اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کر کے وزیراعلی پنجاب سینیٹ کی توہین کر رہی ہیں، مشیر اطلاعات کے پی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز

پشاور (سب نیوز)مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرکے وزیراعلی پنجاب سینیٹ کی توہین کررہی ہیں، سینیٹ کی توہین پر چیئرمین سینیٹ مریم نواز کے خلاف کارروائی کریں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین سینیٹ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے جرم میں مریم نواز کو طلب کرکے توہین سینٹ کی کارروائی کریں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ بے گناہ اعجاز چوہدری کے لئے جاری کردہ پروڈکشن آرڈر پر وزیراعلی پنجاب تین ماہ سے عمل درآمد نہ کرکے سینٹ کی توہین کر رہی ہیں۔

بیر سٹر سیف کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ تھرتھر کانپنے کے بجائے سینیٹ کی توہین پر وزیراعلی پنجاب کو طلب کرکے کاروائی کریں، تین ماہ سے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ ہونا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی ملی بھگت ثابت کرتا ہے۔مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈر پر پیپلز پارٹی نمائشی بیانات دینے کے بجائے حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نمائشی لڑائی سے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دونوں جماعتیں عوام اور تاریخ میں چھبیسویں ترمیم کرنے والے جمہوریت کش ٹولے کے طور پر یاد رکھی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کر وزیراعلی پنجاب سینیٹ کی توہین مشیر اطلاعات کی توہین کر

پڑھیں:

سیکرٹری انفارمیشن کو اشتہار میں وزیراعلیٰ کے پی کی تصویر لگانے پر ہٹا دیا گیا، ذرائع

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور : فوٹو فائل

سرکاری اشتہار میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تصویر لگانے پر سیکریٹری اطلاعات ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ نے اشتہارات میں سیاسی شخصیات کی تصاویر شامل کرنے پر چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔

 خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی اشتہارات عوامی آگاہی اور تعلیمی مقاصد کے لیے ہوتے ہیں، جن میں سیاسی شخصیات کی تصاویر قابلِ قبول نہیں۔

 وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور  نے پالیسی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کی اور 72 گھنٹوں میں ذمہ داران کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق اشتہار میں وزیر اعلیٰ کی تصویر لگانے پر سیکریٹری اطلاعات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جبکہ سیکریٹری اطلاعات ارشد خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیرِاعلیٰ کی تصویر غلطی سے اخبار میں شائع ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  •  پی پی اور ن لیگ نمائشی لڑائی سے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے، بیرسٹر سیف 
  • سیکرٹری انفارمیشن کو اشتہار میں وزیراعلیٰ کے پی کی تصویر لگانے پر ہٹا دیا گیا، ذرائع
  • پی پی اور ن لیگ نمائشی لڑائی سے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے، بیرسٹر سیف
  • استحقاق کمیٹی کی اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے ذمہ داروں کیلئے سزا کی سفارش
  • آئی جی جیل اس وقت تک معطل رہیں جب تک وہ پروڈکشن آرڈر پر عمل نہیں کرتے: سینیٹر فیصل سلیم
  • مقدمہ منتقلی ہائیکورٹ کے جج نے نہ کی ہوتی تو کریمنل توہین عدالت ہوتی: جسٹس اعجاز اسحاق
  • کاز لسٹ منسوخی، یہ کام جج نے نہ کیا ہوتا تو کرمنل توہین عدالت ہوتی، جسٹس اعجاز اسحٰق
  • وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کا عہدہ خالی، توقیر شاہ ہی پرنسپل سیکریٹری کا کام کریں گے
  • عمران خان ملاقات کیسز منتقلی ہائیکورٹ جج نے نہ کی ہوتی تو یہ کریمنل توہینِ عدالت ہوتی، جسٹس اعجاز اسحاق خان