پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتیں ملک و قوم کی خاطر متحد ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف نے ہارڈ اسٹیٹ کا لفظ کیوں استعمال کیا؟ عرفان صدیقی نے وضاحت کردی

گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال تشویشناک ہے، پوری قوم اور تمام جماعتیں دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ اپوزیشن سیاست کے لیے عوامی ایشوز پر بات کرے، اب وقت آگیا ہے کہ ملکی مفادات کے لیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ اس وقت بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، خصوصاً خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آئے روز کوئی نا کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ملکی سلامتی سے بڑھ کر کوئی تحریک، کوئی شخصیت نہیں، یک زبان ہوکر بیانیہ بنانا ہوگا، آرمی چیف

کچھ روز قبل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ہم گورننس کے خلا کو کب تک شہدا کے خون سے پُر کرتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی چیف بلاول بھٹو بلوچستان توجہ چیئرمین پی پی پی خیبرپختونخوا دہشتگردی قومی سلامتی کمیٹی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف بلاول بھٹو بلوچستان توجہ چیئرمین پی پی پی خیبرپختونخوا دہشتگردی قومی سلامتی کمیٹی وی نیوز بلوچستان اور بلاول بھٹو کے لیے

پڑھیں:

پانی کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح، 6 کینالز کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں؛ بلاول بھٹو

اویس کیانی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے ،پانی کے معاملے پر ہمارا جینا مرنا ہے ،چھ کینالز کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں، اس معاملے پر بھرپور انداز اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ تحریک شروع کریں گے ۔ 

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایوان صدر میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے معاملے پر حکومت کو مزید اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا ،پارلیمانی قومی سلامتی کے بعد خود  بلوچستان جا کر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا،دہشتگردی کا خاتمہ  ہم سب نے مل کر کرنا ہے ۔

قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال

بلاول بھٹو نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے آنے والے وفاقی بجٹ کے حوالے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں،حکومت کو عو ام دوست اور ملازمین دوست بجٹ کے حوالے سے بہترین تجاویز دیں گے ، بجٹ میں ہماری سفارشات کو حصہ بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے فنڈز کی ادائیگی کے لئے وزیراعظم سے رابطے میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو کا عید کے بعد پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کو مذاکرات کے ٹیبل پر لانے کے لیے حکومت نے بلاول کی ثالثی کی پیشکش قبول کرلی
  • ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست، دہشتگردی کیخلاف متحد ہونا ہوگا، بلاول بھٹو
  • قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
  • قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلئے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
  • پانی کا معاملہ ہمارا جینا مرنا، بھٹو کو نشان پاکستان بھٹو ازم کی فتح: بلاول
  • پانی کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح، 6 کینالز کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں؛ بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو زرداری پیر کو 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے
  • بانیان پاکستان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کیلئے جد و جہد جاری: بلاول بھٹو زرداری