکھراپار چمن کالونی میں غلط انجیکشن لگنے سے 15 سالہ لڑکی نصرت بی بی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں نامزد ڈاکٹر، اس کے داماد اور بیٹی کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد واحد بخش کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں قتل بالسبب اور غفلت و لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

والد کے بیان کے مطابق ان کی بیٹی طبیعت خراب ہونے پر والدہ کے ہمراہ ڈاکٹر رشید کے کلینک گئی، جہاں غلط انجیکشن لگنے کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔

جب والد کلینک پہنچے تو بیٹی کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا، جبکہ ڈاکٹر رشید، اس کا داماد اور بیٹی موقع پر موجود تھے۔ دوا لانے کے بعد والد کو معلوم ہوا کہ بیٹی انتقال کرچکی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکٹر رشید کا داماد امجد اور بیٹی کلینک میں بطور اسٹاف کام کرتے تھے۔ حکام نے تفتیش شروع کردی ہے اور ڈاکٹر سمیت کلینک اسٹاف کی اسناد بھی چیک کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سرگودھا: 4 افراد کی 13 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ویڈیو بھی بنائی
  • لاہور: اسپتال کے گارڈ کی بچی سے زیادتی کی کوشش
  • اسلام آباد: 2 افراد کے قتل کا ملزم گلاب شاہ گرفتار
  • بہاولپور: 10 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج
  • کراچی: غلط انجکشن سے 15 سالہ لڑکی کی ہلاکت، ڈاکٹر، داماد اور بیٹی گرفتار
  • 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: خاتون سے اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی: غلط انجیکشن سے 15 سالہ لڑکی کی ہلاکت، ڈاکٹر، داماد اور بیٹی گرفتار
  • حافظ آباد: اسپتال میں صفائی کرنیوالی خاتون سے زیادتی، 1 ملزم گرفتار